Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

نسلی اور مذھبی طور پر محرک حملے
Racially and religiously motivated attacks

یہ معلومات انگلینڈ اور ویلز کے متعلق ھے

نسلی اور مذھبی محرک حملے کیا ھیں ؟

نسلی محرکی حملے اور مذھبی محرکی حملے یہ وہ حملے ھیں جو کسی کی نسل یا مذھب کی وجہ سے کیۓ جاتے ھیں یا ان کے مذھب کی وجہ سے یا مذھب میں کمی کی وجہ سے

اس میں مندرجہ ذیل شامل ھیں

● دوسرے آدمی یا لوگوں کے گروپ سے ایک آدمی پر یا ایک خاندان پر جسمانی حملہ کیا ھو

● ایک آدمی یا خاندان کی گھریلو جائیداد پر حملہ ، مثال کے طور پر ، کھڑکی توڑنا ، لیٹر بکس میں کچھ مواد ڈالنا ، کار کو آگ لگانا

● زبانی گالی دینا یا دھمکی دینا

● تحریری گالی دینا ، مثال کے طور پر ، ایک خط ، کتابچہ ، ای میل یا ٹیلی فون پیغام

● کسی عمارت یا دیوار پر غیر مہذب نعرے پینٹ کرنا

نسلی اور مذھبی جرائم

اگر آپ کو نسل یا مذھب کی وجہ سے گالی دی گئی ھے یا آپ پرنسل یا مذھب کی وجہ سے حملہ ھوا ھے جس آدمی نے آپ کو گالی دی ھے یا حملہ کیا ھے اس آدمی نے ایک جرم کا ارتکاب کیا ھے

مزید برآں،اگر کسی نے دوسرے لوگوں کو ایک کسی خاص نسلی گروپ سے نفرت کرنے کے لیۓ اکسایا ھے،مثال کے طور پر بے عزت کرنے والے کتابچہ کو شائع کرکے یا تقسیم کر کے ان کے خلاف نسلی نفرت کے لیۓ قانونی کاروائی ھو سکتی ھے خاص مذھبی گروپ کے خلاف نفرت کے لیۓ اکسانے کے متعلق کوئی قانون نہیں ھے

نسلی اور مذھبی حملوں اور دوسرے حادثات کے قوانین بہت پیچیدہ ھیں اور آپ کو ضرور مشورہ لینا چاھیۓ ، مثال کے طور پر سیٹیزن ایڈوائس بیورو

نسلی اور مذھب کی وجہ سے برے مجرمانہ حملے

اگر کوئی نسلی یا مذھبی جرم بہت سخت قسم کا ھے تو عدالت اس پر بہت سخت سزا دے سکتی ھے کچھ مثالیں جو نسل یا مذھب کی وجہ سے ھیں نیچے درج ھیں:-

● مجرمانہ نقصان

● جسم کو نقصان

● بد سلوکی

● ڈرانا ، دھمکانا (حراسمنٹ)

اگر کوئی نسلی یا مذھبی جرم بہت سخت ھے جس وقت یہ جرم کیا گیا ھے تو مجرم اس کی ممبر شپ کی توھین کر رھا ھے یا کسی خاص نسلی یا مذھبی گروپ کے ممبرز کے ساتھ دشمنی کا جرم ھے

وھاں کچھ پہلے حملے بھی اس علاقے میں ھو سکتے ھیں جو یہ ظاھر کرنے میں مدد گار ثابت ھو سکتے ھیں کہ یہ حملہ بہت سخت نسلی یا مذھبی قسم کا ھے ۔ وھاں ایک لوکل ادارہ بھی ھو سکتا ھے مثال کے طور پر ایک کیمیونٹی گروپ یا سٹیزن ایڈوائس بیورو ، جو یہ کنفرم کر سکتے ھیں کہ اس علاقہ میں ایسے حملوں کی ایک تاریخ ھے لوکل نسلی برابری کؤنسل کے پاس بھی یہ معلومات ھو سکتی ھیں ایک علاقہ میں حملوں کی تاریخ کا ثبوت پولیس کو یہ ثابت کرنے میں مدد دے گا کہ کیا یہ جرم نسلی ھے یا مذھبی ھے

نسلی یا مذھبی محرکات حملے

اگر آپ ایک حملہ کے شکار ھوے ھیں تو جب آپ اس کی رپورٹ کرتے ھیں تو اگر آپ مندرجہ ذیل معلومات مہیا کر سکتے ھیں تو یہ بہت مدد گار ثابت ھو گی

● آپ پر کیسے حملہ ھوا

● اگر آپ یہ جانتے ھیں حملہ آور کی شناخت اور وہ کہاں رھتے ھیں متبادل طور پر کہ حملہ آور کیسا معلوم ھوتا ھے اور ان کا لباس کیسا تھا

● اگر حملہ آور نے کچھ کہا تھا تو کیا کہا تھا خاص طور پر آپ کی نل یا مذھب کی بے عزتی کے متعلق

● اس کے علاوہ کوئی اور نسلی یا مذھبی حملے کا محرک

● اگر آپ پر پہلے بھی حملہ ھوا تھا تو کب ھوا تھا اور کس نے کیا تھا

● آپ پر حملہ کس جگہ ھوا

● جب حملہ ھوا تھا وہ تاریخ ، وقت ، دن یا رات

● اگر کوئی زخم آیا ھو تو اس کی نوعیت ، یہ میڈیکل ثبوت لینے میں مدد گار ھو سکتی ھے

● اگر کسی اور پر حملہ ھوا ھو

● کسی گواہ کا نام اور پتہ

اگر آپ پولیس سے رابطہ کرنے کے لیۓ مدد چاھتے ھیں تو آپ کو سیٹیزن ایڈوائس بیورو سے رابطہ کرنا ھوگا

اگر آپ پر حملہ پولیس ممبر یا ممبرز نے کیا ھے تو آپ کو مشورہ لینا چاھیۓ

حملہ کی پولیس کو رپورٹ کرنا

نسلی امتیازی قسم کے حادثہ کی وضاحت کے لیۓ گورنمنٹ رھنمائی کرتی ھے اگر کسی آدمی نے یا نسلی برتری کے شکار آدمی نے کسی حادثہ کو دیکھا ھے اس کا مطلب ھے کہ اگر کسی آدمی یا نسلی برتری کے شکار آدمی نے ، مثال کے طور پر ایک گواہ یا ایک پولیس آفیسر،نسلی محرک کی وجہ سے حملہ کو دیکھا تو پولیس کو اسے ریکارڈ کرنا چاھیۓ موجودہ وقت میں مذھبی محرک حملوں کی اس طرح وضاحت نہیں کی جاتی

جب آپ پولیس سے رابطہ کرتے ھیں آپ انٹرویو کے لیۓ پولیس سیٹیشن ، اپنے گھر یا باھمی طور پر رضا مندی سے جائیداد جگہ کے لیۓ پوچھ سکتے ھیں عام طور پر یہ مشورہ دیا جاتا ھے کہ آپ کے ساتھ کوئی دوسرا آدمی بھی ھو ، مثال کے طور پر ایک تجربہ کار وکیل، ایک دوست یا سیٹیزن ایڈوائس بیورو مشیر

اگر آپ انگریزی بولنے یا سمجھنے میں دقت محسوس کرتے ھیں تو آپ ایک ترجمان مدد کے لیۓ رکھ سکتے ھیں آپ پولیس کو ترجمان مہیا کرنے کے لیۓ کہہ سکتے ھیں ایک رشتہ دار یا دوست کے لیۓ کہیں یا مقامی ادارہ سے رابطہ کریں مثال کے طور پر سیٹیزن ایڈوائس بیورو

اگر پولیس ایک ترجمان مہیا کرنے سے انکار کرتی ھے تو آپ ان کو ان کی پالیسی براۓ ترجمان کا ملاحظہ کرنے کے لیۓ کہہ سکتے ھیں اور آپ انہیں شکایت درج کرنے کے لیۓ بھی کہہ سکتے ھیں

اگر پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی تو کیا کرنا ھوگا

اس کے بعد کہ جب آپ نے حملہ کی رپورٹ پولیس کے پاس درج کروا دی ھے تو ان کو یہ فیصلہ کرنا ھوتا ھے کہ کیا وہ تفتیش کریں یا نہ کریں اگر پولیس یہ فیصلہ کرتی ھے کہ انہیں تفتیش نہیں کرنی تو اس کے متعلق جتنی جلدی ھو سکے 5 یوم کے اندر آپ کو مطلع کرنا ھو گا

اگر پولیس تفتیش کرتی ھے وہ ضرور آپ کے کیس کی کاروائی کے متعلق بتاتے رھیں گے مثال کے طور پر وہ آپ کو بتائیں گے کہ مشتبہ کو گرفتار کر لیا گیا ھے رھا کر دیا گیا یا ضمانت پر رھا کیا گیا ھے جب پولیس اپنی تفتیش ختم کر لیتی ھے تو ان کو فیصلہ کرنا ھوتا ھے کہ کیا وہ کسی کے خلاف قانونی کاروائی کر رھے ھیں یا نہیں

اگر آپ محسوس کرتے ھیں کہ پولیس نے سخت ایکشن نہیں کیا ھے حملہ کے متعلق تو آپ کو ان کے خلاف شکایت کرنی چاھیۓ

پولیس کے لیۓ آپ کے خلاف امتیازی کاروائی کرنا خلاف قانون ھے کیونکہ آپ کی نسل جنس،اور معذوری کی وجہ سے اگر آپ محسوس کرتے ھیں کہ وہ آپ کی شکایت پر اچھی طرح غور نہیں کر رھے اور آپ کے خلاف امتیازی سلوک کررھے ھیں تو آپ مشورہ لیں کہ آپ کو کیا کرنا ھے

گھر یا گھر کے نزدیک حملہ

اگر آپ پر گھر میں یا گھر کے نزدیک حملہ ھوا ھے تو لوکل اتھارٹی اس پر کاروائی کر سکتی ھے

لوکل اتھارٹی کے لیۓ یہ خلاف قانون ھے کہ وہ آپ کے خلاف امتیازی سلوک کریں ۔ آپ کی نسل،جنس اور معذوری کی وجہ سے ۔ اگر آپ محسوس کرتے ھیں کہ وہ آپ کی شکایت پر اچھی طرح غور نہیں کر رھے تو آپ کو اس کے متعلق مشورہ کرنا ھوگا کہ آپ کیا کریں

سکول میں حملہ

ایک بچے پر سکول میں یا سکول کے نزدیک حملہ ھو سکتا ھے اگر ایسا ھوا ھے تو سکول کے پاس ایسے حادثات سے نمٹنے کے لیۓ الگ قانون ھے ۔ اور پولیس اور لوکل ایجوکیشن اتھارٹیز میں تعاون ھونا چاھیۓ

یہ پولیس کے لیۓ یا لوکل اتھارٹی کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ وہ آپ کی نسل ، جنس یا معذوری کی وجہ سے آپ کے خلاف امتیازی سلوک کریں اگر آپ محسوس کرتے ھیں کہ وہ آپ کی شکایت پر سنجیدگی سے غور نہیں کر رھے تو آپ کو مشورہ حاصل کرنا ھوگا کہ آپ کیا کریں

مزید مدد

اگر آپ حملہ کا شکار ھوے ھیں تو آپ کو ھمیشہ مشورہ لینا چاھیۓ آپ یہ سیٹیزن ایڈوائس بیورو سے حاصل کر سکتے ھیں جبکہ آپ لوکل ریشئل ایکولٹی کؤنسل (آر ای سی ) سے لوکل وکٹم سپورٹ سکیم یا دوسرے لوکل ادارے سے بھی حاصل کر سکتے ھیں

آپ مانیٹرنگ گروپ فری فون ایمرجینسی ھیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ھیں یہ ھیلپ لائن نسلی پریشانی اور ڈرانے دھمکانے کے متعلق شکار لوگوں کو مشورہ دیتی ھے یہ دن میں 24 گھنٹے دستیاب ھے اور اس میں کالے اور مذھبی اقلیتوں والے لوگوں پر مشتمل سٹاف بھرتی کیا گیا ھے تا کہ وہ متعلقہ زیان میں ان کے ساتھ رابطہ کر سکیں

ھیلپ لائن کا نمبر:

618 374 0800

مسلمانوں کے لیۓ ایک الگ ھوم آفس سپورٹ لائن ھے " مسلم لائن "

یہ آپ کو مذھبی عقیدہ کی وجہ سے پریشانی کے متعلق مشورہ دے سکتی ھے

مسلم لائن نمبر 840 4 840 0208 اور یہ نمبر سوموار اور جمعہ کو 9:30 بجے صبح سے شام 6:00 بجے تک دستیاب ھو سکتا ھے

اگر آپ کو نسلی یا مذھبی محرکات کے حملہ کے نتیجہ میں آپ کو ذاتی طور پر زخم آۓ ھیں تو آپ کریمینل انجریز کمپنشن سکیم کے تحت معاوضہ کے اھل ھو سکتے ھیں

This document was provided by Citizen Advice from their website, www.adviceguide.org.uk.