کیا آپ ایک عورت ھیں اور یو کے میں اسائلم (سیاسی پناہ) کی متلاشی ھیں
Are you a woman seeking asylum in the UK
یہ کتابچہ ان خواتین کی رھنمائی کے لیۓ ھے جو پناہ کے لیۓ دعوی کررھی ھیں۔
یہ آپ کو واضح کرۓ گا کہ جب آپ پناہ کے لیۓ دعوی کرتیں ھیں تو آپ کیا امید کر سکتیں ھیں۔
یہ آپ کو واضح کرۓ گا کہ آپ ھوم آفس کے انٹرویو سے کیا امید کرسکتیں ھیں۔
يہ آپ پر واضح کرۓ گا کہ ھوم آفس آپ کے پناہ کے دعوی کا فیصلہ کرتے وقت کس بات کو زیر غور لاۓ گا۔
ھوم آفس اپنے سٹاف کو خواتین کے پناہ کے دعوی پر کاروائی کرنے کے لیۓ رھنمائی کرتا ھے۔ اس کو جینڈر گائیڈنس(عورت کی رھنمائی) کہا جاتا ھے یہ کتابچہ اس امر کی وضاحت کرتا ھے کہ ھوم آفس کے اھل کاروں کو آپ کے پناہ کے دعوی کی تشخیص کرتے وقت ان کو کس چیز کو زیر غور لانے کی ضرورت ھوتی ھے یہ جینڈر گائیڈنس(عورت کی رھنمائی) کے اھم سٹینڈرز نقاط پر روشنی ڈالتا ھے۔
پناہ کے لیۓ دعوی کرنا
آپ بطور حق پناہ کے لیۓ دعوی کر سکتی ھیں نہ کہ بطور اپنے باپ یا خاوند (یا دوسرے مرد رشتہ دار ) کے متوسل سے ۔ اگر آپ اس کو زیر غور لانا چاھتی ھیں تو آپ کو اپنے وکیل سے مشورہ کی ضرورت ھے۔
جب آپ یو _کے میں پناہ کے لیۓ دعوی کرتیں ھیں تو اس کے تین مرحلے ھوتے ھیں۔
پہلا مرحلہ
سب سے پہلے ھوم آفس میں آپ کا انٹرویو ھوگا جس کو سکریننگ انٹرویو کہتے ھیں۔ یہ ایزی لم سکریننگ یونٹ (عام طور پر کوریڈون یا لیور پول میں) منعقد کیا جاتا ھے۔ اس انٹرویو میں ھوم آفس آپ کو ذاتی کوائف جیسا کہ آپ کا نام، پتہ اور قومیت اور آپ کی فیملی کے متعلق مہیا کرنے کے لیۓ کہے گا۔
اے ۔ یہ بہت بہتر ھے کہ آپ صبح 11 بجے سے پہلے پہنچ جائیں ورنہ آپ کو بد
قسمتی سے بہت دیر تک انتظار کرنا پڑے گا۔
بی ۔ اگر آپ پردہ کرتی ھیں تو آپ کو فوٹو بناتے وقت پردہ ھٹانے کے لیۓ کہا
جاۓ گا۔
آپ کا انٹرویو مکمل ھو جانے پر آپ بذریعہ این اے ایس ایس (نیشنل ایزی لم سپورٹ سروس ) جاۓ سکونت اور رقم کے لیۓ درخواست دے سکتیں ھیں ۔ اس میں مدد کے لیۓ اپنے وکیل سے ، ریفیوجی کونسل ، ریفیوجی ایکشن ریفیوجی ارائیول پراجیکٹ یا مائگرانٹ ھیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اس انٹرویو میں آپ کو ایک درخواست فارم جس کو سیلف کمپلیشن فارم (ایس ای ایف) فارم کہا جاتا ھے دیا جاۓ گا ۔ جس میں آپ کو وضاحت کرنا ھوگی کہ آپ کیوں ریفیوجی کنونشن کے تحت (جیسا کہ ایزی لم) بین الاقوامی حفاظت کا دعوی کررھی ھیں اس فارم کو مکمل کرنے کے لیۓ آپ کے لیۓ بہتر ھے کہ آپ وکیل سے مدد حاصل کریں ۔ آپ کو یہ فارم 10 یوم کے اندر ضرور واپس کرنا ھوگا۔
دوسرا مرحلہ
اس کے بعد آپ کو مکمل انٹرویو براۓ پناہ کے لیۓ بلایا جاۓ گا (اگلا صفحہ ملاحظہ کریں)۔
تیسرامرحلہ
آپ کی پناہ کے مکمل انٹرویو کے چند ھفتے بعد آپ اپنے پناہ کے دعوی پر ھوم آفس کا فیصلہ وصول کریں گیں ۔ اگر آپ کی پناہ نا منظور ھوتی ھے آپ اس فیصلے کے خلاف پناہ اور امیگریشن ٹربیونل کو اپیل کرسکتیں ھیں۔ اپیل کرنے کے لیۓ آپ کو جلدی سے مدد حاصل کرنے کے لیۓ وکیل سے رابطہ کرنا ھوگا۔
پناہ کا مکمل انٹرویو
آپ کے پناہ کے لیۓ مکمل انٹرویو پر آپ کو اپنے دعوی براۓ پناہ کے متعلق مزید معلومات مہیا کرنے کے لیۓ کہا جاۓ گا۔
چند خواتین جو کہ جنسی تشدد کا نشانہ بنتیں ھیں ان کے لیۓ دوسری خاتون کو اپنی پوری کہانی بتانا آسان ھوتا ھے۔
1 ۔ اگر آپ چاھتی ھیں تو انٹرویو کے لیۓ ایک خاتون کا مطالبہ کر سکتیں ھیں۔
2 ۔ اگر آپ چاھتیں ھیں تو ایک خاتون ترجمان کا مطالبہ کر سکتیں ھیں۔
3 ۔ آپ مطالبہ کر سکتیں ھیں کہ آپ کا انٹرویو ٹیپ کیا جاۓ اور تب آپ ٹیپ کو اپنے ساتھ لے جانے کا مطالبہ کر سکتیں ھیں۔ (بہتر ھے آپ یہ تمام پہلے ھی بتا دیں)
4 ۔ اگر آپ پر جنسی تشدد ھوا ھے یا آپ تلخ تجربہ رکھتی ھیں آپ کے کیس پر کاروائی کرنے والے اھل کار کو یہ پہچان جانا چاھيۓ کہ آپ یاداشت کو پوری توجہ سے بیان کرنے میں تکلیف محسوس کرتیں ھیں ۔ ان کو یہ بھی جاننا چاھیۓ کہ جو آپ کے ساتھ ھوا ھے وہ دوسرے لوگوں کو بتانا مشکل ھے ۔ اگر آپ چاھتیں ھیں تو آپ انٹرویو کے دوران وقفہ کا مطالبہ کر سکتیں ھیں ۔ اگر آپ جذباتی طور پر انٹرویو کے لیۓ تیار نہیں ھیں تو آپ انٹرویو کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرسکتیں ھیں۔
5 ۔ اگر ممکن ھو سکے تو آپ کسی دوسرے کا بندوبست کریں جو کہ انٹرویو کے دوران آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کرۓ۔
6 ۔ آپ کا انٹرویو اکیلے میں ھونا چاھیۓ نہ کہ کسی بچے یا رشتہ دار کے ساتھ۔
7 ۔ آپ کے وکیل کو آپ کے ساتھ انٹرویو میں شامل ھونے کے قابل ھونا چاھیۓ ۔ خاص طور پر اگر آپ غیر محفوظ ھیں۔
آپ کے پناہ کے دعوی پر فیصلہ کرتے وقت ھوم آفس کن چیزوں کو زیرغور لاۓ گا
جینڈرگائیڈنس(عورت کی رھنمائی) کے مطابق جب آپ پناہ کا دعوی کرتیں ھیں کاروائی کرنے والے اھل کار کو ان باتوں کو زیر غور لانا چاھیۓ۔
1 ۔ اگر آپ پر سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے تشدد ھوا ھے اگرچہ یہ بہت کم درجہ پر ھوا ھو جیسا کہ لوگوں کو پناہ دینا یا کھانا مہیا کرنا۔
2 ۔ آپ پر آپ کے والد/خاوند/بھائی یا دوسرے مرد رشتہ داروں کی سیاسی سرگرمیوں یا کیونکہ آپ بھی وھی سیاسی خیالات رکھتیں ھیں اور اس وجہ سے آپ پر تشدد ھوا ھے۔
3 ۔ سرکاری اھل کار (جیسا کہ ملٹری ، پولیس) نے آپ پر اس طرح تشدد کیا ھے جو خاص طور پر خواتین پر اثر انداز ھوتا ھے جیسا کہ جنسی تشدد یا جنسی تشدد کی دھمکی ۔
4 ۔ آپ کو ملکی لباس کے قوانین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے سزا ھوئی ھے جیسا کہ حجاب (سکارف) پہننا۔
5 ۔ آپ کے ملکی قوانین اس امر کی اجازت دیتے ھیں کہ آپ کے خلاف امتیازی سلوک کیا جاۓ کیونکہ آپ ایک عورت ھیں (جیسا کہ قانون وراثت ۔ قانون حفاظت)۔
6 ۔ آپ کے افراد فیملی یا عام لوگوں نے آپ کو تکلیف پہنچائی ھے (جیسا کہ گھریلو تشدد _ مجبوری کی شادی _ عزت کے جرائم) اور سرکاری اھل کار آپ کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں یا حفاظت کرنے کے لیۓ رضامند نہیں۔
یہ بھی یہاں بیان کرنا ضروری ھے کہ آپ ایسے تشدد سے خوف زدہ ھیں جبکہ یہ آپ کے ساتھ یہ واقعہ نہ بھی ھوا ھو۔
آپ کے ساتھ جو بھی واقعہ ھوا ھے اس کو زیر غور لانا بہت ضروری ھے اور اگر آپ کو اپنے ملک واپس بھیج دیا جاۓ تو آپ کو کس چیز کا خوف ھے ۔ یہ وجوھات دینا بھی بہت ضروری ھے کہ آپ کیوں خیال کرتیں ھیں کہ آپ کو نفصان پہنچا ھے یا ضرور پہنچ سکتا ھے۔
آپ کے دعوی کا فیصلہ کرتے وقت ھوم آفس کے اھل کاروں کو یہ ظاھر کرنا چاھیۓ کہ انہوں نے آپ کے ملک کے حقوق نسواں کی معلومات پر بھی غور کیا ھے ۔ اگر ان کو معلوم ھوتا ھے کہ آپ جہاں سے آئی ھیں وھاں بحفاظت واپس نہیں جا سکتیں تب وہ اس پر غور کریں گے کہ کیا آپ ملک کے کسی دوسرے حصہ میں جا سکتیں ھیں وہ ملکی معلومات پر غور کریں گے کہ کیا آپ کی حالت کی عورت آپ کے ملک کے کسی دوسرے حصہ میں محفوظ رہ سکتی ھے۔ اگر آپ ان کے فیصلہ سے متفق نہیں ھیں تو آپ کا وکیل اس جھگڑے میں آپ کی مدد کر سکتا ھے۔
قانونی مشورہ
پناہ کی پوری کاروائی کے دوران سفارش کی جاتی ھے کہ ایک وکیل قانونی مشورہ حاصل کرے ۔ آپ کے وکیل کو او آئی ایس سی کے تحت (آفس آف دی امیگریشن سروس کمشن) ھونا چاھیۓ لیگل سروس کمیشن وکلا کو ان لوگوں کو جن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں یا کم آمدنی والے لوگوں کو مفت قانونی مشورے مہیا کرتے ھیں اور ان کی فیس کی ادائیگی لیگل سروس کمیشن کرتا ھے اس کو لیگل ایڈ کہتے ھیں ۔ آپ کے ابتدائی پناہ کے دعوی کے لیۓ اگر آپ کا دعوی براۓ حفاظت درست ھوا تو وکیل آپ کو مفت مشورہ دے گا۔ اپیل کے مرحلہ پر بھی ،اگر آپ کی اپیل کے کامیاب ھونے کے امکانات ھوۓ تو وکیل آپ کو مفت مشورہ دے گا آپ کسی دوسرے وکیل سے بھی راۓ حاصل کرسکتیں ھیں اگر آپ کا وکیل یہ خیال کرتا ھے کہ آپ کے کیس کی کامیابی کے امکانات کم ھیں۔
آپ کا وکیل تمام وجوھات کا مطالعہ کرۓ گا کہ آپ کیوں پناہ کا دعوی کر رھی ھیں ۔ وہ آپ کے ساتھ تمام مسائل پر بحث کرۓ گا جو بھی اس کتابچہ میں دیۓ گئے ھیں جیسا کہ جو تشدد آپ کے ساتھ ھوا ھے یا اس کا خوف ھے وہ وجوھات کہ کیوں آپ کے ساتھ تشدد ھوا ۔ آپ کی طرح کی عورتوں کو آپ کے ملک میں جو حفاظت مہیا کی جاتی ھے اور کیا آپ اپنے ملک کے کسی دوسرے حصہ میں بحفاظت رہ سکتیں ھیں۔
مزید برآں ، آپ کے وکیل کو یقین کرنا چاھیۓ کہ ھوم آفس کے اھل کار جینڈر گائیڈنس(عورت کی رھنمائی) کی پیروی کر رھے ھیں۔
اگر آپ اس کتابچہ میں دی گئی کسی بھی چیز کے متعلق سوال کرنا چاھتیں ھیں تو آپ اپنے قانونی نمائندہ سے بات کریں یا ایڈوائس لائن مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
سوموار 2:00 بجے تا 4:00 جمعرات 10:00 بجے تا 12:30 |
8741 7247 020 |
امدار براۓ پناہ |
|
سوموار 10:00 بجے تا 1.00 بدھ 2:00 بجے تا 5.00 |
1200 7967 020 |
امیگریشن ایڈوائزری سروس |
|
سوموار ، بدھ ، جمعہ ، 10:30 بجے تا 1:00 اور 2:00 بجے تا 4:00 |
3220 7780 020 592398 0800 |
ریفیوجی لیگل سنٹر قیدیوں کے لیۓ مفت سروس |
یہ کتابچہ رفیوجی ویمن ریسورس پراجیکٹ براۓ پناہ امداد نے تیار کیا ھے اور یہ ھوم آفس کی جینڈر گائیڈنس(عورت کی رھنمائی) کے متعلق معلومات کے متعلق جدوجہد کا ایک حصہ ھے۔
مزید معلومات کے لیۓ اس سائٹ پر جائیں
مکمل جینڈر گائيڈنس (عورت کی رھنمائی) کو پناہ کے دعوی میں جینڈر ایشوز(عورت کے مسائل) کہا جاتا ھے پناہ کی پالیسی ھدایات (اے پی آئی) ھوم آفس(مارچ2004 ) یہ مندرجہ ذیل سائٹ سے حاصل کی جا سکتیں ھیں۔
اس کتابچہ میں موجود تمام معلومات جون 2006 میں چھپائی کے وقت درست تھیں۔
This document was provided by Asylum Aid, June 2006, www.asylumaid.org.uk