اسائلم کے لیۓ بہتر مشورہ کیسے لیا جاسکتا ھے
How to get good asylum advice
جوزف کی کہانی :
مجھے بہت جلد مشورہ کی ضرورت تھی میں نے اس کا کارڈ ایک دوکان کی کھڑکی میں دیکھا اس کے پاس ایک بہت عمدہ آفس تھا اور وہ دوست کی طرح نظر آتا تھا میں نے اسے اپنی سفری دستاویزات دیے اور کچھ رقم جو میں اپنے ساتھ لایا تھا اسے دی اس نے بہت یقین دلایا اور وہ پر اعتماد تھا کہ وہ میرے لیۓ ھر چیز کا بندوبست کر سکتا ھے میں اب محسوس کرتا ھوں میں بھی پر اعتماد تھا لیکن اس وقت میں نہیں جانتا تھا کہ مشورہ کے لیۓ اور کہاں جانا ھے مجھے ان سے کہنا مشکل سے مشکل تر ھو گیا وہ ھمیشہ مصروف رھتا اور میری کال کا جواب نہ دیتا مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ھو رھا ھے آخر کار مجھے معلوم ھوا کہ باوجود اسکے کہ اس نے میری درخواست جمع کروا دی تھی اس کے بعد اس نے کچھ نہیں کیا ایک روز میں اس کے آفس گیا اور میں نے اسے صرف خالی پایا میں نے اسے دوبارہ نہیں دیکھا اور نہ ھی اپنی رقم دیکھی اور آخر کار مجھے نظر بند کر لیا گیا خوش قسمتی سے مجھے ایک اچھا مشیر مل گیا جس نے میرے لیۓ ھر چیز کا بندوبست کر لیا
اب کیا مشورہ ھے
اب مشورہ خود مختار ھے ، فور پرافٹ (منافع کے لیۓ) نہیں ویب سائٹ ، قانونی معاملات ، حقوق پر تازہ ترین اور درست معلومات مہیا کرتی ھے اس کتابچہ میں معلومات ان پر اثر انداز نہیں ھوتی جن کو کام مل جاتا ھے یوکے گورنمنٹ کی طرف سے ۔ ھمارا مقصد اس کتابچہ کو لکھنے کا یہ ھے کہ ان کا اعتماد بحال ھو
آپ کو اپنی اسائلم کی درخواست کے لیۓ مشورہ کیوں چاھیۓ؟
کیوں کہ اگر آپ مشورہ نہیں لیتے تو خطرہ ھے
● بغیر کسی مطلب کے قانون توڑ رھے ھیں
● اپنے کیس میں مدد کے لیۓ قانون کو اچھی طرح استعمال نہیں کر رھے
بعض اوقات ھوم آفس غلطی کر جاتا ھے اور بغیر مشورہ کے آپ اس کی نشان دھی نہیں کر سکتے یا آپ نہیں جانتے کہ اس کو کیسے چیلنج کرنا ھے
بہت اچھے دوست آپ کو مدد دے سکتے ھیں لیکن اکثر اوقات سسٹم تبدیل ھو جاتا ھے اس لیۓ آپ کو ھمیشہ درست قانونی مشورہ لینا چاھیۓ
آپ کو اچھا مشورہ کیوں لینا چاھیۓ
کیونکہ ایک بے ایمان اور غریب وکیل یا مشیر :
● آپ کو اچھی طرح مشورہ نہیں دیتا
● آپ کی رقم یا دستاویزات دھوکہ سے لے لیتا ھے
● وہ ثبوت اکٹھے نہیں کرتا جو آپ کے کیس میں مدد گار ھو سکتے ھیں یا ھوم آفس کو دیکھانا
بھول جاتا ھے
● ضروری گواھان کے انٹرویو کی تکلیف نہیں کرتا جو آپ کی کہانی کی مدد کر سکتے ھیں
● درخواست فارم داخل کروانے میں غلطی کرتا ھے یا درخواست فارم پر نہیں کرتا
● آپ کی بری طرح نمائندگی کرتا ھے یا سماعت پر نہیں آتا
یہ تمام چیزیں کرنے سے آپ کا اسائلم کا کلیم نا منظور ھو سکتا ھے اگرچہ آپ کا بہت مضبوط کیس ھے
نصیحت حاصل کرتے ھوۓ آدھا سچ اور بری کہانیاں
● ان لوگوں سے ھوشیار رھیۓ جو یہ کہتے ھیں کہ "اگر" یہ مفت ھوگا تو یہ اچھا نہیں ھو
گا یا آپ پھر حاصل کر سکتے ھیں جب آپ اس کے لیۓ قیمت ادا کریں گے بہت سے
تجربہ کار وکیل اور مشیر لیگل سروس کمشن سے مفت مشورہ دینے کے لیۓ رقم
حاصل کرتے ھیں جبکہ ایک بے ایمان یا غریب وکیل یا مشیر آپ کو برا مشورہ دینے
کے لیۓ آپ کی خوش قسمتی لے سکتا ھے
● سرکاری ملازمین ، بمعہ امیگریشن آفیسرز ، آپ کو بتا سکتے ھیں کہ آپ کو لیگل
مشورہ کی ضرورت نہیں ھے ھمارا خیال ھے جو کوئی بھی یو _ کے میں اسائلم کلیم
کرتا ھے اسے مشورہ ضرور لینا چاھیۓ اس کی وجہ یہ ھے کہ ایک وکیل / مشیر
قانون کے متعلق جانتا ھے اور اس کو آپ کے کیس کے لیۓ استعمال کرسکتا ھے اور
پورے اعتماد سے کہہ سکتا ھے کہ آپ کا کلیم کامیاب ھو سکتا ھے
ھوم آفس
ھوم آفس ایک گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ھے وہ امیگریشن ، پولیس ، کورٹس اور جیلوں کا انتظام کرتا ھے
● آپ کو یو _ کے میں بہت سے مشتبہ وکیل / مشیر ملیں گے اور یہ یقین کرنا مشکل
ھو جاتا ھے کہ آپ کو اچھا وکیل مل جاۓ یا کوئی اچھا ھو کیونکہ سابقہ تجربہ کی
بناء پر ۔ یو _ کے میں جو وکیل/ مشیر جو اسائلم کا مشورہ دیتے ھیں وہ ھوم آفس
کے ملازم نہیں ھوتے
این اے ایس ایس یا دوسرے گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ وہ خود مختار ھیں اچھے وکیل /
مشیر بھی ھوتے ھیں اور یہ کتابچہ ایک اچھا وکیل حاصل کرنے میں مدد دے سکتا
ھے
این اے ایس ایس
دی نیشنل اسائلم سپورٹ سروس (این اے ایس ایس) اسائلم کے متلاشیوں کو مدد ، رھائش ، مالی مدد مہیا کرتا ھے جبکہ ان کے کلیم ھوم آفس میں زیر غور ھوتے ھیں
● یہ حاصل کرنا آسان ھو جاتا ھے اگر آپ کا وکیل / مشیر آپ کے مزھبی گروپ کا یا آپ کے کلچر یا مذھب کا حصہ دار ھے تو وہ آپ کی زیادہ مدد کرےگا لیکن ھمیشہ ایسا نہیں ھوتا ۔ بے ایمان وکیل / مشیر آپکو اپنا گاہک بنانے کے لیۓ ترغیب دیتے ھیں ان حقائق کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے
ھیں جب کہ وہ مختلف مذھبی گروپ یا مذھب سے تعلق رکھتا ھے آپ کی مدد نہیں
کر سکتا اور آپ کے کیس میں ناکامی کا باعث بن سکتا ھے خبردار رھیۓ یہ صرف ان
کی چالیں ھیں آپ کو متاثر کرنے کے لیۓ تا کہ وہ آپ سے رقم حاصل کر سکیں
● جبکہ ایک وکیل / مشیر جو آپ کو بتاتا ھے کہ آپ اپنا کیس جیت نہیں سکتے اسکا
یہ مطلب نہیں ھوتا کہ وہ برے وکیل ھیں بعض اوقات وکیل کے پاس کوئی دوسرا راستہ
نہیں ھوتا ماسواۓ اس کے کہ وہ آپ کو بتائیں کہ آپ کی کامیابی کے چانس بہت کم
ھیں اگر یہ ان کی ایماندارانہ راۓ ھے
مشورہ لینا یا نہ لینا
براہ مہربانی :
بہت جلد لیگل مشورہ ضرور لیں
دھوکہ بازوں سے ھوشیار رھیں
جب آپ پہلی مرتبہ ائرپورٹ پہنچتے ھیں تو آپ کو کچھ لوگ اندر یا ائرپورٹ کے باھر معلومات ڈسک کے نزدیک یہ کہتے ھوۓ ملیں گے کہ وہ وکیل ھیں وہ یہ بھی کہہ سکتے ھیں کہ وہ آپ کی مدد کرنا چاھتے ھیں لیکن دراصل وہ آپ کو دھوکہ دینا چاھتے ھیں
اکبر کی کہانی :
اکبر ریفیوجی ارائیول پراجیکٹ کی طرف جا رھا تھا (ایک انڈیپینڈنٹ چیریٹی جو اسائلم کے متلاشی نۓ آنے والوں کی مدد کرتا ھے ) جب کسی نے اپنے آپ کو وکیل کہتے ھوۓ اس کو دبوچ لیا، اس کو کہا کہ اپنے کاغذات دکھائے اور 200 پونڈ دے ، اور تمام وہ رقم جو اس کے پاس ھے بتاؤ ۔ وہ اس کو ائرپورٹ کے ارد گرد 45 منٹ تک گھماتے رھے اس کے بعد اسے اتار دیا آخر کار اکبر بہت لیٹ پہنچا اور کنگال ھو گيا تھا
ٹھہرو اور اپنے دستاویزات کسی کے حوالہ کرنے سے پہلے سوچو
بعض اوقات وکیل / مشیر کو آپ کے اصلی امیگریشن دستاویزات کی ضرورت ھوتی ھے مثال کے طور پر ھوم آفس کو بھیجنے کے لیۓ ۔ تو آپ کو چاھیۓ کہ جو بھی دستاویز آپ دیتے ھیں اس کی ایک فوٹو کاپی اور ایک رسید جس میں تمام دستاویزات درج ھوں حاصل کریں لیکن کسی وکیل یا مشیر جو آپ کے اصل دستاویزات بغیر کسی وجہ کے رکھ لیتا ھے ان سے چوکس رھیں وہ انہیں آپ کو اپنا کلائنٹ رکھنے کے لیۓ استعمال کرنے کی کوشش کرتے ھیں
اپنے دستاویزات کی دیکھ بھال
وہ بہت قیمتی ھیں اور اگر وہ غلط ھاتھوں میں مجرم کے پاس چلے گۓ تو وہ انہیں بھاری رقم کے عوض فروخت کر سکتا ھے
براۓ مہربانی اس طرح مت کریں :
براۓ مہربانی عام طور پر مطلبی دوستوں کی نہ سنیۓ
ھوشیار رھیں اگر کوئی دوست آپ کو تجویز دیتا ھے کہ اپنی کہانی صاف صاف بتا دیں عام طور پر اس سے تکلیف ھوتی ھے آپ (اور آپ کا دوست) ایک جرم کر سکتے ھیں
احمد کی کہانی:
احمد چیچنیا کا مسلمان تھا اس کو بتایا گیا کہ یہ اس کے لیۓ بہتر ھے کہ وہ یہ نہ بتاۓ کہ وہ مسلمان ھے کیونکہ مغرب کے لوگ انہیں پسند نہیں کرتے ۔ بدقسمتی سے اس نے اس کا یقین کرلیا اور اس نے اتھارٹیز کو بتایا کہ وہ روسی ھے تو اس نے جھوٹ بول کر اپنی اسائلم کا چانس خراب کر دیا
یہ مت خیال کریں کہ جو بھی آپ سے رقم کا مطالبہ کرتا ھے وہ بے ایمان ھے
ھمیشہ یہ کیس نہیں ھوتا بہت سے اچھے وکیل / مشیر ھیں جو لیگل ایڈ ورک نہیں کرتے یہ ان کے لیۓ معمولی ھوتا ھے کہ وہ اپنی خدمات کے لیۓ چارج کریں
لیگل ایڈ
یہ وہ رقم ھوتی ھے جو لیگل ایڈوائس کے لیۓ ادا کی جاتی ھے اور اس سے کم بچت اور کم آمدنی والوں کی مدد ھوتی ھے اگرآپ این اے ایس ایس کی مدد حاصل کرتے ھیں تو آپ خود بخود اسائلم کے لیۓ ليگل ایڈ اور امیگریشن ایڈوائس کے اھل ھوجاتے ھیں لیگل سروس کمشن (ایل ایس سی) اس وکیل / مشیر کو جس کی وہ لیگل ایڈ مہیا کرنے کی منظوری دیتا ھے ان کو رقم ادا کرتا ھے
رقم یا تحائف کی آفر سے متاثر نہ ھوں
جب کوئی آدمی آپ کو کیش یا موبائل فون کی آفر کرتا ھے کہ آپ ان کے کلائنٹ بنیں تو ھو سکتا ھے وہ غیر مجاز دھوکے باز ھو اگرچہ وہ آپ کو اکساتا ھے اس کے تحائف بہت قیمتی نہیں ھوتے اگر آپ اپنا کیس ھار جاتے ھیں تو تحائف کی کوئی قیمت نہیں رھتی
جب اپنا سابقہ تجربہ بیان کرتے ھیں تو کچھ لوگ غلطیاں کرتے ھیں
جب آپ پہلی دفعہ یو _ کے پہنچتے ھیں تو آپ تھکے ھوئے ڈرے ھوئے اور اکیلے ھوتے ھیں ۔ ھوسکتا ھے آپ کا خاص مقصد اندر داخل ھونا ھو آپ ھوم آفس کو اپنی زندگی کے متعلق ھر چیز بتانے سے بہت ڈر جاتے ھیں یا آپ وہ چیز بتانے کی کوشش کرتے ھیں جس کی آپ کو بہت ضرورت ھوتی ھے _ رھنے کے لیۓ ایک محفوظ جگہ ۔ براۓ مہربانی دوسروں کی طرح وھی غلطی نہ کریں اگر آپ کرتے ھیں تو آپ اپنا کیس ھارنے کا خطرہ مول لیتے ھیں آپ کو جہاں سے آپ آۓ ھیں وھاں واپس بھیجے جانے کا خطرہ ھوتا ھے
براۓ مہربانی :
تمام سچ سچ بتائیں
اگر ھوم آفس کو معلوم ھو جاتا ھے کہ آپ نے جھوٹ بولا ھے جبکہ صرف ایک جھوٹ ، تو وہ اگر آپ باقی سچ بھی کہیں تو وہ یقین نہیں کرتے وہ سمجھتے ھیں کہ آپ قابل اعتماد نہیں اور دوسرے جھوٹ بھی بول سکتے ھیں
کافی تفصیل مہیا کریں
ھوم آفس کو جب آپ پہلی دفعہ ملتے ھیں تو اس وقت تفصیل کے ساتھ پوری معلومات دینا بہت ضروری ھے اگر آپ بیان بدلتے ھیں یا بعد میں کسی چیز کا اضافہ کرتے ھیں تو وہ سمجھتے ھیں کہ آپ اپنا کیس جیتنے کے لیۓ جھوٹ بول رھے ھیں
فلپ کی کہانی :
جب اس سے پوچھا گیا کہ کتنی بار اسے قید میں رکھا گیا ھے تو فلپ نے کندھے اچکاۓ اور کہا ، ایک دفعہ ، اس کا خیال تھا کہ جب وہ آخری دفعہ 2 ماہ کے لیۓ قید میں رکھا گیا تھا اور جب اس کو یو _ کے چھوڑنے کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ بعد میں جب اس کا مشیر اس کے پورے بیانات لے رھا تھا تو اس نے بیان کیا کہ اس کی پوری زندگی میں وہ بہت دفعہ پولیس کی حراست میں رھا ھے اکثر صرف ایک دو گھنٹہ کے لیۓ فلپ اسکا اتنا عادی ھو چکا تھا کہ وہ اسے قید نہیں سمجھتا تھا اور یہ صرف زندگی کا ایک حصہ تھا
بعد میں مزید تفصیلات کا اضافہ کرنا اس سے ھوم آفس نے سمجھا کہ فلپ مبالغہ آمیزی سے اپنے کیس کو جیتنے کے چانس بڑھا رھا ھے اس نے اس کا کیس بہت کم قابل یقینابنا دیا
وھی بتائیں جو ھوا ھے ، اگرچہ وہ پریشان کن ذاتی ، یا تکلیف دہ ھو
یہ بہت مشکل ھوتا ھے اس کو بتانا جس کو آپ پہلے کبھی نہ ملے ھوں اور آپ نہیں جانتے کہ کیا آپ کو اس پر اعتماد ھے مثال کے طور پر آپ کی عزت لوٹی گئی ھے یا آپ کو اذیت پہنچائی گئی ھے لیکن یہ بہت ضروری ھے کہ آپ بتائیں وگرنہ آپ اپنا کیس ھار جائیں گے اگر آپ عورت ھیں اور آپ ایک عورت کے ساتھ بولنے کو ترجیح دیتی ھیں یا مرد ھیں اور آپ ایک مرد کے ساتھ بولنے کو ترجیح دیتے ھیں اس کی وضاحت اپنے وکیل / مشیر کے ساتھ کریں
یاد رکھیں یو کے میں کچھ الفاظ کا مطلب مختلف ھوتا ھے
پس ، مثال کے طور پر یو _ کے میں باھر سے آنے والے غیر خونی رشتوں کا حوالہ بطور بھائی ، بہن یا بچے یہ نہ خیال کرتے ھوۓ کہ یہ ٹرم یو _ کے میں کچھ اور خاص معانی رکھتی ھیں اگر آپ ھوم آفس کو بتاتے ھیں کہ ایک خاص آدمی آپ کا بھائی ھے جبکہ يہ آدمی آپ کا خونی رشتہ دار نہیں ھے وہ سمجھتے ھیں کہ آپ جھوٹے ھیں اور دوسری چیزوں کے متعلق بھی جھوٹ بول سکتے ھیں
غلطیوں کو چیلنج کرنا
اگر ھوم آفس آپ کے کوائف غلط ریکارڈ کرتا ھے یا نام کے سپیلنگ غلط لکھتا ھے یہ بہت اچھا ھوگا کہ جتنی جلدی ھو سکے آپ اس کی طرف نشاندہی کریں اگر آپ ایسا نہیں کر پاتے تو اس سے مسائل پیدا ھو سکتے ھیں مثال کے طور پر اگر آپ کا ثبوت جو آپ نے اپنے کیس کی سپورٹ میں پیش کیا وہ میچ نہیں کرتا اگر آپ بذات خود امیگریشن آفس کو نہیں بتا سکتے تو اپنے وکیل یا مشیر سے کہیں
براۓ مہربانی :
براہ مہربانی کوئی چیز دیدہ دانستہ طور پر مت چھوڑیں
یہ بھی ایک جھوٹ بولنا ھے اور اگر آپ کو پکڑ لیا گیا تو آپ کے پاس اسائلم کے بہت کم چانسز ھونگے
کوئی چیز باقی نہ چھوڑیں جس کو آپ خیال کرتے ھیں کہ یہ غیر متعلقہ ھے
ھر تفصیل جبکہ وہ چھوٹی ھے یا غیر ضروری معلوم ھوتی ھے اس کو زیر غور لایا جاسکتا ھے یہ اچھا ھے کہ ھوم آفس اور آپ کا وکیل / مشیر بہتر جانتا ھے کہ کیا متعلقہ ھے اور کیا غیر متعلقہ ھے اگر آپ کوئی چیز چھوڑ دیتے ھیں تو یہ آپ کے وکیل / مشیر کے لیۓ آپ کی مدد کرنے میں مشکل پیدا کر سکتا ھے لیکن کوئی دباؤ محسوس نہ کریں جھوٹی کہانیاں بنانے میں ۔ اگر آپ کو کوئی چیز یاد نہیں ھے مثال کے طور پر ایک نام ، تاريخ یا جگہ تو آپ نہ بتائیں
یہ مت کہیں کہ جو آپ سوچتے ھیں ھوم آفس وھی سننا چاھتا ھے
اگر آپ یہ اندازہ لگانےکی کوشش کرتے ھیں کہ امیگریشن کے اھل کار سچ بولنے کی بجاۓ کچھ اور سننا چاھتے ھیں تو آپ اپنے لیۓ مسائل پیدا کر رھے ھیں اھل کار سمجھیں گے کہ آپ کچھ چھپا رھے ھیں
مختلف قسم کے مشیر
لاء سوسائٹی کے پاس ایک رجسٹر ھے جسمیں منظور شدہ امیگریشن اور اسائلم کے پریکٹیشنرز اور ان کی کنٹیکٹ تفصیل درج ھے آپ اس کو انٹرنیٹ سے بھی حاصل کر سکتے ھیں
www.lawsociety.org.uk/professional/accreditationpanels/lawpanel.law#top
پبلکلی فنڈڈ
کچھ وکیل / مشیروں کو ان کی خدمات کے بدلے لیگل سروس کمشن (ایل ایس سی) ان کو رقم ادا کرتا ھے اس کو لیگل ایڈ کہتے ھیں اور یہ ان کو اجازت دیتا ھے کہ وہ کلائنٹ کو مفت مشورہ دیں جن کے پاس کم بچت ھے یا جن کی آمدنی کم ھے
لیگل وکیل آپ کے کیس پر بہت محدود وقت خرچ کر سکتے ھیں جیسا کہ 5 گھنٹے شروع کرنے کے لیۓ ۔ اور تب ان کو زیادہ وقت کے لیۓ درخواست دینی پڑتی ھے اگر ایسا ھوتا ھے اس کا یہ مطلب نہیں ھے کہ آپ کا وکیل / مشیر اچھا نہیں ھے یہ ایک سسٹم ھے جس کے تحت انہیں کام کرنا ھوتا ھے
لیگل کاسٹس کے ساتھ آپ کی مدد
میرے پاس کوئی رقم نہیں ھے اس لیۓ میں وکیل / مشیر کو ادائيگی نہیں کرسکتا آپ کو رقم کی ضرورت نہیں ھے اگر آپ این اے ایس ایس مدد حاصل کرتے ھیں تو آپ مفت مشورہ براۓ اسائلم ایک وکیل / مشیر جس کو لیگل ایڈ مہیا کی جاتی ھے سے لینے کے اھل ھیں
اگر آپ جاننا چاھتے ھیں کہ آپ لیگل ایڈ لے سکتے ھیں تو آپ انٹرنیٹ سے چیک کر سکتے ھیں
www.clsdirect.org.uk/legalhelp/calculator.jsp?lang=en
پرائیویٹ فنڈڈ
دوسرے وکیل / مشیر اپنی خدمات کے لیۓ رقم وصول کرتے ھیں اگر آپ لیگل ایڈ کے حق دار ھیں تو آپ کو پبلک فنڈ سے وصول کرنے والے وکیل / مشیر کے پاس جانا چاھیۓ اور اس وقت تک پرائیویٹ طور پر ادائیگی نہ کریں جب تک واقعی آپ کو اس کی ضرورت ھو
ٹاپ ٹپس : اچھی کاروائی کے لیۓ مدد
● اپنے وکیل / مشیر کو مکمل کہانی بتا دیں
● اپنے وکیل کو جتنی تفصیل آپ آسانی سے مہیا کر سکتے ھیں کریں
● اپنے وکیل / مشیر سے رابطہ رکھیں اس طرح آپ اپنے کیس میں غلطیوں کو روک
سکتے ھیں مثال کے طور پر ڈیڈ لائن کا کھو دینا یا ضروری انٹرویو کا کھو دینا
● اگر آپ اپنا ٹیلی فون نمبر یا ایڈریس تبدیل کرتے ھیں تو ھوم آفس اور اپنے وکیل کو ضرور بتائیں
● اپنی امیگریشن کی دستاویزات کہیں محفوظ جگہ پر رکھیں
● یقین دہانی کریں کہ آپ سماعت پر،اپوائنمنٹس اور انٹرویو پر بروقت حاضر ھوں
ٹاپ ٹپس 2 : اگر آپ کا وکیل آپ کے لیۓ اچھا کام کررہا ھے تو کیسے بتانا ھے
● کیا انہوں نے آپ سے مفصل بیان حاصل کرلیا ھے ؟
● کیا انہوں نے تاریخیں ، درست مقام ، جگہ کےنام ، واقعات کی تفصیل اس واقعہ میں
ملوث دوسرے لوگوں کے نام اور آپ کے ساتھ رشتے جس کی وجہ سے آپ اسائلم
متلاشی ھیں کی پڑتال کر لی ھے ؟
● کیا انہوں نے آپ کو کامیابی کا مشورہ دیا ھے؟
● کیا انہوں نے کاروائی کے متعلق وضاحت کردی ھے اور وہ آئندہ کیا کر رھے ھیں؟
● کیا انہوں نے آپ کو ضروری دستاویزات کی کاپیاں دے دیں ھیں بمعہ اس خط کے جو ھوم افس کو بھیجا گیا ھے یا کوئی اور جو آپ کے کیس کے متعلق ھے؟
● کیا انہوں نے اچھی طرح بتا دیا ھے کہ آپ ان سے کس قسم کی توقع کر سکتے
ھیں اور وہ آپ سے کیا چاھتے ھیں؟
● کیا انہوں نے آپ کو بتا دیا ھے کہ ان کی خدمات کے متعلق کیسے شکایت کرنی ھے؟
اگر ان سوالات کا جواب ھاں میں ھے تو آپ کو یقین ھونا چاھیۓ کہ آپ کا وکیل / مشیر آپ کے لیۓ بہتر کام کر رھا ھے
انٹر پریٹرز
● انٹرپریٹرز آپ کو لیگل مشورہ نہیں دیتے یہ قانون کے خلاف ھے
● جبکہ یہ یقین کرنا ھوگا کہ آپ جس سے بات کرتے ھیں وہ آپ کی زبان بولتا ھے یاد
رکھیں انٹرپریٹرز لیگل ماھر نہیں ھوتے اور بعض اوقات انہیں بے ایمان وکیل / مشیر نۓ
گاھک پھنسانے کے لیۓ انہیں استعمال کرتے ھیں وہ انٹرویو کرتے ھیں اور مشورہ
دیتے ھیں
● اگر آپ کو انٹرپریٹرز پر شک ھے کہ ترجمان جو آپ کہہ رھے ھیں اس کی غلط وضاحت
کرتا ھے تو آپ وکیل / مشیر یا ھوم آفس کو براہ راست بتا دیں اگر اس کا یہ مطلب بھی ھو کہ انٹرویو روک دو ۔ یہاں تک کہ آپ ان کے ساتھ ان کی زبان میں بات نہیں کر
سکتے کوشش کریں اور ثابت کریں کہ آپ ناخوش ھیں اس کے ساتھ جو کچھ انٹرپریٹر
کہہ رھا ھے
اگر آپ خوش نہیں ھیں تو وکیل / مشیر کو تبدیل کر لیں
اچھا مشورہ آپ کا حق ھے اور اگر آپ اس کام سے جو آپ کا وکیل /مشیر آپ کے لیۓ کر رھا ھے اس سے آپ نا حوش ھیں تو یاد رکھیں اگر آپ وکیل / مشیر جو آپ سننا چاھتے ھیں وہ آپ کو نہیں بتاتا اس کا یہ مطلب نہیں ھے کہ وہ آپ کے لیۓ کچھ نہیں کر رھا اور اس کا کام غلط ھے
وکیل / مشیر کی تبدیلی آپ اتنی آسانی سے نہیں کر سکتے لیکن اکر آپ کو غلط مشورہ مل رھا ھے تو آپ تبدیل کر سکتے ھیں اگر آپ کو لیگل ایڈ مل رھی ھے تو آپ صرف اس وقت وکیل / مشیر تبدیل کر سکتے ھیں جب آپ کے پاس کوئی خاص وجہ ھو اگر آپ تبدیل کرنا چاھتے ھیں تو اچھا ھے کہ آپ کیس کے شروع میں ھی تبدیل کر لیں آپ ایک وقت میں 2 وکیل / مشیر نہیں رکھ سکتے
یقین کر لیں کہ جب نیا وکیل / مشیر آپ کا کیس لیتا ھے تو آپ کو پرانا وکیل / مشیر چھوڑ دینا ھوگا نیا وکیل / مشیر تلاش کرنا بہت مشکل ھے کیونکہ بہت سے وکیل / مشیر دوسرے وکیل / مشیر کا کیس لینے کے لیۓ رضامند نہیں ھونگے یہ بہت ضروری ھے کہ آپ شروع میں ھی کوئی اچھا سا وکیل / مشیر حاصل کرلیں
اگر آپ اپنے نزدیک وکیل / مشیر حاصل نہیں کر سکتے تو آپ کو سفر کرنا پڑے گا اگر آپ لیگل ایڈ کے اھل ھیں تو ٹرانسپورٹ کے کرایہ کی مدد بھی مل سکتی ھے اس کے متعلق اپنے نۓ وکیل / مشیر کے پاس جانے سے پہلے بات کرلیں
شکایت کیسے کرنی ھے
آپ کس کی شکایت کر سکتے ھیں
اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ آپ کا وکیل آپ سے برا سلوک کر رھا ھے یا آپ کو غلط مشورہ دے رھا ھے تو آپ ان کا طریقہ شکایت استعمال کر کے شکایت کر سکتے ھیں یا آپ آفس آف امیگریشن سروس کمشنر (او آئی ایس سی ) کو شکایت کر سکتے ھیں یہ آپ کے لیۓ بہت محفوظ ھے او آئی آیس سی آپ کی ذاتی معلومات ھوم آفس کو نہیں دے گا مثال کے طور پر اگر آپ یو _ کے میں غیر قانونی پرطور ھیں
آپ تب بھی اس وکیل / مشیر کے خلاف شکایت کر سکتے ھیں جبکہ آپ نے ان کو او آئی ایس سی کے ذریعے حاصل نہیں بھی کیا ھو او آئی ایس سی یہ یقین کرنے کے لیۓ کام کرتی ھے کہ تمام مشیر آپ کو اچھا مشورہ دیں اور تمام شکایات کو بہتر طریقہ سے لیں
آپ کس قسم کی شکایت کر سکتے ھیں
آپ کسی بھی مسئلہ جو آپ کو امیگریشن کے بارے میں درپیش ھو اس کی شکایت کر سکتے ھیں جو بھی آپ کا وکیل آپ کو دیتا رہا ھو ، بمعہ :
● گھٹیا مشورہ
● گھٹیا خدمات ، مثال کے طور پر اس کی وضاحت نہ کرنا کہ وہ کیا کر رھے ھیں
● آپ کا سابقہ تجربہ مکمل طور پر حاصل نہ کرنا
● کامیابی کا جھوٹا کلیم تیار کرنا
● زیادہ واجبات چارج کرنا یا اس کام کے لیۓ جو انہوں نے نہیں کیا اس کے لیۓ چارج
کرنا
● آپ کو جھوٹا یا غلط رھنمائی کرنے والا بیان دینے کے لیۓ کہنا
● مقررہ حد کو ضائع کرنا
● کورٹ میں حاضر نہ ھونا
اگر آپ کو مدد کے لیۓ انٹرپریٹر کی ضرورت ھو تو او آئی ایس سی آپ کے لیۓ اس کا بندوبست کر سکتا ھے
آپ کی شکایت کے ساتھ او آئی ایس سی کیا کرے گا
او آئی ایس سی آپ کی درخواست دیکھے گا اور فیصلہ کرۓ گا کہ کیا کاروائی کرنے کی ضرورت ھے اگر آپ کا مشیر قانون کے خلاف کام کر رھا ھے یا گھٹیا مشورہ دیتا ھے تو ان کو کام کرنے سے روکا جا سکتا ھے
او آئی ایس سی آپ کی شکایت پر تیزی سے کام کرنے کے لیۓ مدد نہیں دے سکتی یا ھوم آفس میں شکایت کے لیۓ
آپ فارم استعمال کر کے شکایت کر سکتے ھیں جو کہ او آئی ایس سی سے 25 زبانوں میں ویب سائٹ پر دستیاب ھے
www.oisc.org.uk/complaints/00-start-complaints.asp
یا کال کریں 0046 000 0845
اچھا مشورہ کیسے حاصل ھوتا ھے
مندرجہ ذیل اداروں پر اعتماد کیا جا سکتا ھے اور وہ وکیل / مشیر کے متعلق بتا سکتے ھیں
دی آفس آف دی امیگریشن سروس کمشنر(او آئی ایس سی)
آن لائن ایڈوائس کے لیۓ
www.oisc.org.uk/adviser-finder/00-adviser-finder.asp
ٹیلی فون : 0046 000 0845
کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ
آپ کو ایک وکیل / مشیر کا حوالہ دے سکتی ھے جو اسائلم کے کیس کا ماھر ھو اور جو مفت مشورہ انڈر لیگل ایڈ دینے کے لیۓ منظور شدہ ھے
www.clsdirect.org.uk/directory/directorySearch?lang=en
ٹیلی فون : 345 4 345 0845
دی لاء سوسائٹی
لاء سوسائٹی کے پاس منظور شدہ امیگریشن اور اسائلم کے پریکٹیشنرز اور ان کے کنٹیکٹ نمبرز کے ساتھ ایک رجسٹر موجود ھے آپ اس کو انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ھیں
www.lawsociety.org.uk/professional/accreditationpanels/lawpanel.law#top
دی امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن (آئی ایل پی اے) کے ممبرز کی ایک ڈائریکٹری ھے ان کی ویب سائٹ پر
ٹیلی فون : 8383 7251 020
یہ بہت اچھا آئیڈیا ھے کہ ایک وکیل یا مشیر کو ان کی ونڈو یا ان کے نوٹ پیپر میں دیکھیں
اگر آپ ان اداروں کو دیکھنے کے لیۓ انٹرنیٹ استعمال کرنا چاھتے ھیں تو ایک لوکل لائبریری میں جائیں وھاں آپ مفت آن لائن حاصل کر سکتے ھیں یا آپ انٹرنیٹ کیفے وزٹ کریں جو آپ کو ھائی سٹریٹ میں مل سکتا ھے لیکن آپ کو اسے استعمال کرنے کی قیمت ادا کرنی ھوگی
مندرجہ ذیل ادارے چیریٹی اور خود مختار ادارے ھیں جو اسائلم کے متلاشیوں کے لیۓ کام کرتے ھیں ان میں بہت سے آپ کو وکیل یا مشیر کا حوالہ بھی دے سکتے ھیں
اسائلم ایڈ
ایک چیریٹی جو مفت لیگل سروس مہیا کرتا ھے اور اسائلم کے متلاشیوں کی رھنمائی کرتا ھے
ایڈوائس لائن : 8741 7247 020
ٹیلی فون : 5123 7377 020
مائی گرانٹ ھیلپ لائن
ایک چیریٹی جو اسائلم کے متلاشیوں کو جو یو _ کے میں داخل ھوتے ھیں یا یو _ کے میں رھتے ھیں ان کو مدد اور مشورہ مہیا کرتا ھے
ٹیلی فون : 0002 8774 020
دی میڈیکل فاؤنڈیشن فار دی کیئر آف ویکٹمز آف ٹارچر
ایک چیریٹی ادارہ جو تشدد سے بچ جانے والوں کی دیکھ بھال کرتا ھے
ٹیلی فون: 7777 7697 020
ریفیوجی کؤنسل
ایک چیریٹی جو ریفیوجی اور اسائلم کے متلاشیوں کی مدد کرتا ھے اور مدد مہیا کرتا ھے
ٹیلی فون: لندن 6777 7346 020
کارڈیف 9800 2048 029
ریفیوجی ایکشن
ایک چیریٹی جو اسائلم کے متلاشیوں کو مشورہ اور معلومات مہیا کرتا ھے
ٹیلی فون :7700 7654 020
ریفیوجی ارائیولز پروجیکٹ
ایک چیریٹی جو نۓ آنے والے اسائلم کے متلاشیوں کو ان کے حقوق اور یو _ کے میں مدد کے متعلق مشورہ دیتا ھے
ٹیلی فون: 5740 8759 020
یو _ کے لیسبین اینڈ گے امیگریشن گروپ
ایک چیریٹی جو لیسبین اور گے اسائلم کے متلاشیوں کو مشورہ مہیا کرتا ھے
http://www.uklgig.org.uk/Solicitors.htm
ٹیلی فون: 6010 620 0207
جارگن بسٹر
ھوم آفس
ھوم آفس یو _ کے گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ھے جس کی ذمہ داری ھے کہ وہ امیگریشن ، پولیس، کورٹ اور جیلوں کا انتظام کرے
لاء سوسائٹی
لاء سوسائٹی انگلینڈ اور ویلز میں وکلاء کی نمائندگی کرتی ھے اور یقین دہانی کرتی ھے کہ وہ بہتر خدمات مہیا کرتے ھیں
لیگل سروس کمشن
لیگل سروس کمشن انگلینڈ میں لیگل ایڈ کی دیکھ بھال کرتا ھے اور یہ یقین کرتا ھے کہ جن کو لیگل مدد کی ضرورت ھے ان کو معلومات اور مشورہ مل رھا ھے
لیگل ایڈ
پبلک فنڈ کی یہ رقم ، لیگل مشورہ اور مدد کے لیۓ ادا کی جاتی ھے جن کے پاس کم بچت ھوتی ھے اور وہ کم آمدنی والے ھوتے ھیں دی لیگل سروس کمشن (ایل ایس سی) وکلاء / مشیروں کو جو لیگل ایڈ کے لیۓ منظور شدہ ھیں ان کو ادا کی جاتی ھے
این اے ایس ایس
دی نیشنل اسائلم سپورٹ سروس (این اے ایس ایس) اسائلم کے متلاشیوں کو مالی مدد ، رھائش اور مدد مہیا کرتا تھا جس دوران ان کے کلیم ھوم آفس میں زیر غور ھوتے ھیں
آفس آف دی امیگریشن سروس کمشنر
دی آفس آف دی امیگریشن سروس کمشنر(او آئی ایس سی) ایک خود مختار پبلک باڈی ھے جو یہ یقین کرتا ھے کہ امیگریشن اور اسائلم کے مشیر اپنے گاھکوں کے مفاد میں کام کرنے کے مجاز ھیں یہ ھوم آفس کا حصہ نہیں ھے
سٹیٹمنٹ
یہ عام حقائق اور واقعات کا ایک حساب ھے جو آپ کے یو _ کے پہنچنے کا سبب بنے
This document was provided by Advicenow, June 2006, www.advicenow.org.uk.