ڈومیسٹک ورکرز
Domestic workers
یہ کتابچہ وضاحت کرتا ھے کہ اگر آپ اپنے ایمپلائر کے ساتھ بطور گریلو ورکر یو ۔ کے میں آ رھے ھیں تو آپ کو کیا کرنا ھوگا عام طور پر جو سوال پوچھے جاتے ھیں وہ ایک بطور گائیڈ اور ان کا کچھ مقصد ھوتا ھے
میں کتنی مدت کے لیۓ یو ۔ کے میں ٹھہر سکتا ھوں
جب آپ یو ۔ کے میں بطور گھریلو ورکر آنے کے لیۓ درخواست دیتے ھیں تو آپ کو 6 ماہ تک یو ۔ کے میں ٹھہرنے کی اجازت ھو گی اگر آپ کا ایمپلائر یو ۔ کے میں بطور وزٹر آرھا ھے اگر آپ کے ایمپلائر کا یہاں زیادہ عرصہ کے لیۓ رھنے کا ارادہ ھے تو عام طور پر اپ کو 12 ماہ تک یہاں ٹھہرنے کی اجازت ھو گی
آپ کے ٹھہرنے کی اجازت ختم ھونے سے پہلے آپ کے لیۓ ضروری ھے
● آپ یو ۔ کے چھوڑنے کا انتظام کرنا شروع کردیں یا
● ھوم آفس کو ٹھہرنے کی مدت بڑھانے کے لیۓ درخواست دیں
آپ کے پاسپورٹ کی مہر یا سٹکر میں آپ کے ایمپلائر کا نام نہیں دیا ھوتا اگر یہ دیا گیا ھو براۓ مہربانی ھوم آفس سے رابطہ کریں یا لیگل ایڈوائزر سے مشورہ لیں اگر آپ کو کوئی شک ھو کہ آپ کی اجازت کب ختم ھوتی ھے تو آپ کو اس کے متعلق مشورہ لینا چاھیۓ
کیا میں یو ۔ کے میں اپنی ملازمت تبدیل کر سکتا ھوں
آپ ملازمت تبدیل کر سکتے ھیں جبکہ آپ کی نئی ملازمت پرائیویٹ ھاؤس ھولڈ ھی میں بطور گھریلو ورکر کی ھو ۔ مثال کے طور پر اس میں شامل ھے چائلڈ کیئر ، ھاؤس ھولڈ بجٹنگ اور اسی طرح کی ۔ آپ بیسک کلیننگ کی ملازمت تبدیل نہیں کر سکتے
یو ۔ کے میں داخل ھونے کے بعد جب آپ پہلی دفعہ ایمپلائر تبدیل کرتے ھیں تو آپ کے لیۓ ضروری ھے کہ ھوم آفس کو لکھیں اور ان کو ضرور بتائیں
ان کو ضرورت ھو گی :
● آپ کا پورا نام اور تاریخ پیدائش جیسا کہ آپ کے پاسپورٹ میں ھے
● کہاں سے اور کب آپ نے اصلی انٹری کلیئرنس حاصل کی ھے
● آپ کے اصلی اور نۓ ایمپلائرکی تفصیل ؛ اور
● ملازمت تبدیل کرنے کی وجہ
آپ کو ایک درخواست نہیں دینی ھوتی تا وقتیکہ آپ ٹھہرنے کی مدت بڑھانا چاھتے ھیں
اگر آپ نے یو ۔ کے میں 4 سال کام کیا ھے اور آپ کو غیر معینہ مدت کے لیۓ ٹھہرنے کی اجازت دے دی گئ ھے تو ان کی اجازت کے بغیرآپ کوئی بھی ملازمت حاصل کر سکتےھیں
اپنی ٹھہرنے کی مدت بڑھانے کے لیۓ مجھے کیسے اپلائی کرنا ھے
آپ کو ایک درخواست فارم مکمل کرنا ھو گا درخواستیں (سواۓ ان کے جو زیر پورپین کمیونٹی لاء ، براۓ پناہ اور ورک پرمٹ) اس وقت تک قابل عمل نہ ھوں گیں جب تک یہ متعلقہ درخواست فارم پر نہ ھوں
مزید رھنے کے لیۓ اپلائی کرنے کے لیۓفارم ایف ایل آر (او)۔
غیر معینہ مدت کے لیۓ ٹھہرنے کے لیۓ درخواست فارم ایس ای ٹی (او) حاصل کریں
اگر آپ درخواست فارم حاصل کرنا چاھتے ھیں تو آپ کوونٹری لاء سنٹر 02476223053
بر رابطہ کریں
اس سے پہلے کہ آپ کے ٹھہرنے کی مدت ختم ھو آپ کو فارم مکمل کر کے بذریعہ ڈاک ھوم آفس بھیجنا ھوگا اس درخواست فارم میں تمام دستاویزات جو آپ کو درخواست کے ساتھ بھیجنی ھوگی ان کی تفصیل درج ھو گی اور یہ فارم آپ کو کہاں بھیجنا ھے
آپ اس میں ضرور منسلک کریں
● اپنا پاسپورٹ
● اپنے ایمپلائر کی طرف سے ایک لیٹر جسمیں یہ کنفرم کیا گیا ھو کہ آپ کی ایمپلائر
یا آپ کا ایمپلائر آپ کی ملازمت جاری رکھنا چاھتا ھے
● اپنے ایمپلائر کی طرف سے ایک لیٹر جو کہ آپ کی ملازمت کی شرائط کے متعلق ھو
جس میں آپ کی ڈیوٹی کی تفصیلات شامل ھوں تنخواہ اور کام کے اوقات درج ھوں آپ اور آپ کے
ایمپلائر دونوں کو اس دستاویز پر دستخط کرنے ھونگے
● آپ کے ایمپلائر کی طرف سے ایک لیٹر جس میں یہ کنفرم کیا گیا ھو کہ وہ کم سے
کم نیشنل ویج (اجرت) میں یو ۔ کے قوانین کی پابندی کریں گے وہ آپ کی درخواست
نا منظور نہیں کریں گے اس وجہ سے کہ آپ کا ایمپلائر آپ کی درخواست پر عمل
درآمد کرنے میں ناکام رھا ھے
● اس کا ثبوت کہ آپ اپنے آپ کو بغیر پبلک فنڈ کی مدد کے سپورٹ اور اپنے آپ کو
اکاموڈیٹ کر سکتے ھیں
اگر جلدی سفر کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو ھوم آفس کے پبلک انکوائری آفس میں بذات خود اپلائی کرنا ھوگا
تمام دستاویزات اصلی ھونے چاھیۓ یہاں تک کہ آپ کے پاس بہتر وجوھات ھیں کہ آپ اپنی درخواست کے ساتھ اصلی دستاویزات کیوں نہیں مہیا کر سکتےعام طور پر ھوم آفس فوٹو کاپیاں قبول نہیں کرتا
اگر آپ کی درخواست کامیاب ھوتی ھے تو ھوم آفس عام طور پر آپ کو 12 ماہ یو ۔ کے میں ٹھہرنے کی اجازت دے دیتا ھے 4 سال کی لگاتار گھریلو ملازمت کرنے کے بعد آپ غیر میعنہ مدت کے لیۓ ٹھہرنے کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں
اگر میرے خلاف کوئی جرم ھوتا ھے تو کیا قانون میری حفاظت کرےگا؟
یو ۔ کے میں ھر کسی کو کریمینل لاء کی مکمل حفاظت ھے ان کی کوئی بھی نیشنلٹی یا ٹھہرنے کی شرائط ھوں حملہ کرنے کے خلاف یو ۔ کے میں بہت سخت قوانین ھیں
مثال کے طور پر یہ کسی کے لیۓ خلاف قانون ھے
● کہ آپ کو آپ کی مرضی کے بغیر گھر میں بند رکھے
● آپ کی مرضی کے بغیر آپ سے جنسی خواھشات کرے
● آپ کے ساتھ تشدد کرے
اگر کوئی آپ پر حملہ کرتا ھے تو آپ اس کی اطلاع پولیس کو دیں آپ ان کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر ، ٹیلی فون بک میں پولیس عنوان سے حاصل کرسکتے ھیں ایمرجنسی میں 999 ڈائل کریں اور پولیس کا پوچھیں وہ آپ کی مدد کریں گے
اگر آپ محسوس کرتے ھیں کہ آپ براہ راست پولیس سے رابطہ کرنے کے قابل نہیں ھیں آپ خفیہ مدد اور مشورہ اس جگہ حاصل کر سکتے ھیں :
کیلایان
ایس ٹی فرانسز سنٹر
پوئٹری لان
لندن ڈبلیو 11 4 این کیو
ٹیلی فون 2942 7243 020
آپ کا پاسپورٹ اس کا ثبوت ھے کہ آپ کے پاس یو ۔ کے میں ٹھہرنے کا اجازت نامہ ھے یہ بہت ضروری دستاویز ھے آپ کو اسے محفوظ جگہ رکھنا چاھیۓ آپ کے لیۓ آپ کا ایمپلائر اسے نہیں رکھ سکتا ۔ اگر آپ کا ایمپلائر آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا پاسپورٹ رکھتا ھے اور اس کو واپس سے انکاری ھے تو آپ اس کی رپورٹ پولیس میں کریں اور اپنی ایمبیسی کو کریں
میرے ملازمت کے کیا حقوق ھیں
آپ اور آپ کا ایمپلائر پہلے ھی آپ کی ملازمت کی شرائط پر رضامند ھو چکے ھیں اس دستاویز کی ایک کاپی آپ کے پاس ھونی چاھیۓ آپ کی منظوری کے بغیر آپ کا ایمپلائر آپ کی ملازمت کی شرائط تبدیل نہیں کر سکتا ۔ مثال کے طور پر آپ کے ایمپلائر کو ضرور چاھیۓ :
● کہ آپ کو طے شدہ ریٹ کے مطابق تنخواہ دے
● کہ آپ کو طے شدہ ریٹ کے مطابق چھٹی کی تنخواہ دے
● جس کا آپ کو حق حاصل ھے وہ نوٹس دینے کا آپ کو حق دے
اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ کو بذریعہ ایمپلائمنٹ یا انڈسٹریل ٹربیونل یا سول کورٹ کے قانونی کاروائی کرنی چاھیۓ
اگر آپ کے ایمپلائمنٹ کا کنٹریکٹ نہیں بھی ھے تب بھی قانون آپ کو حق دیتا ھے جس میں ریسٹ بریک ، چھٹیوں کے پیسے ، جنس اور ڈسکریمی نیشن ، میٹرنٹی اور پیرنٹل لیوز شامل ھیں براۓ مہربانی مشورہ کے لیۓ اپنی ٹریڈ یونین سے رابطہ کریں
ٹریڈ یونین ورکر کے حقوق کی حفاظت کرتی ھے تفصیل کے لیۓ کہ کیسے ٹریڈ یونین اور ٹرانسپورٹ یونین کام کرتی ھے اور آپ کی مدد کر سکتی ھیں براہ مہربانی ان سے اس ایڈریس پر رابطہ کریں
ٹریڈ یونین پروٹیکٹ ورکرز رائٹس ۔ ٹرانسپورٹ اور جنرل ورکرز یونین (ٹی جی ڈبلیو یو )آپ کی کیسے مدد کر سکتی ھے ، براۓ مہربانی ان سے ان نمبرز پر رابطہ کریں
ٹرانسپورٹ اور جنرل ورکرز یونین
ٹرانسپورٹ ھاؤس
16 پیلس سٹریٹ
لندن ایس ڈبلیو 1 ای 5 جے ڈی
اگر مجھے طبی توجہ کی ضرورت ھے تو کیا کرنا ھوگا
یو ۔ کے ھیلتھ سروس سے آپ مفت ھیلتھ کیئر کے حق دار ھیں کیونکہ آپ یو ۔ کے میں رھائش پذیر ھیں اس کا مطلب ھے یا آپ یو ۔ کے میں کام کرنے کے لیۓ آۓ ھیں یا آپ 12 ماہ کی مدت سے زائد عرصہ سے یو ۔ کے میں رہ رھے ھیں آپ اپنی رجسٹریشن ایک ڈاکٹر کے پاس کروانی ھوگی اپنا طبی علاج کروانے کے لیۓ اپنے نزدیکی ڈاکٹر کا ٹیلی فون نمبر حاصل کرنے کے لیۓ آپ ٹیلی فون ڈائریکٹری استعمال کر سکتے ھیں یا آپ ھیلتھ انفرمیشن سروس کو مفت اس نمبر پر 44 55 66 0800 پر کال کر سکتے ھیں
اگر میرے پاس کوئی ملازمت نہیں ھے تو کیا میں یو ۔ کے میں ٹھہر سکتا ھوں
جی ھاں آپ یو ۔ کے میں ٹھہر سکتے ھیں اس وقت جب تک آپ کا اجازت نامہ ھے اور آپ کے پاس اپنے لیۓ کافی رقم ھے بغیر پبلک فنڈ کے
اگر آپ نے یو ۔ کے میں 4 سال کام کیا ھے اور آپ کے پاس غیر معینہ مدت کے لیۓ
ٹھہرنے کا اجازت نامہ ھے تو آپ ھوم آفس کی اجازت لیۓ بغیر اپنی ملازمت تبدیل کر سکتے ھیں
اپنی ٹھہرنے کی مدت ختم ھونے سے پہلے آپ کو یو ۔ کے چھوڑنے کا بندوبست کر لینا چاھیۓ اگر آپ کو آگے گھریلو ورکر کے طور پر کام نہیں کرنا ھے تو ھوم آفس آپ کو یو۔کے میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے گا
اگر آپ کوئی دوسرا کام کرتے ھیں یا یو ۔ کے میں ٹھہرنے کا اجازت نامہ ختم ھونے کے بعد ٹھہرے ھوۓ ھیں تو آپ قانون توڑ رھے ھونگے
اگر آپ کے پاس گھر واپس آنے کے لیۓ رقم یا ٹکٹ نہیں ھے تو آپ اپنی ایمبیسی رابطہ کریں آپ کی ایمبیسی کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر لندن ٹیلی فون بک میں موجود ھے یا آپ 500 118 پر ٹیلی فون کریں
پبلک فنڈ کیا ھیں
اگر آپ یو ۔ کے میں رھنے یا ٹھہرنے کے لیۓ آتے ھیں تو آپ کو بذات خود رھائش اور سپورٹ کے قابل ھونا چاھیۓ بغیر ملکی بینیفٹس کو کلیم کئے وہ یہ ھیں :
● انکم سپورٹ اور جاب سیکرز الاؤنس (جے ایس اے )
● ھاؤسنگ اور ھوم لیس نیس اسسٹینس
● رھائش کے فوائد اور کؤنسل ٹیکس فوائد
● ورکنگ فیمیلیز ٹیکس کریڈٹ
● سوشل فنڈ پے منٹ
● چائلڈ بینیفٹ
● کوئی معذوری الاؤنس
اگر میرا ایمپلائر یو ۔ کے سے چلا جاتا ھے تو مجھے کیا کرنا چاھیۓ
اگر آپ اپنے ایمپلائر کے ساتھ یو ۔ کے میں وزٹ پر ھیں آپ سے امید ھے کہ آپ ان کے ساتھ چلے جائیں گے اگر آپ زیادہ مدت ٹھہرتے ھیں تو آپ کام نہیں کر سکتے تا وقت یہ کہ ان کی فیملی کے ممبران بھی وزٹ پر ھیں اور آپ کو ان کے لیۓ کام کرنا ھے جبکہ آپ کو ھر حالت میں ٹھہرنے کا اجازت نامہ ختم ھونے پر ضرور جانا ھوگا
اگر آپ کا ایمپلائر یو ۔ کے سے جا رھا ھے تو آپ کو ان کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ھے بیرونی ٹرپ پر جب تک وہ ابھی تک یو ۔ کے بیسڈ ھے اور واپس یو ۔ کے آجاۓ گا
اگر آپ کا ایمپلائر مستقل طور پر یو ۔ کے چھوڑ دیتا ھے تو آپ کو ان کے ساتھ چلے جانا چاھیۓ ۔ اگر آپ ان کے ساتھ نہیں جاتے تو آپ کو اپنی ٹھہرنے کی اجازت کی مدت ختم ھونے سے پہلے یو ۔ کے چھوڑنے کا بندوبست کرلینا چاھیۓ
کیا مجھے پولیس کے پاس رجسٹریشن کروانی ھوگی
اگر آپ کو پولیس کے پاس رجسٹریشن کروانی ھے تو ھوم آفس آپ کے پاسپورٹ پر اس کی سٹیمپ لگا دے گا آپ کو 7 یوم کے اندر یو ۔ کے پہنچنے پر ضرور رجسٹر کروالینا چاھیۓ
رجسٹریشن کروانے کے لیۓ آپ کو اپنی دو فوٹو اور پاسپورٹ کی ضرورت ھو گی اگر آپ میٹروپولیٹن پولیس ایریا میں رھتے ھیں تو آپ ان کو مندرجہ ذیل ایڈریس پر لے جائیں
دی اوورسیز وزیٹرز ریکارڈ آفس
برانڈن ھاؤس
180 بورو ھائی سٹریٹ
لندن ایس ای 1، 1 ایل ایچ
یہ آفس سوموار تا جمعہ صبح 9 بجے سے شام 4:30 تک کھلا رھتا ھے آپ مزید معلومات اورسیز وزٹرز ریکارڈ آفس ٹیلی فون نمبر 1208 7230 020 پر حاصل کرسکتے ھیں
اگر آپ میٹروپولیٹن ایریا میں ٹھہرے ھوۓ تو آپ کو لوکل پولیس سروس سے براۓ ایڈریس اور اوقات کار کے متعلق دوسرے پولیس رجسٹریشن آفس سے رابطہ کرنا چاھیۓ آپ کو پولیس کے پاس رجسٹریشن کروانے کے لیۓ فیس ادا کرنا ھوگی
کیا میرا ایمپلائر میرا پاسپورٹ رکھ سکتا ھے
آپ کا پاسپورٹ اس کا ثبوت ھے کہ آپ کے پاس یو ۔ کے میں ٹھہرنے کا اجازت نامہ ھے یہ بہت اھم دستاویز ھے اور آپ کو اسے محفوظ جگہ پر رکھنا چاھیۓ آپ کا ایمپلائر آپ کے لیۓ اسے نہیں رکھ سکتا اگر آپ کا ایمپلائر آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا پاسپورٹ رکھے ھوۓ ھے اور اسے واپس کرنے سے انکار کرتا ھے تو آپ کو اس بات کی اطلاع پولیس کو کرنی ھوگی اور اپنی ایمبیسی کو بھی اطلاع کرنی ھوگی
اپیلز
کوونٹری لاء سنٹر مفت قانونی مشورہ اور نمائندگی مہیا کرتا ھے
اپیل کرنے کے لیۓ لاء سنٹر آپ کو مشورہ دے اور سماعت کے وقت آپ کی نمائندگی بھی کرۓ گا آپ وقت لے کر اپیل کرنے کے لیۓ لاء سنٹر سے رابطہ کر سکتے ھیں یا منگل اور جمعرات کو 10 بجے صبح سے 12 بجے دوپہر کے درمیان لیگل مشورہ مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر پر کریں
76253168 024
This document was provided by Coventry law Centre, www.covlaw.org.uk