ایکیول اپرچیونیٹیز: آپ کے مذھب یا عقائد کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن
Equal Opportunities (3): Discrimination because of your religion or beliefs
آپ کے مذھب یا عقیدے کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن
ایمپلائمنٹ ایکیویلٹی (مذھب یا عقائد) ریگولیشنز 2003 کے مطابق یہ غیر قانونی ھے کہ لوگوں میں آفس میں ان کے مذھب یا عقیدے کی وجہ سے امتیاز کیا جاۓ یہ تمام اصول اس مشق کو بھی واضح کرتے ھیں جو آپ کے کام کے لحاظ سے ھو
یہ قوانین مذھب ، مذھبی عقائد یا اسی طرح کے دوسرے عقائد کے بارے میں بھی بتاتا ھے اسی طرح کے عقائد میں اس قسم کے عقائد شامل ھیں جیسا کہ بت پرستی ، بے دینی انسان دوستی اور جنگ کی مخالفت شامل ھیں لیکن اس میں سیاسی عقائد شامل نہیں ھیں
تاھم ، قوانین آپ کی حفاظت اس ڈسکریمی نیشن کے سلسلے میں نہیں کر سکتے اگر ایک مالک آپ کو کام پر رکھنے سے محض اس وجہ سے انکار کردے کہ آپ اس مذھب سے تعلق نہیں رکھتے جس سے وہ تعلق رکھتا ھے تو آپ صرف مقدمہ کر سکتے ھیں اگر وہ آپ کے مذھب کی وجہ سے آپ کو کام پر رکھنے سے انکار کردے
مذھبی ڈسکریمی نیشن بہت زیادہ قریب سے نسلی ڈسکریمی نیشن کی طرح ھے مثال کے طور پر ، اگر آپ کو یہودی ھونے کی بنا پر ڈسکریمی نیٹ کیا جاۓ تو یہ آپ کے مذھب یا آپ کی نسل کی وجہ سے ھے اس طرح کے معاملے میں ، آپ کو قوانین اور نسلی تعلقات کے ایکٹ پر انحصار کرنا ھو گا نسلی ڈسکریمی نیشن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس کا ڈائریکٹ کتابچہ دیکھیں جس کا نام "نسلی ڈسکریمی نیشن" ھے
جب ڈسکریمی نیشن قانون کے خلاف ھو
قوانین کہتے ھیں کہ یہ غیر قانونی ھے کہ آپ کو مندرجہ ذیل میں ڈسکریمی نیٹ کیاجاۓ
● آپ کو نوکری نہ دینے کا فیصلہ کرنا
● آپ کو نوکری سے نکال دینا
● آپ کو بد ترین شرائط پر کام کے لیۓ رکھنا
● آپ کو مشقیں نہ کروانا اور ترقی نہ دینا
● آپ کو وہ فوائد نہ دینا جو دوسرے لوگوں کو جو مختلف مذاھب اور مختلف عقائد سے تعلق رکھتے ھیں کو دیے جاتے ھیں
مثال کے طور پر ، ڈائریکٹ ڈسکریمی نیشن ھو سکتی ھے کہ آپ کو نوکری محض اس لیے نہ دینا کہ آپ ھندو ھو حتی کہ آپ میں نوکری کرنے کی تمام ضروری صلاحیتیں موجود ھیں
بلاواسطہ ڈسکریمی نیشن کی ایک مثال لباس بھی ھے جیسا کہ مردوں کے لیۓ آفس میں بال باندھنے والے ربن یا سر پر لگانے والی دوسری چیزوں کی اجازت نہیں ھے یہ پالیسی سکھ کام کرنے والوں اور ھندوؤں کے لیے بے فائدہ ھے اور نقصان کا باعث ھے کیونکہ سکھ اپنے مذھب کے اظہار کے لیۓ دستار پہنتے ھیں اور ھندو اپنے سر پر بالوں کا کچھ حصہ چھوڑتے ھیں جو ان کے عقیدے کی طرف اشارہ کرتا ھے
اور ایک مالک آپ کو ڈسکریمی نیٹ نہیں کر سکتا یا آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اگر آپ ملازمت چھوڑ چکے ھیں
ملازمت کے وہ فرائض جو آپ کے مذھبی عقیدے کے خلاف ھیں
مالک کو آپ کو کام پر نہیں رکھنا چاھيۓ اگر آپ کے عقائد آپ کو نوکری کے ضروری حصے کرنے سے روک رھے ھیں لیکن یہ بھی اچھی بات نہیں کہ آپ کو نکال دیا جاۓ یا ممکن ھو سکے تو آپ کو اجازت دے کہ آپ کام اس طرح کریں کہ وہ آپ کے مذھب کے خلاف نہ ھو مثال کے طور پر ، اگر آپ ایک مسلمان یا یہودی ھو اور آپ کا کام کھانے پینے کا ھے تو آپ سؤر والی اشیاء کو دیکھنا بھی نہ چاھیں گے لیکن یہ بھی ھو سکتا ھے کہ آپ اس کے بغیر بھی اپنا کام کرتے رھیں
آفس میں آپ کا لباس
آپ کے مذھب کا مطلب ھے کہ آپ ایک خاص طریقے کے لباس میں آئیں مثال کے طور پر ، ایک یہودی عورت اپنی سکرٹ کے اوپر ایک قمیض پہنے گی تا کہ اس کے جسم کے حصے نمایاں نہ ھونے پائیں اور ایک ھندو آدمی اپنے گلے میں موتیوں کے ھار پہنے گا تاکہ اسے عقیدے کا اظہار ھو سکے
ایک لباس کا طریقہ بھی ڈسکریمی نیشن میں آ سکتا ھے یہاں تک کہ آپ کا مالک کسی اچھی مناسب وجہ کے بارے میں بتاۓ مثال کے طور پر ۔ حفظان صحت اور اس طرح کی دوسری وجوھات
مذھبی مشاھدے
آپ کے مذھب یا عقائد کا یہ مطلب بھی ھو سکتا ھے کہ آپ دن کے کچھ خاص اوقات میں عبادت کریں ۔ آپ کا مالک آپ کو شاید عبادت کے لیۓ کمرہ مہیا نہ کرے اور شايد آپ کو کام کے دوران عبادت کرنے کا وقت بھی نہ دے
تاھم اگر آپ کے کام کی جگہ ایک پر سکون جگہ ھے ، اور اگر آپ اسے استعمال کریں تو آپ کے ساتھیوں کو یا اس تنطیم کو کوئی مسئلہ بھی نہ ، تو اگر آپ کا مالک آپ کو یہ جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو یہ ڈسکریمی نیشن ھے یا اگر آپ اپنے آرام کے وقت کو اپنے مذھبی فرائض کو سرانجام دینے کے لیۓ استعمال کرنا چاھتے ھیں اور آپ کا مالک آپ کو ایسا کرنے سے روکے بغیر کسی مناسب وجہ کے ، تو یہ بھی ڈسکریمی نیشن ھو سکتی ھے
یہ بھی ڈسکریمی نیشن ھو گی :
● کہ آپ چھٹی کے دنوں میں بھی کام کریں
● آپ کو کسی تقریب کو منانے یا کسی تہوار کے لیۓ چھٹی نہ دی جاۓ
● آپ کو سالانہ چھٹی کسی خاص موقع پر لینے کے لیۓ مجبور کرنا
یہ حالات پر منحصر ھے کہ یہ ڈسکریمی نیشن ھے یا نہیں اور آپ کا مالک ان تمام انتظامات کے پیش نظر انصاف کر سکتا ھے یا نہیں مثال کے طور پر اگر آپ کا مالک ھر سال کسی خاص وقت پر کام میں چھوٹے موٹے انتظامات کے لیۓ کام بند کردے اور بہت سے مزدور اس سال کام بند کرنے کا کہیں تو اس طرح کام کرنے والوں اور کاروبار کی ضرورتوں کو ایک ساتھ پورا کرنا مشکل ھو جاتاھے ایک چھوٹی آرگنائزیشن میں مالک کے لیۓ بہت سے مزدوروں کو ایک ساتھ ایک ھی وقت پر چھٹی دینا مشکل ھو جاتاھے؛ لیکن ایک بڑی آرگنائزیشن میں ایک مالک کو بہت سے مزدوروں کو ایک ساتھ چھٹی کی اجازت نہ دینے میں بہت کم وجوھات کا سامنا کرنا پڑے گا
حالات جن میں ایک مالک کو ڈسکریمی نیشن کی اجازت ھے
چند حالات میں جیسا کہ کام کرنے والا ایک خاص مذھب یا عقیدہ رکھتا ھے تو مالک کو یہ اجازت ھے کہ وہ 'جینون آکوپیشنل ریکوائرمنٹ ' کے پیش نظر ڈسکریمی نیٹ کر سکتاھے مثال کے طور پر ایک ھسپتال ایک پادری کو نوکری دینا چاھتا ھے تاکہ وہ ان مریضوں کو سنبھال سکے جو عیسائی ھیں
کوئی ایسا کام جو کہ ایک خاص مذھب یا عقیدہ رکھنے والا شخص ھی کر سکتاھو تو ایک مالک جینون آکوپیشنل ریکوائرمنٹ پیش نظر دعوی کرسکتا ھے ، اور اس میں یہ وجہ نہیں کہ مالک اس شخص کو پسند کرتا ھے
ایک مالک جب نۓ ملازم رکھ رھا ھو اور اس کے پاس پہلے ھی ایسے بہت سے ملازم ھوں جو کام کا وہ حصہ بھی بخوبی کر سکتے ھوں جس کے لیۓ ایک خاص مذھب اور عقیدے کے شخص کو رکھنے کی ضرورت ھو تو مالک جینون آکوپیشنل ریکوائر منٹ کا دعوی نہیں کر سکتا مثال کے طور پر ، اگر نوکری کا ایک چھوٹا حصہ جینون آکو پیشنل ریکوائرمنٹ کے قابل ھے ، تو مالک اس قابل ھو سکتا ھے کہ وہ نوکری کے فرائض خود ادا کرۓ تاکہ یہ جینون آکوپیشنل ریکوائرمنٹ نہ لگے اور اس طرح ڈسکریمی نیشن نہ ھوگی
اسے بالکل ٹھیک طرح بتانے کے لیۓ یہ ضروری ھے کہ جینون آکو پیشنل ریکوائرمنٹ کو اس وقت دیکھا جاۓ جب ایک نوکری کے لیۓ جگہ خالی ھو
اگر ایک تنظیم میں کوئی اخلاقیات یا فلسفہ ھو جو کسی خاص مذھب یا عقیدے سے متعلقہ ھو تو جینون آکو پیشنل ریکوائرمنٹ کے لیۓ درخواست کی جاسکتی ھے جب کہ دوسرے حالات میں ان ریکوائرمنٹس کے لیۓ درخواست نہیں کی جاسکتی ھے
اخلاقیات کی بنیاد پر بننے والی تنظیموں کی مثال ھیں ، مذھبی ادارے ، عقائد والے سکول یا عقائد کی بنیاد پر بننے والے دیکھ بھال کرنے والے گھر شامل ھیں جینون آکوپیشنل ریکوائرمنٹ کے لیۓ درخواست دینے کے لیۓ ، ایک تنظیم کو مندرجہ ذیل چیزوں کا اظہار کرنا ضروری ھے
● تنظیم کی اخلاقیات کو مد نظر رکھتے ھوۓ جوب کی ضرورت؛ اور
● ریکوائر منٹ کے لیۓ درخواست دینے کے لیۓ متناسب مثال کے طور پر ، انگلینڈ عقائد کے سکول کے جرگہ کے لیۓ ایک مذھبی تعلیم والے استاد کو نوکری دینا جو اس جرگہ میں کام کرتا ھو تاھم ، یہ بہت غیر قانونی ھو گا اس ادارے کے لیۓ کہ وہ اپنے انتظامی اور نظم و نسق کے عملے کو بھی اس جرگہ کا ممبر ھونے کے لیۓ کہیں
آپ کے مذھب کی وجہ سے حراسمنٹ
حراسمنٹ ایک اچانک پیدا ھونے والا رویہ ھے جو کہ
● آپ کی عزت پر تشدد کی صورت میں (غیر انسانی رویہ)
● ڈرانا ، مخالف کرنا ، نفرت انگیز رویہ اختیار کرنا ، یا کام کی جگہ پر لڑنے والا ماحول پیدا کرنا
حراسمنٹ آپ پر آپ کے مذھب کی وجہ سے بھی اثر انداز ھو سکتی ھے اور یہ عام ثقافت کا حصہ بھی ھو سکتی ھے جس میں طنز کو برداشت کرنا اور مذھب کے بارے میں مذاق کو برداشت کرنا بھی شامل ھے یا یہ آپ کے قریبی اقارب اور دوستوں کے عقائد اور مذھب کے بارے میں ھے مثال کےطورپر اگر آپ کو مستقل کام کی جگہ پر اپنے دوست کے مذھب کی بناء پر طنز کا سامنا کرنا پڑتا ھے یہ بھی حراسمنٹ ھے اگرچہ یہ آپ کے مذھب یا عقیدے کے بارے میں نہ ھو
کوئی مذھب نہ رکھنے والے بھی حراسمنٹ کا شکار ھوتے ھیں مثال کےطورپر اگر مذھبی آدمی سٹاف کو مسلسل کوئی مذھب نہ رکھنے کا طعنہ دے یہ بھی حراسمنٹ ھوگی حراسمنٹ غیر قانونی نہیں ھے نادانی سے ھونے والی حراسمنٹ غیر قانونی ھے اس کا انحصار اس بات پر ھو گا کہ آخر ایسا کیا ھوا جو اس جھگڑے کا باعث بنا
مزید مدد
کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ
مفت معلومات فراھم کرتی ھے ، مدد اور بالواسطہ نصیحت فراھم کرتی ھے لوگوں کو خاص و عام قانونی مسائل پر
فون کریں 345 4 345 0845
ایک قانونی نصیحت دان سے بات کریں فوائد کے بارے میں ٹیکس میں چھوٹ کے لیۓ ، قرض ، تعلیم ، گھر کے لیۓ یا نوکری کے لیۓ یا دوسرے مسائل کے لیۓ مقامی نصیحت والی خدمات حاصل کرنے کے لیۓ
ویب سائٹ
آن لائن معلومات کے مختلف ذرائع اور کوالٹی لوکل لیگل ایڈوائزر یا سولیسٹر کو اس ویب سائٹ کے ذریعے سے تلاش کریں
ایکیول اپر چیونیٹیز کمیشن
فون :901 015 08456
ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)
سکول میں ڈسکریمی نیشن کے لیۓ نصیحت
ھیلپ لائن سوموار سے جمع 2 بجے سے 5 بجے شام
فون: 5793 800 0808
دی ایڈوائزری ، کونسی لیئشن اینڈ آربیٹریشن سروس (اے سی اے ایس)
اپنے قریب ترین انکوائری پوائنٹ کی تلاش کے لیۓ
فون: 474747 08457
ایج کنسرن
فون: 66 99 00 0800
ایمپلائمنٹ ٹریبیونل سروس
ایمپلائمنٹ ٹریبونل انکوائری لائن
9775 95 08457
www.employmenttribunals.gov.uk
دی جینڈر ٹرسٹ
فار ٹرانس جینڈر پیوپل
فون :347 0790 0700
سٹون وال
لیسبین ، گے آدمی اور بیسکشول پیوپل کے لیۓ
فون: 9440 7881 020
ٹیرینس ھائیجینز ٹرسٹ
ایچ آئی وی یا ایڈز رکھنے والے لوگوں کے لیۓ
فون: 200 1221 0845
تھرڈ ایج ایمپلائمنٹ نیٹ ورک
فون:1590 7843 020
فار دی کوڈ آف پریکٹس آن ایج ڈائیورسٹی ان ایمپلائمنٹ ، کنٹیکٹ دی ایج پوزیشن ٹیم ود ان دی ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن
فون: 360 330 08457
یہ کتابچہ لیگل سروسز کمیشن (ایل ایس سی) کے ذریعہ شائع کیا جاتا ھے یہ لیسلی اوون کی سارا لیسلی کے ساتھ ایسوسی ایشن میں لکھا جاتا ھے
This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk