مذھب اور عقیدے کی بنیادوں پر تفریق
DISCRIMINATION ON GROUNDS OF RELIGION OR BELIEF
2 دسمبر2003 سے یہ غیر قانونی ھو چکا ھے کہ کسی شخص کی ان کے مذھبی یا دوسرے عقیدوں کی بنا پر تفریق کی جاۓ جس جگہ وہ کام کرتے ھوں ، مذھب یا عقیدوں کی تعریف کرتے ھوۓ قانون نے یہ معنی دیۓ ھیں کہ کوئی بھی مذھب مذھبی عقیدہ یا اسی طرح کوئی بھی فلسفیانہ عقیدہ ان کی تعریف میں شامل ھے یہ بہت وسیع تعریف ھے جس کا مطلب ھے کہ اسی طرح جس طرح تمام بڑے مذاھب شامل کیۓ جا رھے ھیں اسی طرح یہ آبادی سے باھر رھنے والے لوگوں کے چھوٹے چھوٹے گروپوں کو بھی شامل کرۓ گی اور ایسے عقیدوں جنہیں ھیومن ازم ( انسانی دوستی اور انسانی مسائل کو عقلی تدابیر سے حل کرنے کا عقیدہ) یہ پیسی فزم (ایسے لوگ جو تشدد اور جنگ کے خلاف ھوں اور سب اختلافات کو پر امن طریقے سے طے کرنے کا عقیدہ رکھتے ھوں) اور یقینا ایسے ھی ویجی ٹیرین ازم (سبزی خور لوگوں کا عقیدہ ) کو بھی شامل کرسکتی ھے
یہ سیاسی خیالات کو ایسے ھی شامل نہیں کرتی جب تک کہ سیاسی عقیدہ دنیا کے وسیع و عریض مشاھدے تک توسیع نہیں کرتا غالبا کنزرویٹو پارٹی (آزاد تجارت اور نجی ملکیت کی حامی جماعت کے ممبرز) کو اس میں شامل نہیں کیا جاۓ گا لیکن گرین پارٹی ( تحفظ ماحول کی حامی جماعت کے ممبرز) اس میں شامل کیۓ جا سکتے ھیں
براہ راست تفریق
براہ راست تفریق اس وقت پیدا ھوتی ھے جب ایک مزدور یا آفس کا کام کرنے والے کے ساتھ دوسروں کی نسبت غیر موزوں سلوک کیا جاتا ھے اس وجہ سے کہ وہ ایک مخصوص مذھب کو نہیں مانتے ھیں یا ماننے کا خیال کرتے ھیں یا مانتے ھیں مثال کے طور پر اگر ایک شخص کو روز گار دینے سے انکار کیا جاتا ھے یا نکال دیا جاتا ھے یا اطمینان بخش ٹرینگ یا ترقی نہیں دی جاتی یا روزگار کی شرائط و ضوابط کے برعکس حقوق دیۓ جاتے ھیں اس وجہ سے کہ وہ ایک مخصوص مذھب یا عقیدے کو مانتے یا نہیں مانتے ھیں تو یہ براہ راست تفریق کی وسعت ھے
کچھ بہت محدود حالات میں یہ جینوئین اوکوپیشنل ریکوائرمینٹس ھو سکتی ھے کہ کسی شخص کے مخصوص مذھب کی بنا پر اس سے جاب واپس لے لی جاۓ
تاھم شکایت کو ثابت کرنے کے لیۓ تحریری ثبوت مہیا کرتے ھوۓ جی او آر کی معقولیت برقرار رکھنے کے لیۓ کسی شخص کی طرف سے چیلنج اور ایمپلائر کے ساتھ جھوٹ کے ثبوت لانے کی ذمہ داری کے لیۓ جینیويئن اوکوپیشنل ریکوائرمینٹس ھمیشہ تیار رھتی ھیں تاھم ایمپلائيز کو بہت محتاط رھنا چاھیے جب یہاں جی او آر تجاویز پیش کر رھی
بالواسطہ تفریق
بالواسطہ تفریق اس وقت پیدا ھوتی ھے جب ایک اورگنائزیشن مقررہ ضابطہ یا معیار کی دستیابی کا اطلاق کردیتی ھے جو کہ ان تمام لوگوں پر برابری کے ساتھ لاگو ھو گا جو ایک ھی طرح کے عقیدے یا مذھب نہیں رکھتے لیکن ایک مخصوص مذھب یا عقیدے کے لوگ خاص نقصان پر ھوتے ھیں جب انہیں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں دیکھا جاتا ھے مزید برآں ایمپلائر(کام لینے والا) یہ ظاھر نہیں کرسکتا کہ معیاری مقاصد کو حاصل کرنے کا مطلب مقررہ ضابطے یا معیار کی دستیابی کا صحیح تناسب ھے مثال کے طور پر بالوں کو ڈھانپنے یا نہ ڈھانپنے کے متعلق مخصوص پختہ عقیدوں کے کچھ مشاھد
ایک ایمپلائر اس مسئلےپر ایک خاص پالیسی اختیار کرسکتا ھے تاھم یہ ایک معیاری مقصد کے حصے کی صورت ھو سکتی ھے مثال کے طور پر اگر کاروبار کھانے کی تیاری سے متعلقہ ھے تو ایسی صورت میں یہ قانونی ھو سکتا ھے
حراسمنٹ (تنگ کیے جانا)
حراسمنٹ ھر اس رویے پر مشتمل ھے جو کسی فرد کے اعلی وقار کو مکاری سے نقصان پہنچاۓ، جارحانہ حملہ کرۓ یا کسی بھی راستے سخت اذیت پہنچاۓ اس میں جان بوجھ کر دباؤ شامل ھو سکتا ھے جو کہ واضح طور پر نظر آۓ گا لیکن یہ اور بھی زیادہ عیارانہ ھو سکتا ھے جیسے غصہ دلانے والے نام یا چھیڑ خانی کرنے والے ناموں سے بلانا اس طرح کا رویہ کسی بھی فرد کے لیۓ بہت بڑی پریشانی کی وجہ ھو سکتا ھے اور ایسے میں ایمپلائر اس کی تحقیق کے لیے ذمہ دار ھوتا ھے اور حراسمنٹ کے الزامات کو سنجیدگی سے حل کرتا ھے
ویکٹی میزیشن (کسی فرد کو بد سلوکی کانشانہ بنانا)
ویکٹی میزیشن اس وقت پیدا ھوتی ھے جب ایک فرد نقصان دہ برتاؤ کا سامنا کرۓ اس وجہ سے کہ وہ شکایت درج کرواچکے ھیں یا شکایت درج کروانے کا ارادہ رکھتے ھيں یا کوئی تیسری پارٹی جوکہ ٹریبونل کو شکایت درج کرواچکی ھو اور اب وہ اس شخص کی مدد کررھی ھو
ذمہ داری
ایک ایمپلائر کو اپنے ایمپلائز یا دوسری تھرڈ پارٹیز کے ردعمل کا ذمہ دار ھونا چاھیے اگر وہ اس صورت حال کو قابو کرنے یا اصلاحی قدم لینے کے مقام پر ھیں تو ۔
اگر وہ اس طرح نہیں کرتے تب آپ ان کے خلاف معقول دعوی کرسکتے ھیں
قانون کا اطلاق
ایمپلائمنٹ ٹریبیونل کو شکایت کرنے کا ایک طریقہ کار ھے جس کی بنا پر مذھب اور عقیدے کی بنیادوں پر تفریق کے خلاف قانون لاگو کیا جاتا ھے تاھم ٹریبیونل کو شکایت کرنے سے پہلے یہ نصیحت کی جاتی ھے کہ اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ تمام اندرونی شکایت کے طریقہ کار کا مطالعہ کرچکے ھیں ایک تنقید ذدہ قانون کے بارے میں ٹریبیونل کو تین مہینے کے اندر اندر ضرو شکایت کریں یا اگر تنقید لگاتار قوانین پر ھو تو آخری قانون کے لاگو ھونے کے تین مہینے کے اندر اندر ٹریبیونل کو شکایت کریں
جب کبھی آپ کوئی قانونی مسئلہ رکھتے ھوں تو آپ کے اس مسئلے کی مضبوطی کے لیۓ یہ زیادہ فائدہ مند ھوگا کہ آپ اس کے ابتدائی مرحلے میں ھی قانونی مشورے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیں
This documents was provided by Coventry law Centre, February 2004, www.covlaw.org.uk