Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

Health Awareness
Health Awareness

ھیلتھ کے متعلق واقفیت

ھیلتھ کے متعلق واقفیت کا مطلب ھے کہ آپ کو دیکھنا ھو گا کہ آپ کا جسم کیسا دکھائی دیتا ھے اور آپ کیا محسوس کرتے ھیں اور آپ کے لیۓ کیا نارمل ھے اور کس تبدیلی کا آپ نوٹس لیتے ھیں

اس شیٹ میں کچھ نشانات اور علامات جو دیکھنا ھوتی ھیں رھنمائی کی گئی ھیں

کوئی تبدیلی یا علامت جو آپ غیر معمولی طور پر دیکھتے ھیں اس کا مطلب ھے کہ آپ کو کینسر ھے دراصل وہ عام طور پر کسی بہت معمولی وجہ کے باعث ھوتا ھے اور کبھی کبھی غائب ھو جاتا ھے

لیکن اگر تبدیلیاں یا علامات 2 ھفتے سے زیادہ دیر رھتی ھیں اور ٹھیک نہیں ھوتی تو براہ مہربانی اپنے (جی پی) معالج سے رابطہ کریں اور جتنی جلدی ھو سکے اپنا طبی معائنہ کروائیں

درد محسوس کرنے کا انتظار نہ کریں کیونکہ ابتدائی کینسر عام طور پر درد کا باعث نہیں ھوتا

شروع میں معلوم کر لینا اور جلدی علاج کروانے میں براہ راست زندگی بچنے کی بہت امید ھے

اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات پائی جاتی ھیں تو آپ کو کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ھے

  • ● خاندانی کینسر
  • ● آپ تمباکو سے تیار کردہ اشیاء جیسا کہ سگریٹ یا شیشہ استعمال کر رھے ھیں یا
  • کرتے رھے ھیں
  • ● آپ باقاعدہ شراب استعمال کرتے ھیں
  • ● زندگی میں بہت زیادہ غذا کھاتے رھے ھیں
  • ● اگر آپ کا کام ایسا ھے کہ جس کے دوران کوئی کیمیکل جیسا کہ ، میٹل یا
  • پیسٹیسائیڈز، ای۔جی۔ ایسبیسٹس ، نیکل ، کیڈمی ام ، یورینیم ، بینزن آپ کی
  • سانس کے ذریعے آپ کے اندر چلا جاۓ

نشانیاں جن پر غور کرنا چاھیۓ

پیشاب یا مثانہ کی عادت میں تبدیلی : کرونک کونسٹی پیشن (دائمی قبض) پر غور کریں ڈا‌‌ئریا اور سٹول کے سائز میں تبدیلی اور پیشاب کرنے میں درد اور پیشاب میں خون یا مثانہ کی کارکردگی میں تبدیلی کو ضرور نوٹ کریں

آپ کے جسم یا منہ میں پھوڑا جو ٹھیک نہیں ھو رھا ھے : خاص طور پر اگر آپ سگریٹ پیتے ھیں ، تمباکو چباتے ھیں ، یا بہت زیادہ شراب پیتے ھیں تو اپنے منہ میں پھوڑے پر غور کریں ۔ کسی بھی زیادہ دیر تک رھنے والے دھبے یا ابھار پر بھی غور کریں کوئی خراش ، السر یا ابھار جو کہ ھونٹوں پر یا منہ کے اندر ھے اور اچھا نہیں ھوتا اور لگاتار سفید یا سرخ جو کہ منہ کے اندر ھے پر ضرور غور کریں

غیر معمولی خون کا بہنا یا اخراج ھونا : سپوٹم (فلیجم) بلغم میں خون ، سٹول میں خون (گہرا یا کالا سٹول) ، پیشاب میں خون یا نپل سے خون کے اخراج پر غور کریں

آپ کے جسم کے کسی بھی حصہ پر غیر معمولی ابھار یا سوجن یا بھاری ھونا: بریسٹ پر ابھار ، گلیڈ ، فوطوں (ٹیسٹیکل) پر ابھار یا سوجن پر ضرور غور کریں یا کوئی غیر معمولی تبدیلی ان کی شکل میں یا رنگ میں دیکھیں تو اس پر ضرور غور کریں بہت سے ابھار کینسر ٹیومر والے نہیں ھوتے جیسا کہ مثانے کی تھیلی کا ابھار

انڈای گیسشن(بدھضمی) یا سویلوونگ (نگلنے)میں تکلیف: سخت چیزیں یا مائع چیزیں نگلنے میں درد اور تکلیف پر ضرور غور کریں

وارٹ یا تل میں ضروری تبدیلی: نۓ تلوں پر غور کریں جو سطح پر بہت ابھرے ھوۓ ھیں اور تل میں کوئی تبدیلی جیسا کہ سوجن ، رنگ ، سائز کا برھنا ، خون بہنا ، خارش کا خیال رکھیں

نیگنگ (لگاتار کھانسی) یا ھور سینس (گلہ بیٹھ جانا) : اس پر غور کریں کہ جب آپ کھانستے ھیں تو سخت درد ھوتا ھے یا بلغم میں خون آتا ھے

وزن میں بہت زیادہ کمی : غیر ارادی طور پر اگر آپ کا وزن 10 پونڈ کم ھو جاتا ھے تو اس پر غور کریں

بخار یا رات کا پسینہ : اگر 38 سنٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ھے تو اس کو کنٹرول کریں اور آپ پریشانی محسوس کرتے ھیں اور مدافعت کی طاقت نہیں رکھتے جیسا کہ بہت زیادہ زکام / فلو

فٹیگ (مشقت): مسلسل تھکاوٹ اور فٹیگ (مشقت)پر غور کریں

درد : ھڈیوں میں سخت درد یا جسم کے کسی حصہ میں سخت درد پر غور کریں

سکن میں تبدیلیاں: نظر آنے والی سکن کی تبدیلیوں پر نظر رکھیں جیسا کہ کالی ھو جانا ، پیلی ھو جانا ، سرخ ھو جانا یا خارش ھونا

سر درد (ھیڈکس): سخت سر درد ، قے جو مختلف محسوس ھوتی ھے اور دواؤں سے ٹھیک نہیں ھوتی اس پر ضرور نظر رکھیں

کینسر کے اثرات

● اس ملک میں پہلے کی نسبت زیادہ لوگ کینسر سے صحت یاب ھو جاتے ھیں ۔

پہلے معلوم ھونے کی وجہ سے اور بہتر علاج کے باعث

● کینسر کو جلد سے جلد جاننے کے لیۓ بہتر موقع آپ کو فراھم کرنے کے لیۓ کس چیز پر غور کرنا چاھیۓ

● یہ جاننا بہت ضروری ھے کہ آپ اپنے جسم میں کوئی تبدیلی محسوس کرتے ھیں او اگر یہ تبدیلی 2 ھفتے سے زیادہ رھتی ھے تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں

● 3 میں سے 1 شخص اپنی زندگی کے کسی بھی حصہ میں کینسر کی دوائی لے

سکتا ھے

● زیادہ تر کینسر 60 سال سے زیادہ عمر والے لوگوں کو ھوتا ھے لیکن تمام کو نہیں ۔

چند کینسر جیسا کہ فوطوں (ٹیسٹیکل) کا کینسر 35 سال سے کم عمر کے لوگوں

کو ھوتا ھے 14 سال سے کم عمر کے لوگوں کو بھی کینسر ھو سکتا ھے

● کینسر کی 200 سے زیادہ مختلف قسمیں ھیں جس کی مختلف علامات ھوتی ھیں

ایڈوائس (نصیحت)

● سگریٹ مت پیو

● شراب ھوش سے پیئں ۔ زیادہ شراب مت پیئں

● پھل زیادہ کھائیں اور سبزیاں اور ھائی فائبر فوڈز استعمال کریں

● چست رھیں ۔ زیادہ وزنی ھونے سے بچیں

● دھوپ سے بچیں آگ مت تاپیں

● کیمیکل سے بچیں صحت کی ھدایات پر عمل کریں

● اپنے آپ کو چیک کریں اپنے جسم میں تبدیلی سے خبردار رھیں

● اپنا معائنہ باقاعدگی سے کروائیں

مزید مشورہ کے لیۓ معلومات اور مدد کے لیۓ رابطہ کریں

این ایچ ایس ڈائریکٹ 47 46 0845

24 ھارز (24 گھنٹے سروس)

www.nhsdirect.co.uk

ڈیجیٹل ٹی وی

دی عافیہ ٹرسٹ

دی عافیہ ٹرسٹ ایک نیشنل چیریٹی ادارہ ھے اس کا مشن ھے کہ سوشل کیئر اور ھیلتھ کے بارے میں غیر مساوی سلوک کو کم کیا جاۓ

اس پروجیکٹ میں مندرجہ ذیل شامل ھے :

بلیک اینڈ مائنورٹی ایتھنک (بی ایم ای ) کیئرر نیٹ ورک ، بلیک اینڈ مائنورٹی ایتھنک (بی ایم ای ) مینٹل ھیلتھ ، کینسر انفارمیشن پروویژن

یہ ادارہ گورنمنٹ باڈی کے ساتھ ھیلتھ اور سوشل کیئر اور وولینٹیری سیکٹر میں شراکت داری رکھتا ھے

کینسر ایکیولٹی بلیک اور مائنورٹی ایتھنک کے لیۓ مساوی طور پر کام کرتی ھے انہیں کینسر جیسی بیماری سے آگاہ کرنے اور اس کے خطرے کو کم کرنے میں ۔

یہ ادارہ ان اداروں جو کینسر کے متعلق خدمات مہیا کرتے ھیں کے ساتھ مشترکہ کام کرتا ھے اور بلا امتیاز بلیک اور مائنورٹی رکھنے والے لوگوں کو خدمات مہیا کرتا ھے

یہ فیکٹ شیٹ "ھیلتھ اویئرنس" خاص طور پر ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے عافیہ ٹرسٹ کے لیۓ شائع کی گئی ھے

دی عافیہ ٹرسٹ ، بی ایم ای کینسر اويئرنس، 29-27 واکس ھال گروو ، لندن ، ایس ڈبلیو8 1 ایس واۓ

ٹیلی فون : 0400 7582 020 ، فیکس : 2552 7582 020

http://www.afiya-trust.org