Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

امیگریشن کے مسائل میں مدد
Help with immigration problems

یہ معلومات انگلینڈ ، ویلز ، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے لیۓ ھیں

● امیگریشن کنٹرول

● امیگریشن کی ضرورت کے مسائل یا نیشنیلٹی سے متعلقہ مشورہ

● امیگیریشن ایڈوائزرز کی رجسٹریشن

● نیشنل آرگنائزیشنز جو امداد کر سکتیں ھیں

● پرائیویٹ پریکٹس میں وکیل

● مقامی مدد

امیگریشن کنٹرول

امیگریشن کنٹرول اس کے متعلق ھے کہ لوگوں کو کیسے اور کیوں یو ۔ کے آنے کی اجازت دی جاتی ھے اور کتنی مدت کے لیۓ ٹھہر سکتے ھیں یہ اس کے متعلق بھی ھے کہ جب وہ یو ۔ کے میں ھیں تو ان کو کیا کرنے کی ضرورت ھے مثال کے طور پر کیا وہ کام کر سکتے ھیں کیا ان کے رشتہ دار بعد میں ان کے پاس یو ۔ کے آ سکتے ھیں اور کیا وہ نیشنل ھیلتھ سروس استعمال کر سکتے ھیں یا فوائد حاصل کر سکتے ھیں

امیگریشن کنٹرول کے قوائد (جو کہ قوانین ھیں ) بہت پیچیدہ ھیں اور وہ نیشنیلٹی قوانین پر سبقت لے جاتے ھیں ۔ یہ اس لیۓ ھے کہ اس کے متعلق قانون ھے کہ برطانیہ کا شہری ھے یا شہری نہیں ھے اور برطانیہ کے مختلف شہریوں کے کیا حقوق ھیں

یو ۔ کے امیگریشن کنٹرول کا سسٹم لوگوں کو دو اقسام میں تقسیم کر دیتا ھے وہ جن کو حق حاصل ھے کہ وہ یو ۔ کے میں قیام پزیر ھو سکتے ھیں اور وہ کیسے رہ سکتے ھیں ، کام کر سکتے ھیں اور اپنی خواھش کے مطابق ملک کے اندر اور باھر آ جا سکتے ھیں اور دوسرے وہ جن کو یہاں داخل ھونے اور رھنے کے لیۓ اجازت لینے کی ضرورت ھے

لوگوں کے کچھ مخصوص گروپ ھیں جو ان دونوں اقسام میں آسانی سے فٹ نہیں ھوتے ھیں جن کو وھاں داخل ھونے کے لیۓ اور رھنے کے لیۓ اجازت نہیں ھے اور ان کو وھاں قیام پزیر ھونے کا حق نہ ھے اس میں وہ لوگ شامل ھیں جو یورپیئن حقوق سے آزادی سے آنے جانے کے فوائد حاصل کر سکتے ھیں

لوگوں کو یو ۔ کے میں داخلے کی اجازت لینے کی کہاں ضرورت ھوتی ھے امیگریشن قوائد میں بہت سے طریقے ھیں جو حاصل کیے جا سکتے ھیں امیگریشن کی اقسام کی کچھ مثالیں یہ ھیں : وزٹر (ملاقاتی) ، "شریک حیات" ، "جوڑا" ، اور " سٹوڈنٹ" ۔ ھر قسم میں مختلف قوائد و ضوابط پورا کرنے کی ضرورت ھے ان کو تسلی بخش طور پر پورا کرنا ھوگا اس سے پہلے کہ کسی کو یو ۔ کے میں آنے کی اور وھاں ٹھہرنے کی اجازت دی جاۓ ۔ مثال کے طورپر ، طلباء کو یہ ظاھر کرنا بہت ضروری ھے کہ وہ فل ٹائم کورس کے لیۓ جارھے ھیں ان قوائدو ضوابط کا مقصد یہ ھے کہ جو بہت سے لوگ یہاں یو ۔ کے آ رھے ھیں وہ پبلک فنڈز پر انحصار کیۓ بغیر بذات خود کفالت کے اھل ھوں

امیگریشن قوائدو ضوابط میں اس امر کی بھی وضاحت ھے کہ یو ۔ کے میں رھنے کے لیۓ کتنے عرصہ کی اجازت دی جا سکتی ھے رھنے کی اجازت "محدود" یا " غیر محدود" ھو سکتی ھے محدود اجازت ان لوگوں کو دی جاتی ھے جو یو ۔ کے میں عارضی وجوھات کے لیۓ آتے ھیں مثال کے طورپر جیسا کہ طلباء ۔ دوسرے لوگ جو رھنے کی اجازت کے لیۓ درخواست دیتے ھیں وہ غیر محدود مدت کے اھل ھیں ان کے لیۓ یہ ممکن ھے کہ وہ یو ۔ کے کی شہریت حاصل کرنے کے لیۓ درخواست کر سکتے ھیں

عام طور پر لوگ عارضی اقسام جیسا کہ ملاقاتی کو یہ ظاھر کرنے کی ضرورت ھوتی ھے کہ وہ یہاں قیام کا مقصد پورا ھونے کے بعد ملک چھوڑنے کے خواھشمند ھیں

وہ لوگ جو یو ۔ کے میں داخل ھونے کی اجازت چاھتے ھیں ان کو عام طور پر انٹری کلیئرنس حاصل کرنا ھوتی ھے یہ ظاھر کرنا ھوتا ھے کہ وہ یو ۔ کے میں داخل ھونے کے حق دار ھیں امیگریشن قوائد کے تحت ۔ اس کے لیۓ تفصیل سے قوائد موجود ھیں کہ ھر کیٹیگری میں انٹری کلیئرنس کے لیۓ کون اھل ھے کچھ گروپ یہ ھیں جیسا کہ پناہ گزین (ایفیوجی) اور اسا‏ئلم سیکرز(سیاسی پناہ کے متلاشی) ان کو انٹری کلیئرنس کی ضرورت نہیں ھے

باقی معلومات میں آپ ایک لسٹ حاصل کر سکتے ھیں جس میں امیگریشن کے مسائل جن پر آپ مشورہ چاھتے ھیں اور ایک لسٹ ایسے اداروں کی جو آپ کی مدد کر سکتے ھیں آپ کو یہ ذھن نشین کر لینا چاھیۓ کہ یو ۔ کے میں امیگریشن قوائد و قوانین کی سخت پابندی کی جاتی ھے اور لاگو کیے جاتے ھیں اور اپنے حقوق کو غلط سمجھنے کے نتائج بہت سخت ھو سکتے ھیں ۔ اس میں ڈیپورٹیشن کا خطرہ ھے اس لیۓ یہ بہت ضروری ھے کہ آپ ایک سپیشلسٹ ایڈوائزر سے مشورہ کریں اگر آپ کو اپنی حیثیت کے متعلق شک و شبہ ھے یا دوست اور فیملی کی حیثیت کے متعلق شک ھے

آپ کی لوکل سیٹیزنز ایڈوائس بیورو آپ کو زیادہ معلومات مہیا کرسکتی ھے کہ امیگریشن مسائل سے کیسے مدد حاصل کی جاسکتی ھے اپنی نزدیک ترین سی اے بی کی تفصیل حاصل کرنے کے لیۓ بمعہ ان کے جو آپ کو ای میل کے ذریعے نصیحت فراھم کر سکتے ھیں اپنے قریب ترین سی اے بی پر کلک کریں

وہ مسائل جن کے لیۓ امیگریشن یا نیشنلٹی ایڈوائس کی ضرورت پڑتی ھے

مثال کے طور پر وہ مسائل جن کے لیۓ آپ کو مشورہ کی ضرورت پڑ سکتی ھے یہ ھیں

● پہلے سے زیادہ مدت کے لیۓ یو ۔ کے میں ٹھہرنے کی اجازت حاصل کرنا

● وہ کام کرنا جس کی آپ کے پاس منظوری نہیں ھے اس کے لیۓ منضوری لینا ، مثال کے طور پر کام کرنے کی اجازت لینا

● ملک میں اپنے رشتہ داروں کو لانا ، مثال کے طور پرشریک حیات ، منگیتر ، بچے

● یو ۔ کے سے ڈیپورٹیشن کی دھمکی دینا

● امیگریشن اتھارٹیز کی طرف سے ڈیٹینشن نسٹر ( نظر بندی سنٹر) میں بند رکھنا

● پاسپورٹ کی ضرورت اور یہ معلوم نہ ھونا کہ کیا آپ برٹش پاسپورٹ کے حق دار ھیں یا کسی دوسرے پاسپورٹ کے

● برٹش سیٹیزن ھونے کے لیۓ درخواست دینا

● اگر آپ پہلے ھی یو ۔ کے میں قیام پزیر ھیں اور سفر کرنا چاھتے ھیں (مثال کے طور پر براۓ ھالیڈے) کیا آپ کو واپس یو ۔ کے میں داخلے کی اجازت ھوگی

● کیا آپ حکومتی خدمات یا فوائد حاصل کرنے کے دعوی کے حق دار ھیں ، مثال کے طور پر تعلیم ، ھیلتھ سروسز ، کونسل ھاؤسنگ ، سوشل سیکورٹی بینیفٹس ، ھاؤسنگ بینیفٹس ، کونسل ٹیکس بینیفٹ

● ووٹ کا حق

● ایک دوست یا رشتہ دار جب وہ ائر پورٹ یا پورٹ پر پہنچتے ھیں تو ان کو یو ۔ کے میں انٹری سے انکار کر دیا گیا ھو

امیگریشن ایڈوائزرز کی رجسٹریشن

تمام امیگریشن ایڈوائزرز کے لیۓ ضروری ھے کہ وہ آفس آف امیگریشن سروسز کمشنر (او آئی ایس سی)، کے پاس رجسٹر ھونا چاھیۓ یا انہیں ایک ادارے کا ایڈوائزر ھونا چاھیۓ جیسا کہ سیٹیزن ایڈوائس بیورو جو کہ رجسٹریشن سے مستثنی ھیں یا ان کے لیۓ رجسٹریشن کروانا ضروری نہیں جو کوئی بھی امیگریشن کا مشورہ دیتا ھے اور نہ ھی وہ رجسٹر ھے اور نہ ھی رجسٹریشن سے مستثنی ھے وہ ایک جرم کر رھا ھے ھر ایک رجسٹرڈ یا رجسٹریشن سے مستثنی ایجنسی کو او آئی ایس سی کی طرف جاری شدہ سرٹیفیکیٹ آویزاں کرنا چاھیۓ یہ ظاھر کرنے کے لیۓ کہ وہ او آئی ایس سی کے سٹینڈر کے مطابق ھے

او آئی ایس سی سے مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ کیا جا سکتا ھے

5th Floor
Counting House
53 Tooley Street
London
SE1 2QN
Helpline: 0845 000 0046 (for general enquiries)

5 نمبر فلور

کاؤنٹنگ ھاؤس

53 ٹولے سٹریٹ

لندن

ایس ای 1 ۔ 2 کیو این

ھیلپ لائن : 0046 000 0845 (جنرل انکوائریز کے لیۓ )

ویب سائٹ :

www.oisc.org.uk

او آئی ایس سی کی ویب سائٹ پر تمام رجسٹرڈ یا رجسٹریشن سے مستثنی ایڈوائزرز کی لسٹ دیکھی جا سکتی ھے جس میں پوری تفصیل ھے کہ ایک امیگریشن ایڈوائزر کے خلاف شکایت کیسے کرنی ھو گی او آئی ایس سی امیگریشن مسائل کی انکوائری کے متعلق کاروائی نہیں کرتا

نیشنل آرگنائزیشنز جو مدد فراھم کرسکتیں ھیں

امیگریشن ایڈوائزری سروس (آئی اے ایس)

(Head Office)
County House
190 Great Dover Street
London SE1 4YB
Tel: 020 7967 1200

(ھیڈآفس)

کاؤنٹی ھاؤس

190 گریٹ ڈوور سٹریٹ

لندن ایس ای 1 ۔ 4 واۓ بی

ٹیلی فون : 1200 7967 020

ٹیلی فون : 9191 7378 020 (ایمرجنسی لائن ۔ کام کے اوقات کے بعد بھی پیغام لیا جاتا ھے

ویب سائٹ

www.iasuk.org

آئی اے ایس کے تحت بہت سے ریجنل دفاتر چلتے ھیں آپ ان کی تفصیل آئی اے ایس ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ھیں

ریفیوجی لیگل سنٹر

153 – 157 کمرشل روڈ

لندن ای 1 ۔ 2 ای بی

ٹیلی فون : 3220 7780 020 (ایڈوائس لائن کے لیۓ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے)

ٹیلی فون: 398 592 0800 (ڈیٹینشن ایڈوائس لائن کے لیۓ)

ٹیلی فون: 057 598 07831 (آؤٹ آف آورز ایمرجینسی نمبر)

فیکس : 3201 7780 020

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.refugee-legal-centre.org.uk

ریفیوجی لیگل سنٹر اسا‏ئلم سیکرز(سیاسی پناہ تلاش کرنے والوں )اور ریفیوجیز کو مدد دے سکتا ھے اور مشورہ دے سکتا ھے اس میں بذریعہ درخواست مدد ، مشورہ براۓ عارضی داخلہ/ رھائی ، اسا‏ئلم (سیاسی پناہ) سے انکار ، فیملی ری یونین ، اور کورٹ میں اپیل دائر کرنا ۔ وہ لوگوں کو دوسرے اداروں میں تعلیم کے لیۓ ، ویلفيئر اور ھاؤسنگ خدمات کے لیۓ بھیجتے ھیں یہ سنٹرتعیناتی کے مشورہ کی خدمات مہیا کرتا ھے یہ صبح 9:30 بجے ھفتہ کے تمام دن( سواۓ جمعرات) ایڈوائس سیشن منعقد کرتا ھے صبح 9:30 بجے اور شام 1:00 بجے کے درمیان فون پر اپوائنٹمنٹ لی جا سکتی ھے سنٹر صرف چند اشخاص سے ملاقات کر سکتا ھے اپوائنٹمنٹ لیۓ بغیر آنے پر انکوائری کی تشخیص کی جاۓ گی جن لوگوں کو بہت جلدی ھوتی ھے ان سے پہلے ملاقات کی جاتی ھے

ریفیوجی کؤنسل

انگلینڈ اور ویلز کی ریفیوجی کؤنسل تمام پناہ گزینوں اور اسا‏ئلم سیکرز(سیاسی پناہ تلاش کرنے والوں ) کو مشورہ اور امداد مہیا کرتی ھے ایک طرح سے یہ ایک سٹاپ سروس چلاتی ھے جس میں وہ مشورہ اور مدد نئے آنے والے ریفویجیز اور ایزی لم سیکرز کو سوشل سیکیورٹی فوائد کے متعلق مشورہ مہیا کرتی ھے اور ھاؤسنگ امیگریشن اور تعلیم کے متعلق مشورہ مہیا کرتی ھے کوئی اپوائنٹمنٹ ضروری نہیں ھوتی لوگوں سے پہلے آئیں اور پہلے خدمات پائیں کی بنیاد پر ملاقات کی جاتی ھے

انگلینڈ

3 بونڈوے

لندن ایس ڈبلیو 8 ۔ 1 ایس جے

ٹیلی فون : 3000 7582 020

فیکس : 9929 7582 020

انفارمیشن لائن : 3085 7820 020 (سوموار سے جمعہ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.refugeecouncil.org.uk

انگلینڈ میں ریفیوجی کؤنسل ٹریننگ اور کام کے تجربہ کی پیشکش کرتی ھے ایک سٹاپ سروس اس جگہ پر واقع ھے

250- 240 فرنڈیل روڈ

لندن

ایس ڈبلیو 9 ۔ 8 بی بی

ٹیلی فون : 6777 7346 020 (ایڈوائس لائن – سوموار سے جمعہ صبح 10 سے شام 4 بجے تک

ویلز

فونیکس ھاؤس

389 نیو پورٹ روڈ

کارڈف

سی ایف 24 ۔ 1 ٹی پی

ٹیلی فون : 9800 2048 029

انگلینڈ اور ویلز کی ریفیوجی کؤنسل تمام ریفیوجیز اور ایزی لم سکرز (سیاسی پناہ کی تلاش کرنے والوں) کو مشورہ اور امداد مہیا کرتی ھے اس کے ایک حصہ کے طور پر یہ ایک سٹاپ سروس چلاتی ھے جس میں وہ نئےآنے والے ریفیوجیز اور اسا‏ئلم سیکرز کو سوشل سیکیورٹی ھاؤسنگ ، امیگریشن اور تعلیم کے متعلق مشورہ اور امداد مہیا کرتی ھے کوئی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ھے لیکن لوگوں سے پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر ملاقات کی جاتی ھے ریفیوجی کؤنسل ٹریننگ اور کام کے تجربہ کی بھی پیشکش کرتی ھے ایک سٹاف سروس اس جگہ واقع ھے :-

لندن ایس ڈبلیو 9 ۔ 8 بی بی

ٹیلی فون : 6777 7346 020 (ایڈوائس لائن سوموار سے جمعہ صبح 10 سے شام 4 بجے تک)

سکاٹش ریفیوجی کؤنسل

5 کیڈوگین سکیور

(170 بلیتس ووڈ کورٹ)

گلاسگو

جی2 ۔ 7 پی ایچ

ٹیلی فون : 9799 248 0141

ھیلپ لائن : 6087 085 0800

فیکس : 2432499 0141

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.scottishrefugeecouncil.org.uk

سکاٹش ریفیوجی کؤنسل سکاٹ لینڈ کے رھنے والے ریفیوجیز اور اسا‏ئلم سیکرز کے لیۓ کام کرتی ھے اور کمیونٹی آرگنائزیشن کے لیۓ یہ مشورے بھی دیتی ھے مثال کے طور پر ۔ ویلفیئر بینیفٹس ، ھاؤسنگ ، تعلیم ، اور صحت کے لیۓ

یو ۔ کے لیسبین اینڈ گے امیگریشن گروپ (یو کے ایل جی آئی جی)

c/o Gay.com

23/22 کار نیبی سٹریٹ

لندن ڈبلیو 1 ایف ۔ 9 ایس ای

ٹیلی فون: 6168 7734 020 (ایڈمن)

ھلیپ لائن : 3705 7734 020 ( سوموار اور جمعہ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک بنک کی چھٹیوں کے علاوہ)

فیکس : 0628 7713 020

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ:

www.uklgig.org.uk

یو ۔ کے لیسبین عورتوں اور گے امیگریشن گروپ (یو کے ایل جی آئی جی) ایک نیشنل لابیئنگ اور کمپینگ آرگنائزیشن ھے جو کہ قانونی برابری براۓ لیسبین اور گے مردوں کے لیۓ کام کرتا ھے

یو کے ایل جی آئی جی ایک مدد دینے والا اور جدوجہد براۓ لیسبین عورتوں اور گے جوڑوں کے امیگریشن مسائل کو حل کرنے والا ادارہ ھے جبکہ اگر وہ مخالف جنس پرست ھوتے تو ان کو ان کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ یہ گروپ امیگریشن قوانین کو بدلنے کے لیۓ کام کرتا ھے اس یقین کے ساتھ کہ یہ امتیاز رفع ھو سکے یہ معلومات کے تبادلہ کا بھی بندوبست کرتا ھے مدد مہیا کرتا ھے ھوم آفس میں دی گئی درخواستوں پر مشورہ اور مدد مہیا کرتا ھے

اوکوسا ۔ کؤنسل فار انٹرنیشنل ایجوکیشن

17- 9 ایس ٹی ایلبینز پلیس

لندن این 1 او این ایکس

ٹیلی فون: 4330 7288 020 (صرف ایڈمینسٹریشن)

فیکس : 4360 7288 020

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.ukcosa.org.uk

اوکوسا غیر ملکی طلباء کے لیۓ جدوجہد کرتا ھے اور بہت سے مفید طلباء کے لیۓ اشتہارات مہیا کرتا ھے ۔ انٹرنیشنل طلباء جن کو مشورہ لینے کی ضرورت ھو وہ مقامی این یو ایس سے مشورہ لے سکتے ھیں (این یو ایس ھیڈ کوارٹر کے ذریعے رابطہ ھو سکتا ھے) ایمرجینسی میں آپ اوکوسا سے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ھیں

9922 7109 020 (سوموار ۔ جمعہ ، دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک)

جوائنٹ کؤنسل فار دی ویلفیئر آف امیگرینٹس (جے سی ڈبلیو آئی)

115 اولڈ سٹریٹ

لندن ای سی1 وی 9 آر ٹی

ٹیلی فون : 8708 7251 020

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.jcwi.org.uk

جے سی ڈبلیو آئی ایک خود مختار رضاکار ادارہ ھے جس کو ٹرسٹ اور خیرات (چیریٹی) سے مالی امداد ملتی ھے یہ امیگریشن قوانین میں تبدیلی کے لیۓ جدوجہد کرتا ھے دونوں طرح بذات خود یا دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر یہ دوسری مشورہ دینے والی ایجنسیوں کو ٹریننگ اور مشورے مہیا کرتا ھے یہ کیس ورک نہیں کرتا

پرائیویٹ پریکٹس کے وکیل(سولیسٹرز)

چند وکلاء جو امیگریشن کام کے ماھر ھیں اور وہ پرائیویٹ پریکٹس کرتے ھیں جو کہ عام طور پر شہری علاقہ میں واقع ھیں

یہ معلوم کرنا کہ کیا کوئی آپ کے علاقے میں پرائیویٹ پریکٹس کرتے وکلاء ھیں جو کہ امیگریشن کام کے ماھر ھیں آپ امیگریشن پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کر سکتے ھیں (نیچے ملاحظہ کریں)

انگلینڈ اور ویلز میں کیمیونٹی لیگل سروس کی ایک ویب سائٹ جو رابطہ کی تفصیل مہیا کرتی ھے وکلاء کے لیۓ اور دوسری ایجینسیوں کے لیۓ (نیچے ملاحظہ کریں)

امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن(آئی ایل پی اے)

امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن (آئی ایل پی اے) ایک وکلاء کی ایسوسی ایشن ھے جو نیشنلٹی اور امیگریشن قوانین کے ماھر ھیں یہ ایک وکیل حاصل کرنے کے متعلق مشورہ دے سکتی ھے جو کیس لے سکتا ھو

آئی ایل پی اے سے رابطہ کا پتہ :-

لینڈسے ھاؤس

42 – 40 چارٹرھاؤس سٹریٹ

لندن ای سی1 ایم 6 جے این

ٹیلی فون : 8383 7251 020

فیکس : 8384 7251 020

ای میل :

[email protected]

نارتھرن آئرلینڈ کؤنسل فار ایتھنک مائنورٹیز(این آئی سی ای ایم)

این آئی سی ای ایم شمالی آئرلینڈ میں نسلیاتی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ھے یہ بلاواسطہ ان کے معاملات کی نمائندگی کرتی ھے اور ان کو اس میں حصہ لینے کے لیۓ کوشش کرتی ھے این آئی سی ای ایم انصاف ، برابری اور وقار حاصل کرنے کی جدوجہد کرتی ھے اور نسلی تعلقات میں سوشل تبدیلی کے لیۓ کام کرتی ھے ، خاص طور پر نسلی امتیاز کو ختم کرنے کی جدوجہد کرتی ھے این آئی سی ای ایم استقبالیہ خدمات بھی مہیا کرتی ھے جو کہ اسا‏ئلم سیکرز کی نیشنل اسا‏ئلم سپورٹ سروس میں درخواست میں مدد کرتی ھے اور ان کی امداد بھی کرتی ھے جب وہ فیصلہ کے انتظار میں ھوتے ھیں اور وہ مشورہ بھی دیتی ھے

این آئی سی ای ایم سے اس طرح رابطہ کیا جا سکتا ھے :-

تھرڈ فلور

ایسکوٹ ھاؤس

31- 24 شیفٹیس بری سیکیور

بیلفاسٹ بی ٹی 2- 7 ڈی بی

ٹیلی فون : 8645 9023 028

فیکس : 9485 9031 028

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.nicem.org.uk

کمیونٹی لیگل سروس (سی ایل ایس)

انگلینڈ اور ویلز میں کیمیونٹی لیگل سروس (سی ایل ایس) کے پاس ویب سائٹ ھے جس میں ایک ڈائریکٹری جس میں تمام وکلاء کی تفصیل ، مشورہ دینے والی ایجنسیوں اور ماھرین کی معلومات جو مقامی طور پر مشورہ دیتے ھیں کی تفصیل براۓ رابطہ ھے معلومات انگریزی ، ویلش ، اردو ، بنگالی ، کینٹونیز ، پنجابی اور گجراتی میں حاصل کی جا سکتی ھے

سی ایل ایس ڈائریکٹری کی کاپی براۓ انگلش اور ویلش ریجن اپنی لوکل لائبریری کے لیۓ حاصل کر سکتے ھیں آپ سی ایل ایس ڈائریکٹری لائن پر معلومات حاصل کرنے کے لیۓ اس نمبر پر ٹیلی فون کریں :

1122 608 0845 (لوکل ریٹس چارج کیے جائیں گے)

سی ایل ایس ویب سائٹ :

www.CLSdirect.org.uk

مقامی مدد

بہت سے مقامی ادارے امیگریشن اور نیشنلٹی کے متعلق مشورہ دیتے ھیں مثال کے طورپر لاء سنٹر (نیچے ملاحظہ کریں) یا نسلی برابری کی کؤنسل ۔ جبکہ بہت سے پرائیویٹ وکلاء بھی ھیں جو اس فیلڈ میں مہارت رکھتے ھیں (زیر عنوان ۔ سولیسٹر ان پرائیویٹ پریکٹس میں ملاحظہ فرمائیں

مشورے کا معیار جو مقامی ادارے دیتے ھیں اس میں اختلاف ھو سکتا ھے

لاء سنٹرز

لاء سنٹرز کے پاس ایک کارکن ھوتا ھے جو امیگریشن کا ماھر ھوتا ھے لاء سنٹرز عام طور پر ان کے پاس نزدیکی علاقہ ھوتا ھے اس لیۓ یہ دیکھنا بہت ضروری ھے کہ اس علاقہ کا لاء سنٹر کیس لینے کے قابل ھے بعض اوقات نزدیکی علاقہ میں وہ لوگ شامل ھوتے ھیں جو وھاں رھتے ھیں یا اس علاقہ میں کام کرتے ھیں اگر لاء سنٹر امیگریشن کیس کے لیۓ مشورہ دیتا ھے یا نمائندگی پیش کرتا ھے تو یہ مفت ھوگی

انگلینڈ اور ویلز میں

لاء سنٹر'ز فیڈریشن

ڈچز ھاؤس

19- 18 وارن سٹریٹ

لندن ڈبلیو1 پی 5 ڈی بی

ٹیلی فون: 8570 7387 020

فیکس : 8368 7387 020

ویب سائٹ :

www.lawcentres.org.uk

ان سکاٹ لینڈ

سیکریٹری

سکاٹش ایسوسی ایشن آف لاء سنٹرز (ایس اے ایل سی)

سی/ او گووین لاء سنٹر

47 برلیگ سٹریٹ

گووین

گلاسگو جی 51 ۔ 3 ایل بی

ٹیلی فون : 2503 440 0141

ای میل :

[email protected]

ویب سائٹ :

www.salc.info

ان نارتھرن آئرلینڈ

لاء سنٹر (این آئی) سنٹرل آفس

124 ڈون گیل سٹریٹ

بیلفاسٹ بی ٹی1 ۔ 2 جی واۓ

ٹیلی فون: 4401 9024 028

فیکس: 6340 9023 028

ویب سائٹ:

www.lawcentreni.org

لاء سنٹر (این آئی) ویسٹرن ایریا آفس

9 کلیرن ڈن سٹریٹ

ڈیری بی ٹی48 ۔ 7 ای پی

ٹیلی فون: 2433 7126 028

فیکس : 2343 7126 028

This document was provided by Citizen Advice from their website, www.adviceguide.org.uk.