ایسپرجر-سینڈروم:ھمارے- لیۓ –اسکے- کیا- معنی- ھیں
Asperger syndrome: what it means to us
ایسپرجر سینڈروم کیا ھے ؟
ھو سکتا ھے آپ نیشنل آٹسٹک سوسائٹی کے کتابچے ميں پڑھ چکے ھوں کہ ایسپرجر سینڈروم کیا ھے ؟ ھم نے لندن کے سوشل گروپ سے تعلق رکھنے کی حیثیت سے محسوس کیا ھے کہ بعض جگہوں پر ھمارے تجربات نے نوجوان گروپوں پر اثر نہيں کیا اور اسطرح اس کتا بچے ميں بیان کر چکے ھيں کہ کیسے ایسپرجر سینڈروم دن بہ دن ھم پراثر انداز ھوتا ھے اور ھماری کیا مدد کرتا ھے
ھم اپنے تجربات بیان کر چکيں ھيں ، لیکن اس میں کوئی شک نہيں کہ ایسپرجر سینڈروم سے فرد ھی متا ثر ھوتا ھے اور بہت سی مختلف آسانیاں اور مشکلات جو مختلف قسم کی ھو تيں ھيں پیش آتی ھيں
ایسپرجر سینڈروم ایک معذوری ھے جو کہ آٹسٹک سینڈروم کا ایک حصہ ھے یہ ان لوگوں کا مشاھدہ ھے جو کہ سپیکٹرم کی آخری حد تک پہنچے ھوتے ھيں
سپکٹرم کی دوسری شناختوں ميں آٹزم اور بہت زیادہ شدت والا آٹزم بھی شامل ھے ایسپرجرسینڈروم اور بہت زیادہ شدت والا آٹزم اکثر متبادل ھی ھوتے ھيں ایسپرجر سینڈروم کی درجہ بندی نشوونما کو برقرار رکھنے والی بیماری (پی ڈی ڈی ) کے طور پر کی جاتی ھے : اس کا مطلب ھے کہ یہ ھماری زندگی کے ھر حصہ پر اثرانداز ھو تا ھے
جان کی کہانی
جب لوگ پہلی دفعہ جان سے ملے تو وہ محسوس نہيں کر سکے کہ جان کسی مشکل کا شکار ھے جان شدت کے ساتھ سکول ميں متوازن سطح پر آنا چاھتا تھا اور اس نا کامی کو محسوس کرتا تھا کہ وہ حصہ نہيں لے سکتا اسے سکول کی ٹیم ميں کبھی بھی نھیں چنا گیا تھا اور نہ بی وہ جانتا تھا کہ کھیل کے میدان ميں ان سے کیسے ملا جاۓ تاھم وہ حساب اور کمپیوٹر ميں بہت اچھا تھا اور اسے یہ پتا چلا کہ وہ اپنے ساتھیوں کو اپنی مزاح کی عادت سے لطف اندوز کر سکتا ھے اٹھارہ (18) سال کی عمر میں اسے ایسپرجر سینڈروم کے بارے ميں پتا چلا اس نے دیر سے ڈیسپریکسیا کو جانا تھا اور دباؤ کا بھی شکار تھا
جیسے جیسے وہ جوان ھوا اگرچہ اس نے جی۔سی۔ایس۔ای ميں اور اے لیول ميں بہت اچھے گريڈ حاصل کيۓ تاھم اسے کالج ميں کام کرنے ميں مشکل پیش آئی حتی کہ اسے ایک ماھر کی مدد دی گئی تھی اسے نوکری حاصل کرنا بھی مشکل لگا حتی کہ اسے انٹرویو کی اھم باتوں کے بارے ميں ماھر کی مدد حاصل تھی اور کام کے دنوں ميں خود کو منظم کرنے کی بھی۔ اور یہ اس کے لیۓ بہت زیادہ مواقع فراھم کر سکتا تھا اس کے مالکوں نے اسے بہت محنتی اور قابل محسوس کیا کیونکہ وہ ھر چیز کا گہرائی سے جائزہ لیتا تھا
جینی کی کہانی
جینی کے سکول ميں بہت زیادہ دوست نہيں تھے وہ کھیل کے میدان ميں تخلیاتی کھیلوں ميں بہت الجھن محسوس کرتيں تھيں بعض اوقات اس کے کلاس کے ساتھی اسے روکھا کہتے تھے کیونکہ وہ چیزوں پر تنقید کرتيں تھيں کہ دوسرے لوگ سوچتےھيں لیکن کہتے نہيں ھيں جوان ھونے کی حیثیت سے اس نے باھر جانا اور غیر رسمی طور پر لوگوں سے ملنے ميں مشکل محسوس کی لیکن وہ شطرنج کو پسند کرتيں تھيں اور اپنے شوھر سے شطرنج کے کلب ميں ملی
اسکے شوھر اور بچوں نے جان لیا تھا کہ جینی معمول کے مطابق کام کو پسند کرتيں ھيں اور اگر چیزوں کو اچانک تبدیل کیا گیا تووہ پریشان ھو جاۓ گی اس لیۓ انھوں نے اپنی گھریلو زندگی کو اس کے مطابق ڈھال لیا
جینی کو ایک اکاؤنٹنٹ کی نوکری ملی اور اورگنائزيشن (تنظیم) کے دوبارہ بننے تک اچھا کام کیا، اور جہاں سٹاف ميں بہت زیادہ تبدیلیاں بھی آئيں تھيں جینی بہت تیزی سے ذھنی طور پر پریشان ھو گئی، اور وہ اپنے ڈاکٹر کے پاس گئی اس کی ڈاکٹر نے جینی کو ایک نفسیاتی معالج کے پاس بھیجا جس نے آخر کار یہ تشخیص کی کہ وہ ایسپرجر سینڈروم کی شکار ھيں
ایسپرجر سینڈروم زدہ لوگوں کو کیا مسائل پيش آتے ھيں ؟
ایسپرجر سینڈروم ایک پر اسرار حالت ھے ایک نہ دکھائی دینے والی اور نتیجتا کچھ لوگ سمجھ نہيں پاتے ھيں جیسا کہ یہ پر اسرار ھوتی ھے اس ليۓ اسے شناخت کرنا بھی مشکل ھوتا ھے بعض اوقات اسے "ٹرائيڈ امپيرمنٹ" کے طور پر بھی بیان کیا جاتا ھے کیونکہ اس ميں تین مشکلات ھوتيں ھيں
• معاشرتی تعلقات بنانے ميں مشکل
• بات چیت کرنے ميں مشکل
• سوچنے ميں مشکل
ایسپرجر سینڈروم ميں بعض اوقات خاص قسم کی دلچسپی شامل ھوتی ھے اور اگر معمول کی زنجير ٹوٹ جاۓ تو ذھنی پریشانی بن جاتی ھے
نیچے ان تین مشکلات سے جڑے ھوۓ ھمارے تجربات ھيں
معاشرتی تعلقات بنانے میں مشکل
• مجھے دعوت پر بلانا اچھا لگتا ھے لیکن مجھے اس کے انتظام کے بارے ميں کچھ نہيں معلوم
• مجھے دوسرے لوگوں کی نسبت دوست بنانے میں مشکل پیش آتی ھے
• قدرتی طور پر معاشرتی تعلقات نہيں بنتے – ھميں اس کو سیکھنا پڑتا ھے
• ھم بعض اوقات حالات اور اشاروں کو سمجھ نہيں پاتے
• یہ بلکل ایسے ھے جیسے ھمارے پیچھے ایک نظر نہ آنے والی دیوار ھے
• یہ بلکل ایسے لگتا ھے جسے جام کی بوتل میں بھڑ ھو
• میں نے فلميں دیکھ کر تعلقات بنانے سیکھيں ھيں مجھے پتا ھے کہ یہ طریقہ غیر حقیقی ھے
• مجھے معاشرتی اشاروں کو سمجھنے ميں مشکل پیش آتی ھے اور جب مجھ سے کام غلط ھو جاتے ھيں تو یہ جاننے ميں مشکل پیش آتی ھے کہ اب کیا کروں
• مجھے بہت پریشانی ھوتی ھے جب میں معاشرے کی سرگرمیوں ميں حصہ نہيں لے پاتا
• بعض اوقات ھمارے ليۓ یہ مشکل ھوتا ھے کہ صرف کسی کو دیکھ کر اس کی عمر اور اسکے معیار زندگی کو جانيں
• بعض اوقات ھم کسی گفتگو کو جاری رکھنے ميں مشکل پيش کرتے ھيں
• بعض اوقات ھم دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ ملنے کو بہت آسان سمجھتے ھيں
بات چیت کرنے ميں مشکل
• بعض اوقات ھم دیر سے سمجھتے ھيں کہ دوسرا شخص کیا کہہ چکا ھے
• ھمارے ليۓ دوسروں کے رويوں کو سمجھنا مشکل ھو سکتا ھے جیسے " وہ دو نہيں •کھ سکتا اور دونوں کو اکٹھے نہيں رکھ سکتا "
• بعض اوقات ھم کسی چیز کے بارے ميں بغير رکے لمبی بات کرنا چاھتے ھيں اور یہ نہيں دیکھتے کہ دوسرا شخص جس سے ھم بات کررھے ھيں دلچسپی نہيں لے رھا ھے
• ھم کسی بات سے مڑنے ميں مشکل محسوس کرتے ھيں
• بعض اوقات ھم اپنے آپ کو سمجھنے ميں مشکل محسوس کرتے ھيں
• اگر آپ ایسپرجر سینڈروم کا شکار ھيں تو گفتگو کو سمجھنا ایسے ھی ھے جیسے آپ کسی بیرونی زبان کو سمجھنے کی کو شش کر رھے ھيں
• بعض اوقات ھمارے ليۓ دوسروں سے نظريں ملانا مشکل یا تکلیف دہ محسوس ھوتا ھے اور لوگ ھميں سمجھ نہيں سکتے ھيں اور یہ سوچتے ھيں کہ ھم بدل جانے والے یا ایماندار نہيں ھيں
سوچنے ميں مشکل
• "بہت ساری جگہوں پر ھميں دوسروں کے احساسات کے متعلق سوچنے ميں مشکلات پیش آتيں ھيں "
• "بچوں کی حيثيت سے ھميں کھیل کے میدان ميں خیالی کہانیاں اور لطیفے سنانے ميں مشکل محسوس ھوتی ھے یہ وہ چیزيں ھيں جو ھم اس وقت سیکھتے ھيں جب ھم بڑے ھوتے ھيں "
• "ھميں باھر کام کرنے ميں مشکل ھوتی ھے کیا دوسرے لوگ جانتے ھيں"
• " ھميں کھیلوں اور کہانیوں کو سمجھنے ميں مشکل پیش آتی ھے "
• " بعض اوقات ھمارے لیۓ دوسرے لوگوں کے جزبات کو شناخت کرنا بہت مشکل ھوتا ھے"
• " جزبات کی نزاکت اور چہرے کے اتار چڑھاؤ کو سمجھنا ھمارے لیۓ بہت مشکل ھوتا ھے اگر کوئی کھل کر ھنس رھا ھے تو یہ صاف ظاھر ھے لیکن غير یقینی جزبات کو سمجھنا زیادہ مشکل ھے"
لوگوں کو یاد رکھنا چاھيۓ کہ صرف ایسپرجر سینڈروم سے متاثرہ لوگ ھی نہيں ھيں جو کہ گفتگو اور معاشرتی تعلقات بہتر بنانے کے لیۓ محنت کرتے ھيں بلکہ ھر کسی کو کچھ صورتوں ميں اور کسی حد تک ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے
لیکن جب ایسپرجر سینڈروم سے متاثرہ لوگوں کی زندگی ميں مشکلات بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتيں ھيں تو ان کے ليۓ بلکل ایسی چیزوں کا سامنا کرنا زیادہ مشکل ھوتا ھے
مخصوص دلچسپیاں
• "ھميں اپنی زندگی کے اصولوں کے مطابق خاص دلچسپی رکھنی چاھيۓ"
• " جب مجھے ضرورت ھوتی ھے تو مجھے اپنی خاص دلچسپی سے نکلنے ميں مشکل محسوس ھوتی ھے"
• "بعض اوقات خاص دلچسپیاں پیدا کی جا سکتيں ھيں اور اسطرح ھم اپنی مخصوص دلچسپیوں پر کام یا انکا مطالعہ بھی کرسکتے ھيں "
• " مجھے ھميشہ دوسرے اپنی دلچسپی کے جھنڈے تلے جمع ھوتے دکھائی نہيں ديۓ"
• " حقیقتاّ مجھے بہت لطف آتا ھے جب ميں بجلی کے کھمبوں اور ان کی بناوٹ کو دیکھتے ھوۓ وقت گزارتا ھوں"
معمولات
• "ھميں عام حالات میں عام لوگوں کی نسبت تبدیلی کو اختیار کرنے ميں زیادہ مشکل پیش آتی ھے یہ ھمارے لیۓ چھٹی گزارنے یا نئ نوکری پر ٹھیک وقت پر جانے میں زیادہ مشکل بنا سکتی ھے"
• "اگر ميں دھمکی دوں ، کہ مجھے تبدیلی کی کوئی پرواہ نہيں مگر اس تبدیلی کو پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ھونا چاھيۓ اور مجھ پر زبردستی چڑھائی نہيں ھونی چاھيۓ"
وجوھات
ایسبرجر سینڈروم کی وجوھات کے بارے ميں بہت ساری کہانیاں ھيں ، جیسا کہ ماحولیاتی عوامل، ذھنی معذوری، بچے کی پیدائش میں مشکل ، يا بچوں کی طرح کمزوری ایسی صورت ميں کوئی ایک بھی اسکی وجہ کے متعلق مکمل طور پر یقین نہيں ھوتا تحقیق جاری ھے لیکن یہ سوچا جارھا ھے کہ لوگوں کی جنسیاتی ساخت اس سلسلے ميں اھم کردار ادا کرتی ھے
غلبہ پانا
ایسپرجر سینڈروم ثقافتی اور زبان کے اختلاف کی وجہ سے پیدا ھوتی ھے مردوں پر اس کے اثرات عورتوں کی نسبت زیادہ ھوتے ھيں معاشرتی مسائل کو دیکھتے ھوۓ لوگوں نے بہت کم عورتوں کو ایسپرجر سینڈروم جیسے مرض ميں مبتلا دیکھا ھے
" ایپرجر سینڈروم ميں مبتلا لوگ عام لوگوں کی نسبت ڈائس لیکسیا، ڈائس پریکسیا، کے مسائل اور ذھنی تندرستی کے مسائل کا زیادہ شکار ھوتے ھيں
ھم اسميں کہاں تک بہتر ھوتے ھيں
ایسپرجر سینڈروم ميں مبتلا لوگ بے چین اور پريشان ھو سکتے ھيں ، لیکن یہاں کچھ چیزیں ھيں جہاں ھم اچھے ھوتے ھيں جبکہ عام لوگ اس ميں مشکل محسوس کرتے ھيں
ھم ميں سے بہت سے ذھين ھوتے ھيں اور ھمارے سوالات کے جوابات ميں روانی ھوتی ھے نیچے کچھ چیزیں ھيں جن ميں ھمارے گروپ کے لوگ اچھے ھوتے ھيں
"میری حقائق اور اعدادو شمار ميں یاداشت بہت بہترين ھے مثال کے طور پر گاڑی کی نمبر پلیٹ ، ٹائم ٹیبلز ، مجھے کبھی بھی ٹیلی فون پر لکھنے کی ضرورت محسوس نہيں ھوتی ھے میری مزاح ميں یاداشت بہت اچھی ھے حتی کہ پوری فلم کے سین مجھے یاد ھوتے ھيں "
"ميں گفتگو کی زپردست تفصیل یاد کرسکتا ھوں جو ميں دس سال پہلے کر چکا ھوتا ھوں یہ چیز نا مطابقت کی طرف لے جاسکتی ھے ان لوگوں کو جو کوئی بھی کہی ھوئی چیز یاد نہيں رکھتے "
"ميں انصاف کرنے ميں بہت مضبوط سوچ رکھتا ھوں "
"ميں کمپیوٹر پروگرامز ميں بہت اچھا ھوں "
ميں غیر ملکی زبان ميں بہت اچھا ھوں"
کیا چیز ھماری مدد کرتی ھے
• "لوگوں کو ایسپرجر سینڈروم ميں مبتلا لوگوں کو سمجھنے کے ليۓ وقت لینا چاھيۓ"
• "ھميں سیکھنے کے ليۓ مدد کی ضرورت ھوتی ھے مثال کے طور پر کالج ميں ایک باھر کے کام کرنے والے سے مجھے پتا چلتا ھے کہ کس طرح مختلف کام کيۓ جاتے ھيں"
• "ھميں چیزوں کو سیکھنے کے ليۓ مشق کی ضرورت ھوتی ھے"
• "ھميں گھریلو کام کاج سیکھنے اور باھر کے لوگوں کے جزبات کو سمجھنے اور ان سے دوستی کرنے کے ليۓ مدد کی ضرورت ھوتی ھے"
• لوگ ھم سے واضح بات کرکے اور اسی طرح ايسے کام جو وہ کرنا چاھتے ھيں ان کی وضاحت کرکے ھم سے مدد حاصل کرسکتے ھيں ایسا کرنے سے وہ آسانی سے سمجھ سکتے ھيں اور ان کی مدد کی جاتی ھے ان کاموں ميں جو وہ کرنا چاھتے ھيں"
• " لوگوں کو روزگار تلاش کرنے ميں بھی مدد کی ضرورت ھوتی ھے روزگار کو تلاش کرنے ميں مدد اور کام کرنے کے دوران مدد ميری زندگی کو آسان بنا دیتی ھے"
• "ھميں اس وقت بھی مدد کی ضرورت ھوتی ھے جب ھم خود کام کروا رھے ھوتے ھيں"
• لوگوں کو چاھيۓ کہ وہ چیزوں کے متعلق تفصیل سے بتائیں اور طنزیہ رویہ سے گريز کريں لوگوں کو چاھيۓ کہ وہ مستقل مزاج رھيں اور جو وہ کہہ چکيں ھيں اسکو یاد رکھيں
• "اگر لوگ حالات اور ھمارے عجیب و غریب رويےّ کو برداشت اور انکا سامنا کریں گے تو یہ ان کے ليۓ مدد گار ھوگا"
• "یہ بھی مددگار ھوگا اگر لوگوں کو یقین ھو جاۓ کہ ھم کوئی معاشرتی تعلق قائم نہيں کرنا چاھتے بلکہ اپنے اصولوں پر مدد کے ليۓ تعلق قائم کريں گے"
• "ھميں اصولوں کو واضح کرنے کی ضرورت ھے ھميں ضرورت اس امر کی ھے کہ معاشرتی صورتحال ميں کیا کیا جاۓ اور کیا نہ کیا جاۓ"
• "یہ بھی مددگار ھوگا اگر آپ اپنی بات ميں سیدھے اور واضح ھوں اپنی اچھی خصوصیات اور ذھانت پر مرتکز رھيں"
ریکمنڈڈ ریڈينگ
ٹونی ایٹوڈ ایسپرجرز سینڈروم اے گائیڈ فار پیئرنٹس اینڈ پروفیشنلز جیسیکا کنگسلے پبلیشرز ٭1998 گونیلاّ جرلینڈ اے ریئل پرسن : لائف آن دی آؤٹ سایئڈ سوينئر پريس ٭2003 ٹیمپل گرینڈن تھینکنگ ان پیکچرز وینٹیج بکس ٭1996 ٹیمپل گرینڈن اینڈ مارجیرٹ سکیریانو ایمرجنس لیبلڈ آٹسٹک وارنر بکس ٭1986 مارٹین لوس ایسپرجر سینڈروم کیا ھے اور یہ کیسے مجھ پر اثر کرۓ گا؟ دی نیشنل آٹسٹک سوسائٹی ٭2001 لک جیکسن فریکس، گیکس اینڈ ایسپرجر سینڈروم جیسیکا کنگسلے پبلیشرز ٭2002 وینڈے لاسن لائف بیھاینڈ گلاس جیسیکا کنگسلے پبلیشرز ٭2000 کلیئر سینسبری مارٹيئن ان دی پلے گراؤنڈ لکی ڈک پبلیشینگ لمیٹڈ ٭2000 گیسلا اینڈ کریسٹوفر سلیٹر-واکر این ایسپرجر میریج جیسیکا کینگسلے پبلیشرز ٭2002 ڈگبائی ٹینٹم اینڈ سیو پریسوڈ اے مایئنڈ آف ونز اوون دی نیشنل آٹسٹک سوسائٹی ٭1999 ڈونا ویلیئمز نوباڈی نوویئر جیسیکا کنگسلے پبلیشرز ٭1992ایک فائدہ مند امدادی کام کمپیوٹر پر استعمال کرنے کے ليۓ- ایک سی ڈی روم یا ڈی وی ڈی روم جس کو کیمبرج کی بونیورسٹی نے بنایا ھو: ذھن کو پڑھنا:
کی انسانی جزبات پر ایک کتاب ھیومن ایموشنز ٭2002٭ یہ این اے ایس پبلیکیشن سے مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبر یا ای میل کے ذریعے منگوائی جا سکتيں ھيں:
ٹیلی فون :3595 7903 020
ای میل :
شماروں کی مکمل فہرست کے ليۓ اور براہ راست کوئی چیز منگوانے کے ليے این اے ایس کی ویب سائٹ کو دیکھيں :
www.autism.org.uk
مندرجہ ذیل رابطے کے ليۓ نمبرز بھی مدد گار ھو سکتے ھيں :
یو-کے ميں نیشنل آٹسٹک سوسائٹی کی ھیلپ لائنز ان لوگوں کےليۓ معلومات کی خدمات فراھم کرتيں ھيں جو آٹزم اور ایسپرجر سینڈروم سے متاثر ھوتے ھيں مثال کے طور پر آپ معلومات کے پیکٹ یا ان کی تفصیلات یا ایک با اثر شیٹ جو کسی خاص پہلو پر لکھی گئی ھو ، کے متعلق مدد کرنے والے گروپ سے پوچھ سکتے ھيں اگر ان ميں سے کوئی ایک آپ کے علاقے ميں موجود ھوں تو پوچھنے والے زیادہ تفصیل سے پوچھيں کیونکہ مدد کرنے والے ھیلپ لائن ورکرز کے ساتھ منسلک ھوں گے
آٹزم ھیلپ لائن 4004 070 0845 منڈے – فرائڈے 10.00اے ایم- 4.00 پی ایمھیلپ لائن سے خط یا مندرجہ ذیل ای میل ایڈريس کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ھے:
آٹزم ھیلپ لائن 393 سٹی روڈ لندن ای سی 1 وی – 1این جی فیکس : 9666 7833 020 ای میل : [email protected]ایک کتابچہ جو ایسپرجر سینڈروم زدہ لوگوں نے لکھا ھے ان لوگوں کے ليۓ جو ایسپرجر سینڈروم سے متاثر ھيں:
ایسپرجر یونائٹڈ
کیئر آف دی نیشنل آٹسٹک سوسائٹی
393 سٹی روڈ
لندن ای سی 1 وی- 1 این جی
ٹیلی فون : 3541 7903 020
ای میل :
پروسپیکٹس ایمپلائمنٹ کنسلٹینسی – قومی آٹسٹک سوسائٹی جو کہ ایسپرجر سینڈروم زدہ نوجوانوں کے ليۓ خدمات فراھم کرکے روزگاری ميں تعاون پیش کر رھی ھے
پراسپیکٹس لندن سٹیوڈیو 8 دی لیووريز 8-6 نورتھمٹن سٹریٹ لندن این 1- 2 ایچ واۓ ٹیلی فون : 7450 7704 020 فیکس : 9440 7359 020 ای میل : [email protected] پراسپیکٹس گلاسگو فرسٹ فلور سینٹرل چیمبرز 109 ھاپ سٹریٹ گلاسگو جی2 – 6 ایل ایل ٹیلی فون : 1725 248 0141 فیکس : 8118 221 0141 ای میل : [email protected]پراسپیکٹس مانچسٹر
اینگلو ھاؤس
چپل روڈ
مانچسٹر ایم 22 – 4 جےاین
ٹیلی فون : 0577 998 0161
فیکس: 3038 945 0161
ای میل :
پراسپیکٹس شیفيلڈ شیفیلڈ ھالم یونیورسٹی سکول آف ایجوکیشن 35 بروم گروو روڈ شیفیلڈ ایس 10 – 2 این اے ٹیلی فون : 5695 225 0114 فیکس : 5696 225 0114 ای میل :Prospects-sheffield.org.uk
سولہ سال سے زیادہ عمر کے طالب علم جو کسی معزوری ميں مبتلا ھيں:
(تو نیشنل بیوریو فار سٹوڈنٹس ود ڈیس ایبیلیٹی) کے ماھرين سے رابطہ کیا جاسکتا ھے
چیپٹر ھاؤس 18 کریوسیفکس لین لندن ایس ای 1 ٹیلی فون : 0620 7450 020 فیکس: 0650 7450 020 ھیلپ لائن : 5050 328 0800 ای میل : ویب سائٹ:www.skill.org.uk
This document was provided by The National Autistic Society. www.nas.org.uk