ایچ آئی وی سے متعلقہ سٹگما اور تفریق
HIV-RELATED STIGMA AND DISCRIMINATION
ایڈز دنیا بھر میں پھیلا ھوا مرض ھے لوگ جو ایچ آئی وی اور ایڈز کے بدلتے ھوۓ درجات کے ساتھ زندہ رہ رھے ھیں وہ دنیا بھر میں رسواء ھیں
پوری دنیا میں، ایچ آئی وی سٹگما بیان کیا جاتا ھے اس طرح کہ معاشرے سے قطع تعلقی ، ذاتی طور پر لاتعلقی ، براہ راست اور بالواسطہ تفریق کے طور پر اور قوانین جو ان لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرتے ھیں جو ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ ھیں اور اس کے ساتھ زندہ رہ رھے ھیں یو۔ کے یونائیٹڈ کنگڈم میں، روزگار ، ھیلتھ کیئر، انشورنس اور تعلیم کے میدان میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متعلقہ تفریق اور اس وبائی مرض کے پھیلنے کی شروعات سے وسیع پیمانے پر اطلاعات آچکی ھیں
سٹگما اور ڈسکریمی نیشن کیا ھیں؟
سٹگما پہلے سے قائم شدہ تعصب کی ایک قسم ھے جو کسی فرد یا افراد کے گروہ کو مسترد یا رسواء کرتی ھے اس وجہ سے کہ وہ ھم سے یا ھمارے روشن خیالات سے مختلف نظر آتے ھیں لوگ جب ان کے متعلق قائم شدہ تعصب پر عمل کرتے ھیں ، تو سٹگما تفریق میں بدل جاتا ھے
ڈسکریمی نیشن کو اسطرح بیان کیا جا سکتا ھے کہ کوئی بھی عملی کاروائی یا پیمائش جس کے نتیجے میں کسی کے ساتھ غیر موزوں سلوک کیا جاۓ اس وجہ سے کہ وہ کسی مخصوص گروہ سے تعلق رکھتے ھیں یا تعلق رکھنے کا خیال کرتے ھیں (مثال کے طور پر جنسی نسبت کی وجہ سے ھم جنس پرست مرد کے خلاف تفریق کی جاۓ)
ایچ آئی وی سے متعلقہ سٹگما اور ڈسکریمی نیشن کیا ھیں ؟
ایچ آئی وی سے متعلقہ سٹگما زیادہ تر مرض کے متعلق بے علمی اور خوف سے پیدا ھوتا ھے اور / یا گروھوں کے متعلق موجودہ قائم شدہ تعصبات اور تضاد خیالات سے یہ زیادہ متاثر ھوتا ھے(مثال کے طور پر ھم جنس پرست مرد اور کالے افریقن)
ایچ آئی وی سے متعلقہ تفریق لوگوں کا غیر منصفانہ سلوک ھے ان کے متوقع یا حقیقی ایچ آئی وی کے درجوں کی بنیادوں پر ۔ ایچ آئی وی اور ایڈذ کے ساتھ زندہ رھنے والے لوگوں کے خلاف تفریق، ان لوگوں کے ذھن تک پہنچ گئی ھے جو ایچ آئی وی اور ایڈذ سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ منسلک ھیں
ایچ آئی وی سے متعلقہ تفریق منفرد ھے جو جسمانی معذوری کی تفریق کی دوسری قسموں کے برعکس ھے یہ اکثر تفریق کی دوسری قسموں جیسے کہ نسل پرستی اور ھم جنس پرستی سے نفرت، سے منسلک ھوتی ھے اور ان کو تقویت دیتی ھے
کون سے عوامل ایچ آئی وی سے متعلقہ سٹگما اور تفریق میں حصہ لیتے ھیں ؟
● ایچ آئی وی ایک خوفزدہ زندگی کی حالت ھے ؛
● بیماری کے متعلق سمجھنے کی کم صلاحیت (مثال کے طور پر ایچ آئی وی کیسے منتقل ھوتا ھے اس کے متعلق غلط تصور اور غلط فہمی)؛
● خاص رويوں یا زندگی کے طور طریقوں کے ساتھ ایچ آئی وی کی شراکت (مثال کے طور پر ھم جنس پرستی ، نشہ آور انجیکشن کا استعمال )؛
● موجودہ طے شدہ تعصبات آبادی کے ان گروھوں کی طرف جو پہلے سے رسواء ھوۓ ھوں اور ان کے خلاف تفریق ان کے ھم نسل قبیلے جنس اور / یا جنسی نسبت کی وجہ سے ھوئی ھو ۔ اور ؛
● ایچ آئی وی سے متعلق خبریں دینے والا غیر ذمہ دار اور تعصب میڈیا؛
ایچ آئی وی سے متعلقہ تفریق کی مثالیں
لوگ جو ایچ آئی وی کے ساتھ زندہ رہ رھے ھیں ، یا جن کے متعلق یہ خیال کیا جاۓ کہ ان کا ایچ آئی وی پوزیٹو ھوگا ، ایسے لوگوں کی زندگی کا کوئی بھی حصہ سٹگما (رسوائی) سے چھوۓ بغیر نہیں ھے اور ان کی زندگی کوئی بھی حصہ اتنا مضبوط نہیں کہ تفریق نہ کی جاۓ
روزگار
عملی تفریق کی مثالوں میں ، روزگار دینے سے پہلے ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروانا ، جن کا ٹیسٹ پوزیٹو ھو ان لوگوں کو روزگار دینے سے انکار کرنا ، کام کی جگہ پر بے جا تنگ (حراسمنٹ) کرنا ، استعفی دینے کے لیۓ دباؤ ڈالنا ، شامل ھے این_اے _ٹی نے کام والی جگہ کو سٹگما اور تفریق سے بچانے کے لیۓ ایمپلائر کے ساتھ ایک ریسورس پیک ایمڈ منصوبہ تیار کیا ھے مزید تفصیلات جاننے کے لیۓ ویب سائٹ پر جائیں
رھائش
تفریق کی مثالوں میں بغیر کوئی وجہ بتاۓ ھوۓ پراپرٹی کرایہ پر دینے سے انکار کرنا، کرایہ دار کو بے جا تنگ کرنا اور بغیر وجہ بتاۓ گھر سے نکال دینا شامل ھے
انشورنس (بیمہ)
کچھ انشورنس کرنے والے انشورنس مہیا کرنے سے پہلے ایچ آئی وی کا ٹیسٹ مانگتے ھیں یا ھم جنس پرست مردوں (گے مین) کو لائف انشورنس اور ھیلتھ انشورنس مہیا کرنے سے انکار کردیتے ھیں ان کے ایچ آئی وی کے درجے کا خیال کیۓ بغیر
تعلیم
ایچ آئی وی بچوں میں منتقل ھونے کے غیر معقول خوف سے ایچ آئی وی پوزیٹو رکھنے والے ٹیچروں کو نوکری سے نکالا جا سکتا ھے اور ایڈذ کا دور دور تک پھیلا خوف بہت سے نوجوانوں کی رھنمائی کرچکا ھے جو ایچ آئی وی پوزیٹو رکھنے والے بچوں کو سکول جانے سے روکنے کی کوشش میں انتہائی سخت اقدامات لیتے ھیں
سروسز (خدمات)
سروسز مہیا کرنے والے بھی تفریق کر سکتے ھیں خاص طور پر ھیلتھ کیئر کی رسائی کے رشتے میں اس کی مثالوں میں جنرل پریکٹیشنرز ، سرجنز ، نرسز یا ڈینٹسٹ کا ایسے مریضوں کے علاج سے انکار کرنا جو ایچ آئی وی رکھتے ھوں یا جن میں ایچ آئی وی پوزیٹو ھونے کاشبہ ھو ، ھیلتھ کیئر کے درجوں کی تقسیم مہیا کرتے ھوۓ ، یا غیرضروری انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو اختیار کرنے کی مثالیں شامل ھیں این_اے _ٹی ھیلتھ کیئر میں تفریق اور سٹگما کے حل نکالنے میں مدد کے لیۓ ریسورس پیک(کارآمد تدابیر کا پیکٹ) رکھتا ھے مزید معلومات کے لیۓ ویب سائٹ پر جائیں
ایچ آئی وی سٹگما اور تفریق کا تا اثر کیا ھے ؟
جب ایچ آئی وی اور ایڈذ سے متاثرہ یا اس کے ساتھ زندہ رھنے والے لوگوں کو الزام دیا جاتا ھے یا برا بھلا کہا جاتا ھے تو یہ لوگ یہ بیماری پھیلانے کے لیۓ مجبور ھو جاتے ھیں اور اسطرح یہ ایچ آئی وی اور ایڈذ پھیلانے کے لیۓ بہت موزوں حالات پیدا کر دیتے ھیں
یہ اس لیۓ ھے کیونکہ :
● تفریق اور سٹگما (رسوائی) کا خوف ایچ آئی وی کی موثر تدابیر سے روکتا ھے اور حفاظتی انتظامات کے تحت معلومات حاصل کرنے پر کہ خود کو اور دوسروں کو کیسے بچایا جاۓ اور معائنے کے لیے آنے پر یہ خوف انفرادی اشخاص کی حوصلہ شکنی کرتا ھے
● سٹگما اور تفریق، پسماندہ، پہلے سے رسواء ھوۓ اور غیر اھمیت کے حامل گروھوں پر تباہ کن اثرات رکھتی ھے
● ايچ آئی وی اور ایڈذ سے متاثرہ ، یا اس کے ساتھ زندہ رھنے والوں یا جن کے بارے میں خیال کیا جاۓ کہ یہ متاثر ھو جائیں گیں، لوگوں کے خلاف تفریق بنیادی انسانی حقوق کو نظر انداز کرتی ھےخاص طور پر وہ حق جو تفریق سے مبرّا ھے
ایچ آئی وی سٹگما اور ڈسکریمی نیشن(تفریق) کے لیۓ جواب دھی
ایچ آئی وی سٹگما اور تفریق کے موثر جواب کے سلسلے میں تدابیر کی ایک رینج ھے جو پہلے سے قائم شدہ تعصب کا حل نکالتی ھیں اور لوگوں کے حقوق ، ضروریات کے تحفظ کی تکمیل کرتیں ھیں
موجودہ اینٹی ڈسکریمی نیشن (تفریق کے خلاف) قانونی نظام
اینٹی ڈسکریمی نیشن لاء حال ھی میں تین اھم درجے بنا چکا ھے جن کا ترتیب سے جنس ، نسل پرستی اور معذوری سے روابط ھے اور ان کے نام سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ 1975 ،ریلیشنز ایکٹ 1976 اور ڈس ایبیلیٹی ڈسکریمی نیشن ایکٹ 1995 ھیں (جلد ھی ان میں ترمیم ھوگی نیچے دیکھيۓ)
اس کے علاوہ ، دسمبر 2003 سے روزگار میں برابری (جنسی نسبت سے) ریگولیشنز2003 ، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار میں جنسی نسبت کی بنا پر تفریق سے منع کرتیں ھیں نئی ریگولیشنز عقیدے یا مذھب کی بنیادوں پر تفریق سے منع کرتیں ھیں
قانون میں تجدید
ڈس ایبیلیٹی ڈسکریمی نیشن بل 2003 سپرنگ 2005 میں قانون بن گیا ھے اور اس کی کچھ شقیں دسمبر 2005 میں قانونی طور پر لاگو ھو جائیں گیں موجودہ قانون میں ترامیم ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے قانونی حقوق کی بحالی کے لیۓ کی جائیں گی خاص طور پر نیا ایکٹ ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کی تفریق سے لے کر ان لوگوں تک پھیلا ھوا ھے جو ابھی ایچ آئی وی کی تشخیص کے مراحل میں ھیں ماضی میں قانون صرف ان لوگوں پر لاگو ھوتا تھا جو ایچ آئی وی کے علامتی مرحلے میں ھوتے یا ان پر جو ماضی میں ایڈذ کی تشخیص یا علامتی مرحلے میں ھوتے تھے
مئ2004 میں گورنمنٹ نے ایک واحد کمیشن فار ایکویلٹی اینڈ ھیومین رائٹس (سی ای ایچ آر) کی تیاری پر ایک وائیٹ پیپر شائع کیا ھے اور حال ھی میں اس پر مشاورت کاکام بھی مکمل ھو چکا ھے پیش کیا ھوا سی ای ایچ آر موجودہ تین ایکویلٹی کمیشنز؛ کمیشن فار ریشیل ایکویلٹی (سی آر ای) دی ڈس ایبیلٹی رائٹس کمیشن (ڈی آر سی) اور دی ایکیوئل اوپرچیونٹیزکمیشن(ای او سی) کی ذمہ داریاں لےگا اور ھیومین رائٹس ایکٹ کے لیۓایک ادارے کی طرح مدد بھی فراھم کرۓ گا گورنمنٹ یہ ارادہ رکھتی ھے کہ 2007 سے سی ای ایچ آر کو لاگو کردیا جاۓ اور 2009/2008 سے موجودہ ایکویلٹی کمیشنز کو سی ای ایچ آر کے ساتھ متحد کر کے بحیثیت قانونی کارپوریشن بنایا جاۓ
تاھم یہاں ابھی بھی ایسے علاقے ھیں جہاں ترقی کی ضرورت ھے جہاں اینٹی ڈسکریمی نیشن قوانین کو سادگی کے ساتھ سمجھانے اور عمل کرنے میں آسان بنانے کی ضرورت ھے آج یہاں قوانین کی ایک رینج ھے جو جنس ، نسل پرستی، اور معذوری کی تفریق کے ساتھ مختلف طریقوں سے نبٹتے ھیں اور حفاظت کے مختلف درجے مہیا کرتے ھیں جبکہ سی ای ایچ آر اور ڈس ایبیلٹی ڈسکریمی نیشن بل کی تیاری اس تفریق کی طرف ایک بہت بڑا قدم ھے لیکن یہ دوسرے بے ربط اور بہت زیادہ دور علاقوں میں نہیں جاتے جہاں ابھی تفریق باقی ھے یہ تمام قوانین ایک سنگل ایکیویلٹی ایکٹ میں اکٹھے ھونے چاھیۓ جو کہ ایک ھی جگہ سے حقوق متعین کریں گیں جیسے انفرادیت کے خلاف تفریق نہیں ھوگی ، ایمپلائر کے فرائض ، عوام کی اکثریت اور سروسز (خدمات) اور اشیاء مہیا کرنے والوں کو ایسی تفریق سے بچانا،سنگل ایکیویلٹی ایکٹ کے لیۓ این_ اے _ ٹی کی کمپین (تحریک) کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ اس ویب سائٹ پر جائیں
www.nat.org.uk/documents/KIS.pdf
تعلیم
تعلیم بہت اھم جز ھے کسی بھی حکمت عملی میں جو ایچ آئی وی سے متاثرہ لوگوں کے خلاف تفریق اور سٹگما کو کم کرنے یا اس سے بچانے کے لیۓ بنائی جاتی ھے یا جو ان کمیونٹیز(جماعتوں) کے لیۓ بنائی جاتی ھے جو وائرس سے بہت زیادہ حد تک متاثر ھیں تین قسم کے تعلیمی پروگرامز کو اھمیت دینی چاھیۓ؛عام ، پیشہ وارانہ اور خصوصی تعلیم
عوامی تعلیم عام لوگوں کے درمیان ایچ آئی وی کے متعلق علم کو بڑھانے یا برقرار رکھنے کے لیۓ مطلوب ھوتی ھے اس کے ساتھ ساتھ ھیلتھ کیئر کے مراکز میں تفریق کے بڑھتے ھوۓ رجحان کے پیش نظر ، ھیلتھ کیئر کے کام کرنے والوں کی تعلیم بھی اسی طرح اھمیت رکھتی ھے جس طرح کسی دوسرے پیشہ ورانہ گروپس کی تعلیم جنرل عوام اور پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرامز کو مخصوص جماعتوں یا عوام کی طرف سے کوششوں کے ساتھ تعاون کی ضرورت ھوتی ھے اس میں سکولز ، پختہ یقین والی جماعتیں ، یاکام والی جگہ، وائرس سے متاثرہ نامتناسب گروھوں کے درمیان ایسے جیسے افریقن اور ھم جنس پرستوں کی جماعتیں شامل ھو سکتیں ھیں
این_اے _ٹیز ، کیا آپ ایچ آئی وی کا تعصب رکھتے ھیں؟ ایچ آئی وی سے متعلقہ سٹگما اور تفریق کو چیلنج کرنے کے لیۓ ایک تحریک تیار کی جاچکی ھے ، ایچ آئی وی سے متعلق معلومات کے ذریعے اور سٹگما کے تااثر کی مثالیں اور تفریق سے نمٹنے کے طریقے مہیا کرتے ھوۓ ۔ اس تحریک کے حصے کے طور پر دو ایجوکیشن پیکس شائع ھو چکے ھیں ایک کا مقصد کام کی جگہ پر تفریق سے نمٹنا اور دوسرے کا مقصد پرائمری ھیلتھ کیئر کا انتظام کرنا ھے یہ دونوں پیکس ایسے لوگوں کو جو کسی متعلقہ انتظامی جگہ پر کام کرتے ھیں معلومات، خیالات،بہتر عملی رھنمائی، تفریق سے نمٹنے اور نئے قانونی نظام کے ساتھ مطابقت رکھنے کے لیۓ مہیا کیے جاتے ھیں
کیمیونٹی موبیلائزیشن
ایڈذ اور ایچ آئی وی سے بہت زیادہ متاثرہ لوگوں کے لیۓ نیٹ ورکس اور اورگنائزیشنز منظم ھونی چاھيۓ جس میں کیمیونیٹیز کی طرف سے اس کی نمائندگی کرنے والے لوگ شامل ھوں
یہ نیٹ ورکس اور اورگنائزیشنز تاريخ میں ایک اھم کردار ادا کر چکی ھیں معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کے لیۓ کام کرتے ھوۓ جو کہ ایچ آئی وی تفریق کو چیلنج کرنے ، کم کرنے یا اس کو ختم کرنے کے لیۓ ضروری ھیں
این_اے _ٹی کے ایچ آئی وی سٹگما اور ڈسکریمی نیشن پروگرام کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ یہ ویب سائٹ وزٹ کریں
This document was provided by The National AIDS Trust, July 2005. www.nat.org.uk