Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

The Human rights Act: the Protocols
The Human rights Act: the Protocols

پروٹوکولز تفصیل کے ساتھ

پروٹوکولز کنونشن کے نئے حصے ھیں ان کو کنونشن لکھنے کے بعد پہلی دفعہ شامل کیا گیا ھے

پروٹوکول 1 آرٹیکل 1: جائیداد کی حفاظت

جائیداد (پراپرٹی) کے بہت وسیع معنی ھیں اس میں حصے ، پینشن ، ویلفئر فوائد جن کے لیۓ آپ نے نیشنل انشورنس کو چندہ دیا ھے یا کسی ایک کے استدعا کرنے کا حق

اس آرٹیکل میں بیان کیا گیا ھے کہ گورنمنٹ یا پبلک اتھارٹی آپ کی پراپرٹی آپ سے نہیں لے سکتی اس وقت تک کہ قانون کہتا ھے کہ ایسا کرنا پبلک انٹرسٹ میں ھے اگر آپ کی پراپرٹی آپ سے لی جاتی ھے تو آپ اس کے لیۓ معاوضہ کا کلیم کرنے کے قابل ھونا چاھیۓ

آرٹیکل میں یہ بھی بیان کیا گیا ھے کہ گورنمنٹ یا پبلک اتھارٹی آپ کو روک نہیں سکتی کہ آپ اپنی پراپرٹی سے جو چاھیں کریں اس وقت تک کہ قانون کے مطابق ان کو ایسا کرنے کی اجازت ھو اور اس کے لیۓ خاص وجہ ھو جبکہ یہ آرٹیکل گورنمنٹ کی طرف یا پبلک اتھارٹی کی طرف سے جرمانہ یا ٹیکس وصول کرنے کے لیۓ پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے حق پر اثر انداز نہیں ھوتا

پروٹوکول 1 آرٹیکل 2: تعلیم کا حق

یہ ھر ایک کو سکول جانے یونیورسٹی میں داخلہ کے لیۓ درخواست دینے یا کالج میں داخل ھونے کا حق دیتا ھے اور ان لوگوں کو سکولوں اور کالجوں کی سیلیکشن سے بالکل نہیں روکا جاتا اس میں بیان کیا گیا ھے کہ گورنمنٹ کو یقین کرنا چاھیۓ کہ تعلیم معیاری ھو یہ پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں پر لاگو ھوتا ھے

اس آرٹیکل میں بیان کیا گیا ھے کہ گورنمنٹ اور سکول کو مذھبی خیالات کی عزت کرنی ھوگی اور دوسرے بچے کے والدین کے مذھب کی عزت کرنی چاھیۓ لیکن یہ لوگوں کو ان کے بچوں کو مخصوص قسم کی تعلیم دینے کا حق نہیں دیتا

پروٹوکو 1 آرٹیکل 3 : آزادانہ الیکشن کا حق

اس میں بیان کیا گیا ھے کہ گورنمنٹ مناسب وقفہ سے الیکشن منعقد کرواۓ گی اور الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ھوں آرٹیکل لوگوں کو ووٹ کا حق دیتا ھے یا الیکشن میں کھڑے ھونے کا حق دیتا ھے اگرچہ اس پر کچھ پابندیاں ھیں اس میں یہ بیان نہیں کیا گیا کہ گورنمنٹ کس قسم کا الیکشن سسٹم استعمال کرتی ھے ایک قیدی اس آرٹیکل کا استعمال کرتے ھوۓ قیدیوں کی ووٹنگ پر مکمل پابندی کو چیلنج کر سکتا ھے

پروٹوکول 6 آرٹیکلز 1 اینڈ 2 ، پروٹوکول 13: سزاۓ موت کو ختم کرنا

پروٹوکول 6 کے تحت برطانیہ میں موت کی سزا ختم کر دی ھے لیکن اصلی طور پر سزاۓ موت کی دوران جنگ یا جنگ ختم ھونے کے بعد اجازت ھے جبکہ موجودہ وقت میں برطانیہ میں تیرویں (13) پروٹوکول ایک آرٹیکل 1 پر دستخط ھوۓ ھیں جس میں سزاۓ موت پر مکمل پابندی لگا دی ھے اس لیۓ یہ شک اب کسی وقت بھی استعمال نہیں ھو سکتی

مزید معلومات

آزادی (لیبرٹی)

ھیومین رائیٹس ایکٹ کے متعلق عام معلومات، آزادی گائیڈ کو دیکھیں"یوور رائٹس"(آپ کے حقوق) جو پبلک لائبریریز سے دستیاب ھے جو لبرٹی ویب سائٹ پر دیکھیں ۔ اگر آپ کسی خاص ھیومین رائیٹس مسئلہ پر مدد چاھتے ھیں تو آپ لبرٹی لیگل ھیلپ لائن سے رابطہ کرنا ھوگا یہ سوموار اور جمعرات کو 6.30 تا 8.30 شام اور بدھ 12.30 تا 2.30 شام تک دستیاب ھے

ای میل لبرٹی ایٹ

[email protected]

فون : 2307 123 0845

دی ویب سائٹ آف لبرٹی

http://www.yourrights.org.uk/

اس کتابچہ کے متعلق

اس سیریز کے اشتہارات آپ کو لیگل حقوق کے متعلق آؤٹ لائن دیتا ھے یہ مکمل گائیڈ نہیں ھے اور اس کو گائیڈ خیال نہیں کیا جاتا کہ قانون آپ پر کیسے لاگو ھوتا ھے اور وہ بھی کسی خاص حالت میں ان اشتہاروں کی باقا‏‏عدگی سے ترمیم کی جاتی ھے لیکن ھو سکتا ھے جب سے یہ شائع ھوۓ ھیں ھو سکتا ھے کہ قانون بدل گیا ھو اس لیۓ ان میں دی گئی معلومات غلط یا آؤٹ آف ڈیٹ ھو سکتی ھے اگر آپ کو کوئی مسئلہ ھے اور آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاھتے ھیں یا ذاتی مشورہ لینا چاھتے ھیں حل کا بہتر طریقہ تلاش کرنے کے لیۓ تو آپ فردر ھیلپ (مزید مدد) دیکھیں اس کتاب کا ھر ایک صفحہ مشورہ کا ذریعہ تلاش کرنے کے لیۓ ملاحظہ کریں

This document was provided by Community Legal Service Direct, September 2006, www.clsdirect.org.uk