Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو جاری رکھنا
Continuing NHS health care services,

ایک معذوری کی حیثیت سے، پرانی بیماری یا ھسپتال کے علاج کے بعد

اگر آپ مقامی اھلیت کی شرائط کو پورا کرتے ھيں تو آپ خدمات کو مختلف قسم کی جگہوں مثلاّ ھسپتال میں، گھر پر، ایک کيئر ھوم میں ایک ھسپتال میں یا سنٹر میں جو دن کے وقت کھلتا ھو یا ھاسپس میں حاصل کر سکتے ھيں ۔ حکومتی رھنمائی اس بات پر زور ڈالتی ھے کہ دیکھ بھال کا انتظام اکیلا یا اھم عنصر نہيں ھے جو این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال کو جاری رکھنے کے ليۓ اھلیت کا تعین کرۓ

خدمات میں نیچے دی ھوئی چیزیں شامل ھو سکتيں ھيں:

  • کیئر ھوم میں این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال اور دوسرے انتظامات کو جاری رکھنے کے ليۓ مکمل رقم مہيا کرنا؛
  • بیماری کے بعد صحت یابی اور صحت کو معمول پر لانے کے لیۓ خدمات؛
  • پیلی ایٹو کيئر (دیکھ بھال کے ذریعے ذھن کو سکون پہنچانے کی خدمات)؛
  • ریسپائٹ ھیلتھ کيئر( صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے تکلیف میں وقتی آرام یا سکون پہنچانا)؛
  • صحت کی دیکھ بھال میں مدد؛
  • صحت کی دیکھ بھال کے لیۓ ضروری سازوسامان؛
  • سپیشلسٹ ٹرانسپورٹ؛

کیئر ھوم میں این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال اور دوسرے انتظامات کو جاری رکھنے کے ليۓ مکمل رقم مہيا کرنا

اگر آپ کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جاتا ھے کہ آپ کو رھائش اور ذاتی دیکھ بھال کی ضرورت ھے لیکن صحت کی دیکھ بھال آپ کیبنیادی ضرورت ھے تو ایسی صورت میں آپ کی دیکھ بھال این ایچ ایس کی ذمہ داری ھو گی اور اس کے ليۓ رقم بھی این ایچ ایس فراھم کرۓ گی

بہت سی صورتحال میں یہ دیکھ بھال کیئر ھوم میں مہیا کی جاتی ھے اور تمام رھائش کے ، ذاتی دیکھ بھال اور نرسنگ دیکھ بھال کے اخراجات کو مہیا کرنا پی سی ٹی (پرائمری کیئر ٹرسٹ) کی ذمہ داری ھوتی ھے تاھم دیکھ بھال ایک کیئر ھوم میں نرسنگ کیئر کے ساتھ ، ایک ھاسپس یا ھسپتال میں مہیا ھوسکتی ھے

بیماری کے بعد صحت یابی اور صحت کو معمول پر لانے کے لیۓ خدمات

صحت کو معمول پر لانے اور صحت یابی کی خدمات اس قابل ھونی چاھيۓ جو آپ کی صحت یابی کو بڑھا سکيں اور آپ کی خود مختاری کو زیادہ سے زیادہ کريں اور یہ خدمات اس وقت بھی فراھم ھو سکيں جب آپ ایک بڑی سرجری کرواچکے ھوں، دل کے دورے میں مبتلا ھوں ایک دھچکے یا لمبے عرصے کی بیماری کی بحرانی کیفیت میں ھوں خدمات مہینوں یا ھفتوں کے ليۓ جاری رہ سکتیں ھيں اور ان خدمات میں ، الفاظ کو چبا کر یا انداز کلام کی مدد سے سپیچ تھراپی (بولنے کے نقص کا علاج) کرنا حرکت اور ذھنی یا جسمانی پھرتی کے ذرلیعے فزیو تھراپی(جسمانی خرابی کا مالش سے علاج) میں مدد، نشاندھی کرنے کے ليۓ اوکوپیشنل تھراپی (ذھنی یا جسمانی ورزش) معاون امداد کے پختہ کار استعمال کو بہتر بنانے اور گھریلو موافقت کی خدمات شامل ھو سکتیں ھيں

بحرانی کیفیت کے بعد بحالی کا عرصہ بھی اس میں شامل ھو سکتا ھے ھسپتال کا علاج گھر واپس جانے کے متعلق آپ کے کھوۓ ھوۓ اعتماد کو واپس دلانے میں مدد کرتا ھے

اس طرح کی خدمات کو پورا کرنے کے ليۓ درمیانی قسم کی دیکھ بھال سوچ سمجھ کر کی جاتی ھے لیکن اس میں وقت کی حد سختی کے ساتھ مقرر کی جاتی ھے

پیلی ایٹو کیئر (دیکھ بھال کے ذریعے ذھن کو سکون پہنچانے کی خدمات)

یہ لفظ مختلف ماھرین کی ٹیم کے ذریعے دیکھ بھال کو بیان کرنے کے لیۓ استعمال کیا جاتا ھے یہ ٹیم آپکی اور (آپ کی فیملی) کی مدد کے ليۓ تیار کی جاتی ھے جب ایک جان لیوا بیماری کا ایک لمبے عرصے سے علاج نہ ھوا ھو تو پیلی ایٹو خدمات تیار کی جاتيں ھيں آپ کو آرام دہ رکھنے کے ليۓ اور آپ کو اور آپ کی فیملی کے لیۓ بہترین خصوصیات کی حامل زندگی کو یقینی بنانے کے ليۓ ۔ اس ليۓ جسمانی کیفیات سے ظاھر ھونے والی بیماری کی علامات اور درد پر قابو پانا اور ان کو منعظم کرنا پیلی ایٹو میں شامل کیا جاتا ھے

بیماری کے دوران اور اس کے بعد جزباتی سہارا مہیا کرنا اس طرح کی دیکھ بھال کے اھم حصے ھيں فائدہ مند تنظیموں کا حصہ دیکھيں جس میں خیراتی اداروں کی بھی وضاحت کی گئی ھے جو سرطان (کینسر)کے بیمار مریضوں اور ان کے خاندانوں کو مدد مہیا کرتے ھيں

ریسپائٹ ھیلتھ کیئر(صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے تکلیف میں وقتی آرام یا سکون پہنچانا)

ریسپائٹ ھیلتھ کیئر بیان کرتی ھے دیکھ بھال کا ایک عرصہ اس شخص کے لیۓ عام طور پر جس کی گھر پر رشتہ داروں یا قریبی دوستوں کے ذريعے دیکھ بھال کی جاتی ھے یہ اس وقت بھی مہیا کی جا سکتی ھے جب ان کی دیکھ بھال کرنے والا بیمار ھو یا دیکھ بھال کرنے والے کو آرام کی ضرورت ھو

اگر آپ ریسپائٹ ھیلتھ کیئر کے لیۓ مقامی پی سی ٹی کی اھلیت کی شرائط کو پورا نہيں کرتے تو ریسپائٹ کیئر لوکل اتھارٹی کی طرف سے بھی منظم کی جاسکتی ھے ایسی صورت میں آپ اس دیکھ بھال کی ادائیگی کے لیۓ کہہ سکتے ھيں اگر لوکل اتھارٹی آپ کو نرسنگ ھوم میں دیکھ بھال کے انتظامات اور ریسپائٹ ھیلتھ کیئر کے اخراجات کو ادا کرنے کے ليۓ کہہ رھی ھے تو ایسی صورت میں این ایچ ایس کو آپ کے قیام کے نرسنگ کیئر لوازمات کی ادائيگی کے ليۓ ذمہ داری لینی چاھيۓ این ایچ ایس کو انتظام بھی کرنا چاھيۓ اور ریسپائٹ ھیلتھ کیئر کے ليۓ موزوں رقم بھی جمع کرنی چاھيۓ خاص طور پر ان لوگوں کے ليۓ جنہيں ریسپائٹ کیئر کے عرصے کے دوران اس کی ضرورت ھوتی ھے یا جو اس جلد معمول پر لانے والی تربیت سے فائدہ اٹھا سکتے ھيں

رضا کارانہ خیراتی ادارہ "کراس روڈز" سوشل سروسز کی مرضی سے یا مرضی کے بغیر، رھائشی گھر کے بجاۓ شفاخانے میں ریسپائٹ کیئر کے انتظامات میں مدد کر سکتا ھے ۔ آپ سے اس خدمت کی ادائیگی کے ليۓ کہا جا سکتا ھے اگر یہ خدمات آپ کے علاقے میں مہيا کی جارھی ھيں تو ان سے رابطے کی تفصیلات کے لیۓ کارآمد تنظیموں کے حصے کو دیکھيں

خاص آمدورفت کا ذریعہ

اگر آپ کی طبی حالت متعلقہ ھیلتھ کيئر علاج کی طرف رسائی چاھتی ھے تو ایمبولینس یا دوسرے خاص قسم کی آمدورفت کے ذرائع استعمال کیے جا سکتے ھيں

جن میں

  • ھسپتال یا شفاخانے آنے جانے کے لیۓ ذریعہ آمدورفت شامل ھيں
  • کیئر ھوم کے لیۓ ذرائع آمدورفت جہاں ایک مریض کا ایمرجنسی داخلہ کروایا جاتا ھے
  • ھیلتھ کیئر سے لانے اور لے جانے والی نان ایمرجنسی ٹرانسپورٹ ان لوگوں کو سہولیات فراھم کرتیں ھيں جو گھروں میں یا کيئر ھوم میں رھتے ھيں

آپ کی دیکھ بھال میں شامل ھیلتھ کیئر ماھرین کے ذریعے ایسی ٹرانسپورٹ کو منظور اور منعظم کیا جا سکتا ھے

ماھرانہ صحت کی دیکھ بھال کے لیۓضروری سازوسامان

دوسری خدمات جن کو آپ مفت حاصل کرنے کے حقدار ھونگيں ، اگر آپ کے بارے میں یہ اندازہ لگالیا جاۓ کہ آپ کو واقعی ان کی ضرورت ھے تو ان میں شامل ھيں :

  • اگر موقع کی مناسبت سے آپ کو ماھر طبی مشورے یا علاج کو جاری رکھنے کے ليۓ کہا جا رھا ھے
  • اگرخاص دیکھ بھال جیسے کہ نفس پر قابو رکھنے کا مشورہ (سٹوما کيئر) ذیابیطس کے متعلق مشورہ کے طور پر یا علاقائی خدمات جیسے فزیوتھراپی بولنے اور زبان کی تھراپی اور پاؤں کی بیماری کے علاج کے طور پر کہا جاۓ
  • نفس پر قابو رکھنے کے پیڈز، متعلقہ سازوسامان اور نرسنگ امداد
  • مقامی سازوسامان کی خدمات جن میں کموڈز ، پریشر سور ری ڈیسٹریبیوشن اکیوپمنٹ( دباؤ کی شدت کا دوبارہ تعین کرنے والی مشین)
  • مخصوص طبی اور نرسینگ سازوسامان جیسا کہ مخصوص بیماری میں مہیا کرنے والا سازوسامان جو نسخہ پر دستیاب نہيں ھوتا اور عام طور پر ھسپتالوں کے ذریعے دستیاب ھوتا ھے

ابتدائی دیکھ بھال کی بڑھتی ھوئی ضرورت اور مقامی صحت کی خدمات

یہ خیال کیے بغیر کہ آپ کہاں رھتے ھيں، بعض اوقات آپ کو جی پی کی ضرورت محسوس ھوگی اور دوسری مقامی صحت کی خدمات جیسے آنکھوں اور دانتوں کے ڈاکٹر کی ضرورت بھی ھو سکتی ھے

آپ کا اس عمل کے لیۓ جی پی کے پاس اندراج ھونا چاھيۓ اور بلکل ایسی خدمات کیئر ھوم یا شیلٹرڈ ھاؤسنگ سے حاصل کريں جیسی خدمات آپ اپنے ذاتی گھر میں رھتے ھوۓ حاصل کرتے ھيں ایسے انتظامات میں ایسی خدمات کےلیۓ یہاں اضافی چارجز نہيں ھونے چاھيۓ آپ کی آنکھوں اور دانتوں کے ڈاکٹر تک بھی رسائی ھونی چاھيۓ ۔ اگر صحت کی خرابی کی وجوھات کی بنا پر ڈاکٹر کے کلینک پر جانے کے قابل نہيں ھيں تو یہاں گھر آکر چیک اپ کرنے پر اضافی چارجز نہيں ليے جائیں گے کچھ صورتوں میں آپ کو جدید مشینری سے چیک اپ کروانے کے لیۓ کلینک جانے کی ضرورت ھو گی

نوٹ :این ایچ ایس کی رجسٹرڈ نرسنگ کيئر یا ابتدائی دیکھ بھال کو کچھ خاص لوگ منتخب کر سکتے ھيں اپنی صحت کی ضروریات کو جاری رکھنے کے لیۓ ۔ لیکن ایسے لوگ این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو جاری رکھنے کی قسم میں شامل نہيں کیے جاتے

فائدہ مند تنظیميں

کمیشن فار سوشل کیئر انسپیکشن (سی ایس سی آئی)
33 گرے کاٹ سٹریٹ، لندن
ایس ڈبلیو 1 پی 2 کیوایف، ھیلپ لائن 120 0 015 0845 (لوکل کال ریٹ)،
ویب سائٹ :

www.csci.org.uk

سی ایس سی آئی (کے طور پر بیجھ سکتے ھیں "اس کے لیۓ سکائی دیکھیں") یہ اندراج کرنے کے لیۓ اور کیئر کی خدمات کی چھان بین کرنے کے ليۓ ذمہ دار ھيں اس میں انگلینڈ میں موجود کیئر ھوم بھی شامل ھيں آپ کمیشن کو شکایت کر سکتے ھيں اگر آپ کیئر سے خوش نہیں ھیں جو کیئر ھوم میں مہیا کی جا رھی ھے اگر آپ ھیلپ لائن سے رابطہ کرتے ھيں یہ آپ کو ان آفسز کے رابطوں کی وضاحت کرۓ گی جو آپ کے علاقے میں ان ھومز کے ذمہ دار ھيں

ھیلتھ کیئر کمیشن
فنس بری ٹاور ، 105-103 بن ھل رو لندن
ای سی1 واۓ ایٹ ٹی جی ، ٹیلی فون : 9200 7448 020
ویب سائٹ :

www.healthcarecommission.org.uk

ای میل :

[email protected]

انگلینڈ میں ھیلتھ کیئر کمیشن این ایچ ایس ، پرائیویٹ اور رضاکارانہ ھیلتھ کیئر کے لیۓ باضابطہ تنظیم ھے

یہ ویب سائٹ ان کی وسیع ذمہ داریوں کے سلسلے کے بارے میں بتاتی ھے انگلینڈ میں ھیلتھ کیئر کی خصوصیات کو ابھارنے میں ان میں رپورٹس بھی ھوتی ھيں جو کہ مقامی این ایچ ایس کی خدمات پر ھونے والے تبصروں ، مریضوں کے جائزے اور این ایچ ایس تنظیموں کے ليۓ سٹار ریٹنگ(بہترین درجہ بندی) کے ذریعے سے بنائی جاتيں ھيں

ھیلتھ سروس اومبوڈز مین
ملبنک ٹاور ، ملبنک ، لندن
ایس ڈبلیو 1 پی 4 کیو پی
ٹیلی فون: 4015 7217 020
انکوائری لائن : 4033 015 0845 (لوکل کال ریٹ)
ویب سائٹ :
www.ombudsman.rog.uk

اس کے ذریعے جو رپورٹس شائع ھوتیں ھيں مکمل طور پر ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتیں ھيں یا انکوائری لائن سے بات کر کے خریدی بھی جاسکتیں ھيں

این ایچ ایس ڈائریکٹ ،
47 46 0845 (لوکل کال ریٹ)

یہ ھیلپ لائن 24 گھنٹے کھلی رھتی ھے یہ آپ کو ان علاقوں کے بارے میں تفصیلات بھی فراھم کر سکتیں ھيں جو انگلینڈ میں ایس ایچ اے اور پی سی ٹی کے ماتحت ھيں یہ این ایچ ایس کے بارے میں شکایات کے طریقے کار اور آپ کی لوکل پیشنٹ ایڈوائس اینڈ لیزن سروس (پی اے ایل ایس) کے رابطوں کے بارے میں وضاحت فراھم بھی کر سکتی ھے

آفس آف فيئر ٹریڈنگ
فلیٹ بنک ھاؤس ،
6-2 سیلس بری سکیور،
لندن ای سی4 واۓ 8 جے ایکس
ٹیلی فون : 8000 7211 020
صارف ھیلپ لائن 99 44 22 08457 (لوکل کال ریٹ)
ویب سائٹ :

www.oft.gov.uk

فیئر ٹرمز فار کیئر کا کتابچہ

او ایف ٹی پی او بوکس 366 ،

ھائز یو بی 3 ، 1 ایکس بی

پر خط لکھ کر یا 321 60 60 0870 (نیشنل کال ریٹ ) پر کال کر کے منگوایا جا سکتا ھے

ھوسپائس انفارمیشن
ھیلپ دی ھوسپائس ، ھوسپائس ھاؤس ،
44- 34 بریٹانیہ سٹریٹ ، لندن ڈبلیو سی 1 ایکس 9 جےجی ،
ٹیلی فون : 903 3 903 0870 (نیشنل کال ریٹ)
ویب سائٹ :

www.hospiceinformation.info/index.asp

ھاسپائس کی معلومات ایس ٹی کریسٹوفرز ھاسپائس اور ھاسپائس کی مدد کے درمیان ایک شراکت ھے اور یہ یو ۔ کے میں عام لوگوں اور پیشہ وارانہ لوگوں کو معلومات کی خدمات اور بین الاقوامی پیلی ایٹو کیئر کی پیشکش کرتی ھے

میک میلن کینسر ریلیف
89 البرٹ ایمبنک منٹ لندن ایس ای1 ، 7 یوکیو
کینسر لائن 2020 808 0808 (فری کال)
ویب سائٹ :

www.macmillan.org.uk

میک میلن ماھرانہ مدد مہیا کر سکتی ھے میک میلن نرسز اور دوسرے صحت کے پیشہ وارانہ ماھرین کے ذریعے سے مدد مہیا کر سکتی ھے یہ مریض کے لیۓ عطیات کی خدمت رکھتی ھے اور یہ معلومات اور جذباتی مدد بھی مہیا کر سکتی ھے کینسر لائن کے ذریعے سے جو اس کی مفت ھیلپ لائن ھے

میری کیوری کینسر کیئر
89 البرٹ ایمبنک منٹ ،
لندن ایس ای1 7 ٹی پی
ٹیلی فون : 7777 7599 020
ویب سائٹ :

www.mariecurie.org.uk

میری کیوری کینسر کیئر کینسر سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندان والوں کو ان کے اپنے گھروں میں اور پورے یو کے میں ان کے ھاسپائس میں مدد کرتی ھے میری کیوری کینسر کے ادارے کے ذریعے سے یہ کینسر اور اس کی وجوھات کے بارے میں مزید معلومات فراھم کرتی ھے

کراس روڈز _ کیئرنگ فار کيئررز
10 ریجنٹ پلیس ، رگ باۓ ،
وروکشائر سی وی 21 ، 2 پی این
ٹیلی فون : 0350 450 0845 (لوکل کال ریٹ)
ویب سائٹ :

www.crossroads.org.uk

یہ پورے انگلینڈ اور والز میں 200 سے زیادہ آزادانہ کراس روڈز سکیموں میں سے ایک کيئرر لڈ سکیم ھے

یہ باقا‏عدہ طور پر خاندانوں کی حفاظت کرنے کے لیۓ تربیت یافتہ دیکھ بھال کرنے والے لوگوں( کیئر اٹنڈنٹ ) کی صورت میں عملی رسپائٹ(آرام) کیئر مہیا کر سکتے ھیں یہ ایک ھفتے میں کم سے کم ایک گھنٹہ یا ایک پوری رات یا چھٹی کے دن کے لیۓ آرام (ریسپائٹ) مہیا کر سکتے ھيں ھر سکیم کے تحت مہیا کی جانے والی خدمات کے یہ سلسلے مقامی ضرورتوں اور مالی وسائل کی موجودگی پر انحصار کرتے ھيں

این ایچ ایس خدمات کو حاصل کرنے کی اھلیت طبی ضروریات پر بھی انحصار کرتی ھے یہ فیصلہ کرنے کے لیۓ کہ آیا آپ این ایچ ایس ھیلتھ کیئر کی خدمات کی اھلیت رکھتے ھيں یا نہيں آپ کی ضروریات کا تخمینہ لگایا جاتا ھے اور پھر ان کا آپ کے پی سی ٹی کے اھلیت کے معیار سے موازنہ کیا جاتا ھے اگر آپ کی ضروریات کیئر ھوم سے ملتی ھیں اور آپ بھی معیار پر پورے اترتے ھیں تو این ایچ ایس تمام کیئر ھوم کی لاگت کو ادا کرۓ گا ناکہ صرف ھیلتھ کیئر کی لاگت کو

اگر آپ یہ جاننے کی خواھش رکھتے ھیں کہ کس پی سی ٹی (پرائمری کیئر ٹرسٹ) میں آپ رھتے ھيں اور ایس ایچ اے (سٹریٹیجک ھیلتھ آتھارٹیز)کو درخواست دینے کے لیۓ اھلیت کی شرائط کے متعلق این ایچ ایس کو براہ راست فون کریں اس نمبر پر 47 46 0845 جو آپ کو اس کے متعلق بتانے کے قابل ھوگا یہ آپ کو آپ کی پی سی ٹی اور ایس ایچ اے کے ساتھ رابطے کی تفصیلات بھی مہیا کرسکتے ھيں

This document was provided by Age Concern, May 2004. www.ageconcern.org.uk