Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

ایکیول اپرچیونیٹیز: ڈسکریمی نیشن کی دوسری اقسام کے ساتھ نبٹنا
Equal Opportunities (5): Dealing with other types of discrimination

دوسری قسم کی ڈسکریمی نیشن سے نبٹنا

اگر آپ اپنی جنس یا مندرجہ ذیل باتوں کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیے جا رھے ھیں تو آپ کو اپنے ملک کی عدالت میں دعوی کرنا چاھيۓ

● ایک گھر یا فلیٹ خریدنا یا کرایہ پر لینا

● سکول یا یونیورسٹی جانا یا

● چیزیں یا خدمات خریدنا اور استعمال کرنا

ایکیول اپرچیونٹی کمیشن آپ کو مدد اور نصیحت فراھم کرتا ھے یہ آپ کو اس سلسلے میں بھی نصیحت فراھم کرتا ھے کہ شکایات سے کیسے نبٹا جاۓ ، جس میں کورٹ یا ٹربیونل میں جانا بھی شامل ھے

رابطہ میں وضاحت کے لیۓ دیکھیں "مزیدمدد"

کورٹ جانا

اگر آپ کورٹ میں کوئی مقدمہ لے جانا چاھتے ھیں ، تو آپ کو اپنا مقدمہ جب ڈسکریمی نیشن واقع ھوئی ھے اس سے چھ مہینے میں سے ایک دن کم میں شروع کرنا چاھيۓ کورٹ آپ کو این آئی سے شکایت کرنے کی اور طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کی کاپیاں بھی فراھم کرسکتی ھے

اپنے مقدمے کی ادائیگی کیسے کی جائے

اگر آپ 5000 £ سے زیادہ کا دعوی کررھے ھیں ، آپ کو بہت احتیاط سے یہ سوچنا چاھيۓ کہ آپ اپنے مقدمے کے لیۓ کیسے ادائيگی کریں گے کیونکہ لاگت بہت زیادہ ھو سکتی ھے اگر آپ کورٹ کی فیس کی ادائيگی خود نہیں کر سکتے تو يہاں بہت سے ایسے طریقے ھیں جن کے ذریعے آپ کورٹ کی فیس ادا کرنے کے قابل ھو سکتے ھیں:

● اگر آپ کی شکایت سیکس ڈسکریمی نیشن یا ایکیول پے کے لیۓ ھے تو ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن آپ کے مقدمے کو دیکھے گی ، مثال کے طور پر جیسا کہ ایک "ٹیسٹ کیس"

● آپ اس قابل بھی ھوسکتے ھیں کہ کمیونٹی لیگل سروس (جسے عام طورپر قانونی امداد کہتے ھیں ) سے پیسے حاصل کریں لیکن آپ کو بعض شرائط کو پورا کرنا ھوگا کمیونٹی لیگل سروس کو دیکھیں مزید مدد کے لیۓ کہ آپ کس طرح مزید اس بارے میں جان سکتے ھیں

● آپ ایک ویکل کو ڈھونڈ سکتے ھیں جو آپ کا مقدمہ"نو _ ون،نو_فی"کے اصول کے تحت لے اس بارے میں مزید جاننے کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس کے ڈائریکٹ کتابچہ "نو_ون،نو_فی"(نہ جیت نہ ادائيگی )کو پڑھیں

انسانی حقوق کے ایکٹ

انسانی حقوق کا ایکٹ 1998 بہت سی مختلف قسم کی ڈسکریمی نیشن کے بارے میں بتاتا ھے اور بہت سی ایسی چیزین بھی جو دوسرے بہت سے ڈسکریمی نیشن کے قوانین نہیں بتاتے ھیں تاھم یہ قانون استعمال کیے جا سکتے ھیں صرف اس صورت میں جب آرٹیکلز میں سے ایک (خاص قوانین) لاگو ھوتا ھو ، جیسا کہ "ذاتی اور خاندانی زندگی میں عزت" کا حق

اور ایکٹ کے تحت حقوق کو پبلک اتھارٹی کے خلاف بھی استعمال کر سکتے ھیں (مثال کے طور پر ، پولیس ، مقامی کونسل ، یا جاب سنٹر پلس)، اور اسکے علاوہ کوئی نجی کمپنی نہیں ۔ تاھم کورٹ کے فیصلے ڈسکریمی نیشن کے بارے میں ذھن میں رکھنے چاھيۓ کہ انسانی حقوق کے ایکٹ دراصل کیا کہتے ھیں اس بارے میں مزید جاننے کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس کے بالواسطہ کتابچہ "انسانی حقوق کے ایکٹ"کو پڑھیں

آپ کی عمر کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن

موجودہ دور میں کوئی بھی ایسے قوانین نہیں ھیں جو لوگوں یا تنظیموں کو آپ کی عمر کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن کرنے سے روک دیں کام کی جگہ پر ، مثال کے طور پر ، مالک عام طور پر جب لوگوں کو کام پر رکھتے ھیں تو ان کی عمر بھی دیکھتے ھیں اور جب ترقی کرنی ھو یا نکالنا ھو تو بھی دیکھتے ھیں اگر آپ 65 سال سے کم ھیں اور کسی تنظیم کے لیۓ کم از کم 2 سال کام کرچکے ھيں تو آپ کو قانونی طور پر اس کی ادائیگی کی جاۓ گی لیکن ایک مالک آپ کو مجبور کرسکتا ھے کہ آپ ریٹائرمنٹ لے لیں جب آپ ایک خاص عمر میں پہنچ جائیں(عام طور پر 60 یا 65 سال)

'کوڈ آف پریکٹس آن ایج ڈائیورسٹی ان ایمپلائمنٹ' گورنمنٹ کی طرف سے رھنمائی ھے کہ مالک عمر کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ نہ کریں یہ قانون نہیں ھے لیکن یہ بتاتا ھے کہ مالک کس طرح لوگوں کے معاملے میں جو مختلف عمروں سے تعلق رکھتے ھیں اچھے ھو سکتے ھیں :

● نوکری پر رکھنا

● ترقی دینا

● مشقیں کروانا

● سٹاف یا عملے کو نکالنا

● ریٹائرمنٹ کروانا

یہ وہ تمام باتیں بتاتا ھے کہ جوبز(نوکریوں) کو کس طرح عام کیا جائے اور کس طرح انٹرویو لیے جائیں ۔ اس کوڈ کے متعلق مزید جاننے کے لیۓ دیکھیں "مزید مدد"

اگر آپ پہلے سے کام کر رھے ھیں اس صورت میں آپ کے مالک یکساں مواقعوں کا ایسا لائحہ عمل اپنا سکتے ھیں جو کہ عمر کا فرق ملحوظ خاطر نہ لاتا ھو اور اگر وہ یہ لائحہ عمل اپناتے ھیں لیکن اس کے اصولوں کی پیروی نہیں کرتے تو اس صورت میں ان کا روزگار کا معاھدہ ختم ھو سکتا ھے اور آپ یہ معاملہ" مقامی کاروباری کمیٹی" یا عدالتوں میں لے جا سکتے ھیں

2001 میں حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ملازمت میں عمر کے امتیاز پر ایسےقوانین متعارف کروائے گی جو کہ " یورپین یونین ایکول ٹریٹمنٹ ڈائریکٹو " کے مطابق ھوں گے لیکن یہ قوانین اکتوبر2006 تک عمل میں نہ آسکے

تاھم اگر آپ سمجھتے ھیں کہ آپ کو آپ کی عمر کی وجہ سے ملازمت سے نکال دیا گیا ھے یا بے کار تصور کیا گیا ھے آپ ابھی بھی بلاوجہ ملازمت سے نکالنے کا معاملہ مقامی کاروباری کمیٹی یا عدالت میں لے جا سکتے ھیں (روزگار قوانین کے تحت دیکھیۓ کاروباری مقامی کمیٹی سے رجوع کرنا) اگر پبلک سکٹر کے ملازمت پیشہ ھیں (یعنی آپ نے حکومت کے لیۓ یا مقامی کونسل کے لیۓ کام کیا) آپ اپنی شکایات ھیومن رائٹس ایکٹ کے تحت بھی درج کروا سکتے ھیں (دیکھیۓ "ھیومن رائٹس ایکٹ")

مزید مدد

کمیونیٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

مفت معلومات ، مدد اور ڈائریکٹ نصیحت فراھم کرتی ھے لوگوں کو عام قانونی مسائل کے حل کے لیۓ

فون کریں :

345 4 345 0845

بینیفٹس اور ٹیکس کریڈٹس ، قرضے ، تعلیم ، رھائش یا نوکری کے متعلق ایک تعلیم یافتہ قانونی ماھر سے بات کریں یا دیگر مسائل کے لیۓ مقامی مشورہ کمیٹی سے رابطہ کریں

کلک

www.clsdirect.org.uk

دیگر معلومات اور آن لائن اطلاعات کے لیۓ قانونی ماھرین سے رابطہ کریں

ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن

فون : 901 015 08456

www.eoc.org.uk

ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)

سکول میں ڈسکریمی نیشن کے لیۓ نصیحت

مدد کے لیۓ سوموار سے جمعہ 2 بجے سے 5 بجے شام رابطہ کریں

فون : 5793 800 0808

www.ace-ed.org.uk

دی ایڈوائزری،کونسی لیشن اینڈ آربیٹریٹ سروس(اے سی اے ایس)

اپنے قریب ترین معلوماتی مرکز پر رابطہ کے لیۓ

فون کریں : 474747 08457

www.acas.org.uk

ایج کنسرن

فون : 66 99 00 0800

www.ace.org.uk

ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروس

ایمپلائمنٹ ٹریبونل انکوائری لائن

9775 95 08457

www.employmenttribunals.gov.uk

دی جینڈر ٹرسٹ

ٹرانس جینڈر لوگوں کے لیۓ

فون: 347 0790 0700

www.gendertrust.org.uk

سٹون وال

لیسبین ، گے مین اور بی سیکشول لوگوں کے لیۓ

فون : 9440 7881 020

www.stonewall.org.uk

ٹیرینس ھائی جنز ٹرسٹ

ایچ آئی وی یا ایڈز رکھنے والوں کے لیۓ

فون: 200 1221 0845

www.tht.org.uk

تھرڈ ایج ایمپلائمنٹ نیٹ ورک

فون: 1590 7843 020

www.taen.org.uk

ایج ڈائیورسٹی ان ایمپلائمنٹ کے کوڈ آف پریکٹس کے لیۓ اور ایج پوزیٹو ٹیم کے ساتھ ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کام اور پینشن کے لیۓ رابطہ کریں

فون: 360 330 08457

www.agepositive.gov.uk

یہ کتابچہ لیگل سروس کمیشن (ایل ایس سی) کے ذریعے شائع کیا گیا ھے ۔ یہ سارا لیسلے آف لیسلے اون ایسوسی ایشن میں لکھا گیا

This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk