اسائلم کے لیۓ دعوی کرنا : جب میں درخواست دیتا ھوں تو کیا ھوتا ھے ؟
Claiming asylum: What happens when I apply?
آپ کو بہت سے مراحل سے گزرنا پڑتا ھے اور بہت سی چیزیں وقوع پزیر ھوتی ھیں جب آپ کی درخواست پر کاروائی کی جاتی ھے تمام درخواست پر کاروائی کی جاتی ھے تمام درخواستوں کو ایک ھی طرح کی کاروائی سے نہیں گزرنا پڑتا
آپ مدد براۓ اسائلم کے لیۓ مفت لیگل مشورہ کے حق دار ھو سکتے ھیں
اگر آپ مفت لیگل مشورہ کے مستحق ھیں اس میں لیگل نمائندہ (ایک قانون دان یا وکیل ) آپ کے انٹرویو کے لیۓ نہیں آتا اگر آپ بالغ ھیں تو آپ لیگل نمائندہ اپنے انٹرویو کے لیۓ مفت حاصل کرنے کے حق دار ھیں اگر آپ :
● خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا ھیں؛ یا
● آپ کو فاسٹ ٹریک کاروائی کے حصہ کے طور پر قید کر رکھا ھے؛ یا
● اتھارٹیز کو یقین ھے کہ آپ سے کوئی جرم سرزد ھوا ھے اور آپ کا انٹرویو پولیس کے ذریعے ھونا ھے ؛ یا
● اتھارٹیز کو یقین ھے کہ آپ نیشنل سیکیورٹی کے لیۓ خطرہ ھو سکتے ھیں
بچے جو عام طورپر اپنی مرضی سے سوشل سروس نمائندہ یا ریفیوجی کؤنسل سے رابطہ کرتے ھیں
پہلا انٹرویو
انٹرویو کے پہلے مرحلہ کو سکرینگ انٹرویو کہتے ھیں اس میں آپ کے ذاتی کوائف ریکارڈ کیے جاتے ھیں اور آپ یو _ کے میں کیسے داخل ھوۓ اس میں صرف یہ چیک کیا جاتا ھے کہ کیا آپ بہت جلد کسی سیف تھرڈ کنٹری کو واپس جاسکتے ھیں اس میں یہ بھی چیک کیا جاتا ھے کہ کیا آپ کے پاس پاسپورٹ ھے یا وہ دستاویز جس پر آپ نے یو _ کے کا سفر کیا ھے
سکرینگ انٹرویو عام طور پر اس وقت ھوتا ھے جب آپ اسائلم کے لیۓ درخواست کرتے ھیں لیکن یہ بعد میں بھی ھو سکتا ھے اگر اتھارٹیز کو آپ کے لیۓ ترجمان تلاش کرنے کی ضرورت ھوتی ھے یا آپ بیمار ھوتے ھیں
اگر یو _ کے میں آپ نے کچھ لوگوں سے رابطہ کرنا ھے تو آپ کو اس پر اصرار کرنا چاھیۓ کہ انٹرویو سے پہلے آپ کو انہیں کال کرنے کی اجازت ھو آپ اپنے رشتہ دار سے ، ایک دوست ، ایک ایڈوائس سروس یا ایک وکیل سے رابطہ کرنے کا حق رکھتے ھیں آپ کو یقین کر لینا چاھیۓ کہ آپ ترجمان کی بات کو اچھی طرح سمجھتے ھیں
سکرینگ انٹرویو پر آپ سے مفصل سوالات نہیں پوچھےجائیں گے کہ آپ کیوں کلیم کررھے ھیں آپ کو یقین کرلینا چاھیۓ کہ آپ کو انٹرویو ریکارڈ کی کاپی مل چکی ھے
انڈکشن
سکرینگ انٹرویو کے بعد آپ کو کہا جاۓ گا کہ انڈکشن کو رپورٹ کریں اس کا مطلب ھے کہ یا تو آپ کو سپیشل سنٹر میں رھنے کے لیۓ ایک یا دو ھفتوں کے لیۓ بھیج دیا جاۓ گا یا آپ کو کہا جاۓ گا کہ آپ روزانہ وھاں ضرور جائيں ۔ سنٹر پر آپ ھوم آفس سے اپنی درخواست پر کاروائی کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ھیں اور یو _ کے میں زندگی گزارنے کے متعلق بھی معلومات لے سکتے ھیں اگر آپ وھاں حاضر نہیں ھوتے جب آپ کو کہا جاتا ھے تو آپ کی درخواست پر بہت جلد انکار ھو سکتا ھے
اسائلم کے لیۓ انٹرویو
آپ کے سکریننگ انٹرویو کے بعد آپ کے پاس کافی وقت ھو سکتا ھے مزید مفصل انٹرویو کہ آپ کیوں یو _ کے میں اسائلم کے لیۓ کلیم کر رھے ھیں ۔ اگر آپ کے پاس ایک لیگل نمائندہ ھے اور آپ کی درخواست میں مدد کرنے کے لیۓ تو اس وقت انٹرویو کا بندوکست ھو سکتا ھے جب وہ حاضر ھو سکتے ھیں اگر آپ کا لیگل نمائندہ انٹرویو پر حاضر نہیں ھو سکتا مثال کے طور پر آپ کے پاس ان کو ادا کرنے کے لیۓ رقم نہیں ھے تو آپ اپنا انٹرویو ٹیپ ریکارڈ کروانے کے لیۓ کہہ سکتے ھیں اور ٹیپ کی کاپی حاصل کر سکتے ھیں
اگر آپ کو انٹرویو سے پہلے ایک فارم پر کرنے کے لیۓ نہیں کہا جاتا تو جو معلومات انٹرویو کرنے والے آفیسر کو دیتے ھیں وہ آپ کی درخواست کی بنیاد ھوگی اگر آپ کوئی چیز اس میں شامل کرنا یا تبدیل کرنا چاھتے ھیں بغیر کسی اچھی وجہ کے تو ھو سکتا ھے کہ ھوم آفس آپ کے کہنے پر یقین نہیں کرتا پس آپ کو یقین کر لینا چاھیۓ کہ آپ نے سوالات سمجھ لیۓ ھیں اور آپ کو انٹرویو کی کاپی مل گئی ھے جتنی جلدی ھو سکے مشورہ حاصل کریں
شناختی دستاویزات
سکریننگ انٹرویو کے بعد امیگریشن آفیسرز آپ کے فنگر پرنٹس حاصل کرے گا وہ بچوں کے فنگر پرنٹ نہ لینے کا فیصلہ کر سکتا ھے (خاص طور پر ان بچوں کے جو 12 سال کی عمر سے کم ھیں ) وہ ھر اس آدمی جو اسائلم کی درخواست دیتا ھے اس کا فوٹو گراف لے گا ، بمعہ بچوں کے ۔ تب وہ آپ کو ایک شناختی کارڈ جس پر آپ کی فوٹو ھوگی دے گا اس کارڈ کو اسائلم رجسٹریشن کارڈ (اے آر سی) کہا جاتا ھے یہ بہت ضروری ھے کیونکہ یہ آپ کی شناخت کا عام طورپر واحد ثبوت ھے اور آپ کا یوکے میں ھونے کا حق ھے امیگریشن اتھارٹیز کوئی دوسری دستاویزات بھی رکھ سکتی ھے جو آپ اپنے ساتھ لاۓ ھیں اور آپ کے کیس کے ختم ھونے پر آپ کو واپس کر دیں گے
آپ کو چیک کر لینا چاھیۓ کہ اے آر سی پر درج شدہ تفصیل درست ھے جبکہ اے آر سی پر کچھ معلومات ایسی ھیں جس کو خاص آلات کے ساتھ دیکھا جا سکتا ھے
آپ کہاں سے آۓ ھیں
بطور اسائلم کے متلاشی ، آپ کو کسی ایسے ملک میں واپس نہیں بھیجا جا سکتا جہاں آپ پر مقدمہ چلانے کا خطرہ ھو آپ کی درخواست پر ضرور غور کیا جاۓ گا اور آپ کو صرف اس وقت اپنے ملک واپس بھیجا جاۓ گا جب آپ کی درخواست نا منظور ھو جاتی ھے
تاھم اگر آپ کو کسی دوسرے ملک جانا پڑتا ھے جبکہ یہ صرف مختصر مدت کے لیۓ ھو تو ھوم آفس آپ کو وھاں بھیجنے کی کوشش کرسکتا ھے اگر یہ تیسرا محفوظ ملک ھو اگر وہ ایسا کرتے ھیں تو آپ کی اسائلم کی درخواست کو نہیں دیکھیں گے آپ سےیہ توقع رکھی جائے گی کہ آپ اس ملک میں اسائلم کی درخواست دیں
اگر تیسرا ملک ھوم آفس کی محفوظ ممالک کی لسٹ پر ھے تو آپ کے اسائلم کا کلیم نامنظور ھو سکتا ھے اور اس سے پہلے کہ آپ کو وھاں بھیج دیا جاتا ھے آپ اپیل کرنے کے قابل نہیں ھوتے اس لسٹ میں یورپ ، کینیڈا، اور یو ایس اے کے بہت سے ممالک شامل ھیں اگر ھوم آفس آپ کو محفوظ ملک میں بھیجنے کا فیصلہ کرتا ھے تو آپ یوکے میں صرف اس وجہ سے اپیل کر سکتے ھیں کہ اس ملک میں آپ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھوگی لیکن یہ ثابت کرنا بہت مشکل ھے اور آپ کو ماھرانہ قانونی مشورہ کی ضرورت ھوگی
ڈیٹینشن
جب آپ درخواست دیتے ھیں تو اس وقت تک جب تک آپ کو پہلے سے یو _ کے میں ٹھہرنے کی اجازت نہ مل جاۓ آپ کو امیگریشن ڈیٹینشن سنٹر میں ڈیٹینڈ کیا جا سکتا ھے آپ کو ضرور ڈیٹینڈ کیا جاۓ گا :
● اگر آپ کے لیۓ بہت جلد کسی سیف تھرڈ کنٹری کو واپس جانے کے چانسز ھیں
● اگر آپ جھوٹی دستاویزات پر یہاں آۓ ھیں اور جب آپ پہلے پہنچتے ھیں تو اس جھوٹ کو تسلیم نہیں کرتے
● آپ اپنا پاسپورٹ خراب کرنے کے بعد پہنچتے ھیں
● آپ کو بعد میں جھوٹے دستاویزات استعمال کرتے ھوۓ پکڑ لیا جاتا ھے
● ھوم آفس خیال کرتا ھے کہ آپ کے کلیم کا بہت جلد فیصلہ ھو جاۓ گا
اگر آپ کو ڈیٹینڈ کیا جاتا ھے تو آپ کو حق حاصل ھے کہ
● آپ "ٹمپریری ایڈمشن" پر رھائی کے لیۓ کہہ سکتے ھیں یا
● اگر آپ یوکے میں 7 دن سے ھیں تو آپ بیل پر رھائی کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں ۔ بیل کامطلب ھے ، آپ کو عدالت میں کچھ رقم جمع کروانی ھوگی اگر
آپ واپس رپورٹ نہیں کرتے جب آپ کو کہا جاتا ھے
اگر آپ کو ڈیٹینڈ کیا جاتا ھے تو امیگریشن آفیسرز تحریری طور پر آپ کو ضرور بتاۓ گا کہ آپ کو کیوں نظر بند کیا گیا ھے وہ آپ کو وضاحت کے لیۓ باقاعدہ نوٹس جاری کرۓ گا کہ آپ کو کیوں نظر بند رکھا گیا ھے
ڈیٹینڈکرنے کے باوجود آپ کو چند مخصوص شرائط پر رھا کیا جا سکتا ھے جیسا کہ آپ کو ایک الیکٹرانک ٹیگ پہننا ھوگا
کلیئرلی ان فاؤنڈڈ کیسز
اگر ھوم آفس یہ خیال کرتا ھے کہ آپ کی درخواست"کلیئرلی ان فاؤنڈڈ" ھے تو جب آپ درخواست دیتے ھیں تو آپ کو نظر بند کیا جاسکتا ھے بہت سے کیسز میں یہ اس وجہ سے ھوتا ھے کہ ھوم آفس کو یقین ھوتا ھے کہ جس ملک سے آپ آۓ ھیں وہ محفوظ ملک ھے اس لیۓ آپ کو عام طور پر اسائلم کی ضرورت نہیں ھے یہ اس لیۓ بھی ھوسکتا ھے کہ ھوم آفس یہ یقین نہیں کرتا کہ آپ کو واقعی مقدمہ کا خطرہ ھے
اگر اتھارٹیز خیال کرتی ھیں کہ آپ کی درخواست کلیئرلی ان فاؤنڈڈ ھے تو وہ آپ کو امیگریشن ڈیٹینشن سنٹر کو بھیج دیتے ھیں اسی وقت جب آپ درخواست دیتے ھیں
آپ کے کیس کا بہت جلد فیصلہ کیا جاۓ گا جبکہ آپ کو ڈیٹینڈ کیا جا چکا ھے کچھ سنٹرز کے پاس آپ کے کیس میں مدد کرنے کے لیۓ لیگل مشیر دستیاب ھیں آپ مفت لیگل مشورہ مختلف مشیروں سے حاصل کر سکتے ھیں اگر :
● وہ مشیر جس سے آپ پہلےملے ھیں آپ کا کیس وہ بھیج دے ؛یا
● آپ کے پاس اپنا مشیر ھے جو آپ کی یا آپ کی فیملی کی بعض اوقات مدد کرتا رھا
تھا
اگر ھوم آفس آپ کی درخواست نامنظور کرتا ھے تو آپ کو اپیل کرنے کے لیۓ یو _ کے میں ٹھہرنے کی اجازت نہ ھوگی آپ کو اپنے ملک واپس بھیجا جا سکتا ھے اور آپ کے جانے کے بعد آپ کی اپیل چلتی رھے گی
فاسٹ ٹریک کیس
کچھ اسائلم کے متلاشیوں کو "ریموول سنٹر" میں ڈیٹینڈ کیا جاتا ھے جب وہ درخواست دیتے ھیں ۔ اگر ھوم آفس یہ خیال کرتا ھے کہ ان کے کیس پر بہت جلد کاروائی ھو سکتی ھے اگر ایسا ھوتا ھے تو آپ کو اپنے کیس کے فیصلہ کے لیۓ ایک ھفتہ ڈیٹینڈ کیا جاۓ گا ۔ اگر آپ کا کیس نامنظور ھو جاتا ھے تو آپ کو اپیل کے لیۓ ایک ھفتہ مزید ڈیٹینڈ رھنا ھوگا کچھ سنٹرز کے پاس آپ کے کیس میں مدد کے لیۓ لیگل مشیر دستیاب ھیں آپ مختلف ایڈوائزرز سے مفت لیگل مدد کا انتخاب کر سکتے ھیں اگر :
● اگر پہلا لیگل ایڈوائزرآپ کا کیس ان کے پاس بھیج دیتا ھے
● اگر آپ کے پاس اپنا مشیر ھے جو آپ کی یا آپ کی فیملی کی بعض اوقات مدد کرتا
رھا ھو
ان کیسز پر بہت جلد کاروائی کی جاتی ھے اور یہ بہت مشکل ھو جاتا ھے کہ آپ معلومات یا ثبوت پیش کر سکیں جو اس وقت ظاھر کر سکیں کہ آپ ریفیوجی ھیں اگر ممکن ھو سکے تو آپ کو جلد از جلد لیگل ایڈوائزر کو ھر چیز سے مطلع کرنا ھوگا جس کو آپ خیال کرتے ھیں کہ وہ کیس میں آپ کی مدد کر سکتا ھے
سٹیٹمنٹ آف ایوی ڈینس فارم (ایس ای ایف)
آپ کو ایک سٹیٹمنٹ آف ایوی ڈینس فارم پر کرنے کے لیۓ دیا جاۓ گا اگر ایسا ھوتا ھے تو آپ کو چاھیۓ کہ آپ اسائلم کلیم کرنے کی وجوھات تفصیل کے ساتھ اس میں لکھیں ھوم آفس اس پر ضرور غور کرے گا جو آپ نے ایس ای ایف فارم میں لکھا ھے اس لیۓ آپ کو ھر وہ چیز جس کو دیکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ھے ایس ای ایف فارم میں لکھ دینی چاھیۓ ایس ای ایف فارم پر کرنے سے پہلے آپ کو ھمیشہ مشورہ لے لینا چاھیۓ
آپ ایس ای ایف فارم پر کر کے 10 روز کے اندر ضرور واپس کردیں (جو بچے خود بخود وھاں پہنچتے ھیں ان کے لیۓ زیادہ وقت ھے ) چند ھفتے بعد آپ کو اپنے کلیم کے متعلق انٹرویو کے لیۓ بلایا جاۓ گا آپ ایک لیگل ایڈوائزر اور ایک ترجمان انٹرویو کے وقت ساتھ لے جا سکتے ھیں لیکن کیمونٹی لیگل سروس عام طور پر اس کے لیۓ رقم ادا نہیں کرے گی
اگر آپ ایس ای ایف فارم وقت پر واپس نہیں کرتے یا آپ انٹرویو پر حاضر نہیں ھوتے تو عام طور پر آپ کو اسائلم سے انکار کیا جا سکتا ھےھو سکتا ھے کہ ھوم آفس آپ کے کیس کا بغور جائزہ نہ لے اور یہ آپ کا انٹرویو نہیں لے گا اس لیۓ آپ کو جلد از جلد ھوم آفس کو بتا دینا چاھیے اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو
● فارم مکمل کرو
● وہ دستاویزات جن کا آپ سے مطالبہ کیا گیا ھے وہ مہیا کریں
● انٹرویو پر حاضر ھوں
مزید مدد
کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ
عام قانونی مسائل کے متعلق پبلک کو براہ راست مفت معلومات مہیا کرتا ھے
کال کریں 345 4 345 0845
اگر آپ لیگل مدد کے اھل ھیں تو آپ قانونی مشیر سے مفت مشورہ لے سکتے ھیں ان فوائد کے متعلق اور ٹیکس کریڈٹس ، ڈیبٹ ، ایجوکیشن ، ملازمت اور رھائش کے متعلق
آپ کو ایک لوکل لیگل مشیر یا وکیل بھی مل سکتا ھے
کلک کریں مزید معلومات کے لیۓ :
ایمنیسٹی انٹرنیشنل
انگلینڈ کا فون نمبر: 1500 7033 020
ویلز میں : 5610 2037 029
امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن (آئی ایل پی اے )
مدد کے لیۓ معلومات حاصل کرنے کے لیۓ ڈائریکٹری آف ممبرز سے مشورہ کریں
فون : 8383 7251 020
امیگریشن ایڈوائزری سروس
فون : 1200 7967 020 (ھیڈ آفس)
تمام انگلینڈ اور ویلز میں لوکل رابطہ کی تفصیل کے لیۓ ویب سائٹ دیکھیں
لاء سوسائٹی
لاء سوسائٹی آپ کو ان مشیروں کی تفصیل دے سکتی ھے جو اسائلم کیسز میں لیگل ریپری زنٹیشن کی پیشکش کر سکتے ھیں
فون : 6575 606 0870
نیشنل اسائلم سپورٹ سروس
فرینک کوریگن ، 27 اولڈ گلوسسٹر سٹریٹ،
بلومز بری ، لندن ڈبلیو سی 1 این 3 ایکس ایکس
آفس آف امیگریشن سروس کمیشن (او آئی ایس سی )
فون : 0046 000 0845
ریفیوجی لیگل سنٹر
فون : 3200 7780 020
www.refugee-legal-centre.org.uk
ایک دوسرا کتابچہ ان لوگوں کے لیۓ لیگل ایڈوائس جن کو امیگریشن سروس نے نظر بند کر رکھ ھے کو لاء سوسائٹی مہیا کرتی ھے لاء سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ او آئی ایس سی ، سی ایل ایس اور آئی ایل پی اے ، اور ان اداروں میں سے کسی ایک سے حاصل ھو سکتا ھے
یہ کتابچہ امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن اور مک چاٹ ون کی مدد سے لکھا گیا ھے جو کہ امیگریشن لاء کے قانونی ماھر اور وکیل ھیں
This document was provided by Community Legal Service Direct, April 2006, www.clsdirect.org.uk