Skip Navigation | Accessibility

information, advice, guidance and learning materials in community languages

کمیونٹی کیئر ۔ ایک جائزہ
Community Care - an overview

خلاصہ

اس شیٹ میں کمیونٹی کیئر کے متعلق معلومات دی جاتی ھیں ، اسسمنٹ ، کیئر پلان اور دوبارہ جانچ پڑتال کے متعلق پیش کیا جاتا ھے

● کمیونٹی کیئر کیا ھے ؟

● کونسی خدمات مہیا کی جاتیں ھیں ؟

● کون کمیونٹی کیئر کی خدمات حاصل کر سکتا ھے ؟

● میری ضروریات کو کیسے اسسڈ (تشخیص) کیا جاتا ھے ؟

● میں اپنی اسسمنٹ کیسے کروا سکتا ھوں ؟

● کیئرر کی اسسمنٹ کیا ھے ؟

● کیئر پلان کیا ھے ؟

● سروسز اور ڈائریکٹ پے منٹس

● اسسمنٹ ، ریویوز (دوبارہ نظر ثانی) ری اسسمنٹ

● شکایات

وضاحت (ڈسکرپشن)

کمیونٹی کیئر کیا ھے ؟

کمیونٹی کیئر خدمات کا ایسا سلسلہ ھے جو ان کو مہیا کی جاتی ھیں جن کو ان کی ضرورت ھوتی ھے آپ کا لوکل سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ کمیونٹی کیئر سروسز مہیا کرنے کا انچارج ھے

کونسی خدمات دستیاب ھیں ؟

کمیونٹی کیئر سروس مندرجہ ذیل خدمات مہیا کر سکتا ھے :

رھائش (اکاموڈیشن) - یہ امدادی یا خود مختار رھائش کیئر یا شارٹ بریک خدمات ھیں (بعض اوقات ان کو ریسپائٹ کیئر سروسز کہا جاتا ھے )

ھیلتھ کیئر - یہ نرسنگ ضروریات اور مینٹل ھیلتھ ضروریات میں مدد دے سکتی ھے

پرسنل کیئر - یہ خوراک ، واشنگ اور لباس کے متعلق مدد مہیا کر سکتی ھے

سوشل نیڈز - یہ فرصت کے وقت ، دن کے وقت مصروفیات اور سوشل ورک مدد کی شکل میں ھو سکتی ھے

ایمپلائمنٹ - یہ ایمپلائمنٹ کی تیاری کے لیۓ یا ایمپلائمنٹ کے لیۓ مدد کر سکتی ھے

ایجوکیشن - یہ مزید تعلیم حاصل کرنے اور تعلیم بالغاں (اڈلٹ ایجوکیشن) میں مدد دے سکتی ھے

فنانس (مالیات) - یہ گرانٹ اور مالیات میں مدد دے سکتی ھے

کمیونٹی کیئر سروسز کون حاصل کرسکتا ھے ؟

کمیونٹی کیئر سرو‎سز ان لوگوں کو مہیا کی جاتیں ھیں جن کو زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیۓ مزید مدد کی ضرورت ھوتی ھے ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ھو سکتیں ھیں :

● لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگ

● فیزیکل یا سنسری (حسیاتی) ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگ

● وہ لوگ جن کو مینٹل ھیلتھ کی ضرورت ھوتی ھے

● بوڑھے لوگ

کمیونٹی کیئر سروسز بچوں اور بالغوں دونوں کے لیۓ دستیاب ھیں ھر کوئی کمیونٹی کیئر سروسز حاصل نہیں کر سکتا سوشل سرو‎سز کو ایک شخص کی ضروریات کی اسسمنٹ کرنی ھوتی ھے یہ معلوم کرنے کے لیۓ کہ کیا وہ اس کے اھل ھیں

اگر معاملہ ارجنٹ ھو تو سروسز اسسمنٹ کرنے سے پہلے بھی مہیا کی جا سکتیں ھیں لیکن جتنا جلدی ممکن ھو سکے اسسمنٹ مکمل ھونی چاھیۓ

میری ضروریات کی کیسے اسسمنٹ ھو گی ؟

ایک کمیونٹی کیئر اسسمنٹ کو ایک شخص کی تمام ضروریات کو دیکھنا چاھیۓ جن میں مندرجہ ذیل شامل ھیں

● رھائش

● ھیلتھ کیئر

● پرسنل کیئر

● سوشل نیڈز

● ایمپلائمنٹ

● ایجوکیشن

● فنانس (مالیات)

اسسمنٹ آپ کے گھر میں ، ھیلتھ سنٹر یا سوشل سروس سنٹر میں کی جا سکتی ھے ایک سوشل ورکر یا کیئر مینیجر عام طور پر اسسمنٹ کرتا ھے لیکن دوسرے لوگ بھی اس میں شامل ھو سکتے ھیں ، جیسا کہ ڈاکٹر ، نرس ، یا پیشہ ورانہ تھراپسٹ

دی ویلیونگ پیپل وائٹ پیپر (2001 ) سفارش کرتا ھے کہ کیئرر یا ایڈووکیٹ کو بھی اسسمنٹ میں شامل ھونا چاھیۓ

اسسمنٹ کے دوران ایک شخص سے اس کے متعلق مندرجہ ذیل پوچھا جا سکتا ھے :

● وہ چیزیں جو وہ کر سکتا ھے یا نہیں کر سکتا

● وہ چیزیں جو اس کو مشکل محسوس ھوتی ھیں

● مخصوص ضروریات جیسا کہ خوراک یا مذھبی ضروریات

میں کیسے اسسمنٹ حاصل کر سکتا ھوں ؟

اگر آپ خیال کرتے ھیں کہ آپ کو سروسز کی ضرورت ھے تو آپ کو اپنے لوکل سوشل سروس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنا ھوگا اور کمیونٹی کیئر کی اسسمنٹ کے لیۓ مطالبہ کرنا ھوگا

ایک کیئرر ، دوست ، فیملی ممبر یا پروفیشنل بھی اسسمنٹ کروا سکتے ھیں اگر وہ خیال کرتے ھیں کہ اس شخص کو سروس کی ضرورت ھے

سوشل سروسز کا فرض ھے کہ وہ ھر ایک کی اسسمنٹ کرے جن کے بارے میں وہ محسوس کرۓ کہ انہیں کمیونٹی کیئر سروسز کی ضرورت ھے کچھ سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ سکرین اور ریفرل کرتے ھیں _ اس کا مطلب ھے کہ انہیں سب سے پہلے آپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرنی چاھیۓ یہ ان کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے گا کہ کیس کتنا ضروری ھے

آپ اسسمنٹ کے لیۓ کہہ سکتے ھیں اگر آپ یا آپ کو کوئی جاننے والے کو :

● سوشل کیئر یا مدد کی ضرورت ھے

● اگر آپ نۓ علاقے میں جا رھے ھیں

لوکل اتھارٹی گائیڈنس کا کہنا ھے کہ اسسمنٹ کرنے میں کافی وقت درکار ھے اور کیا مناسب ھے اس کا انحصار ھر کیس پر ھے سوشل سروسز کے پاس سٹاف کی کمی نہیں ھونی چاھیۓ جو کہ اسسمنٹ میں تاخیر کی وجہ ھو سکتی ھے

سوشل سروسز کمیونٹی کیئر اسسمنٹ سے انکار بھی کر سکتی ھے ان کو اس کی وجوھات بتانی ھوں گی کہ انہوں نے اسسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا ھے

اگر آپ اس فیصلہ سے ناراض ھیں آپ شکایت کر سکتے ھیں اسسمنٹ کروانے کی کوئی فیس نہیں ھے اس کا فکر نہ کرتے ھوۓ کہ آپ کے پاس کتنی رقم ھے آپ اپنی اسسمنٹ کروا سکتے ھیں لیکن سوشل سروسز آپ سے کچھ کمیونٹی کیئر سروس مہیا کرنے کے لیۓ کچھ رقم چارج کرے گی اگر ایسا ھے تو آپ کی آمدنی کا لحاظ رکھا جاۓ گا

کیئررز اسسمنٹ کیا ھے ؟

اگر آپ کسی دوسرے کو جو ڈس ایبیلٹی میں مبتلا ھے باقاعدہ بغیر اجرت کے کیئر مہیا کرتے ھیں تو آپ بذات خود اپنے لیۓ بطور کیئرر اسسمنٹ کے لیۓ کہہ سکتے ھیں

ایک کیئرر ایسے شخص کی بھی اسسمنٹ کر سکتے ھیں جو کہ اپنے لیۓ اسسمنٹ نہیں چاھتا

کیئر پلان کیا ھے ؟

کیئر پلان اسسمنٹ کا ایک تحریری ریکارڈ ھے کیئر پلان میں مندرجہ ذیل شامل ھونا چاھیۓ :

● مقاصد ؛ خاص ھوں یا عام

● مقاصد کو ماپنے کے اصول

● سروسز جو کہ مہیا کی جاتیں ھیں

● ایجنسیز جو کہ اس میں ملوث ھیں

● استعمال کرنے والے کی قیمت

● دوسری آپشن جو زیر غور لائی گیئں

● ضروریات جو پوری نہیں کی جا سکتیں

● کیئر پلان لاگو کرنے کے ذمہ دار (ریسپونسیبل) کا نام

● پہلی نظر ثانی کی تاریخ

سوشل سروسز کی یہ ذمہ داری ھے کہ کیئر پلان میں درج کی گئیں سروسز مہیا کرۓ سروسز مناسب وقت پر مہیا ھونی چاھیۓ اگر کوئی تاخیر ھو رھی ھے تو سوشل سروسز شارٹ ٹرم سروسز مہیا کرسکتی ھیں اگر تاخیر کا وقت لمبا ھے تو آپ کو معلوم ھونا چاھیۓ کہ کتنی دیر انتظار کرنا پڑے گا اور تاخیر کی وجہ بھی معلوم ھونی چاھیۓ آپ کو کیئر پلان کی کاپی مہیا کرنی چاھیۓ

سروسز اور ڈائریکٹ پے منٹس

کیئر پلان میں درج شدہ سروسز عام طور پر سوشل سروس ڈائریکٹ مہیا کرتی ھے یا اس کے لیۓ ایک خود مختار کیئر مہیا کرنے والا ھوتا ھے اگر ایک خودمختار کیئر مہیا کرنے والا کیئر مہیا کرتا ھے اس پر بھی سوشل سروس ایک شخص کی ضروریات کی انچارج ھے ایک شخص سروسز کی بجاۓ ڈائریکٹ پے منٹ لے سکتا ھے بشرطیکہ وہ شخص اکیلا رقم کا بندوبست کرنے کے قابل ھو یا کسی کی مدد کے ساتھ

اسسمنٹ ، ریویوز (نظر ثانی) اور ری اسسمنٹس

سروسز کم نہیں کی جا سکتیں واپس نہیں لی جا سکتیں یا تبدیل نہیں کی جا سکتیں تا وقتیکہ ایک شخص کی ری اسسمنٹ نہ ھو جاۓ جبکہ سروسز تبدیل کی جا سکتی ھیں جب تک وہ ایک شخص کی ضروریات کو پورا کرتیں رھیں

ایک شخص ریویو (نظر ثانی) یا ری اسسمنٹ کے لیۓ درخواست کر سکتا ھے اگر :

● وہ کیئر پلان کے کسی بھی حصہ سے ناخوش ھے

● وہ مختلف یا مزید سروسز چاھتا ھے

● ان کی زندگی میں کچھ تبدیلی ھو گئی ھو ، مثال کے طور پر ، وہ وھاں سے جارھے ھوں

● گھر کی تبدیلی یا بچے کا ھونا

● کچھ معاملات میں دوبارہ اسسمنٹ کے بعد سوشل سروسز،

● واپس لی جاسکتیں ھیں کم کی جا سکتیں ھیں یا تبدیل کی جا سکتیں ھیں اگر ،

● مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک شرط پائی گئی:

● ایک شخص کی ضروریات تبدیل ھوگئی ھیں

● ایک شخص کی ضروریات مختلف طریقے سے پوری کی جا سکتیں ھیں

● لوکل اتھارٹی کا ایلیجیبلٹی کرائٹیریا تبدیل ھو گیا ھے ، اس وجہ سے ایک شخص

● اب مزید زیادہ لمبے عرصے تک مہیا کی گئی سروسز کا ایلیجیبل نہیں رھا

● یہ شخص زیادہ لمبے عرصے تک یہ سروسز حاصل کرنے کی خواھش نہیں کر سکتا

● یہ شخص مناسب طریقہ سے سلوک نہیں کر رھا

شکایات

اگر ایک شخص اسسمنٹ یا کیئر پلان کی کاروائی کے کسی بھی حصہ سے ناخوش ھے تو ان کو شکایت کرنے کا حق ھے تمام سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے پاس شکایت کرنے کی کاروائی کا قانون ھے اور آپ اس کی ایک کاپی لوکل سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کر سکتے ھیں

خاص شرائط :

1. ایلیجیبیلٹی کرائٹیریا ­ - وہ طریقہ جس سے لوکل کونسل فیصلہ کرتی ھے کہ کون مخصوص سروسز کا حق دار ھے

2. مینز ٹیسٹ - وہ ذریعہ جس سے ایک شخص کی آمدنی چیک کی جاتی ھے یہ فیصلہ کرنے کے لیۓ کہ کیا وہ فنانشل مدد کے اھل ھیں یا نہیں

3. ایڈووکیٹ - ایک شخص جو ایک لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے شخص کی ضروریات کو مہیا کرنے میں مدد کرتا ھے

4. کیئر مینیجر - ایک شخص جو لکھتا ھے ، اکھٹی کرتا ھے اور ایک شخص جو لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھتا ھے اس کی سروسز کا بندوبست کرتا ھے

5. انکم - وہ رقم جو ٹیکس ادا کرنے کے بعد گھر میں آتی ھے ۔ اس میں تنخواہ ، ٹیکس کریڈٹ ، بینیفٹس ، اور اس کے علاوہ دوسری کوئی رقم شامل ھے

6. وائٹ پیپر - ایک رپورٹ جس میں یہ تفصیل دی گئی ھے کہ گورنمنٹ کون سی تبدیلیاں کر رھی ھے

ویب لنکس :

اے لیگل گائیڈ ٹو کيئررز رائٹس - کیئررز رائٹس کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ

http://www.carersnet.org.uk/acts/acts.html

ڈائریکٹ گوو - کمیونٹی کیئر کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ

http://www.direct.gov.uk/DisabledPeople/HealthAndSupport/HearlthAndSocialCareAssessments/fs/en

ڈائریکٹ گوو (کیئرنگ فار کیئررز) کیئرنگ پر مزید معلومات کے لیۓ

http://www.direct.gov.uk/CaringForSomeone/fs/en

ڈائریکٹ پے منٹس گائیڈنس - ڈائریکٹ پے منٹس کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ

http://www.dh.gov.uk/assetRoot/04/06/92/62/04069262.pdf

This document was provided by Mencap, http://www.mencap.org.uk