ایکیول اپرچیونیٹیز: سیکس اور سیکشول ڈسکریمی نیشن
Equal opportunities (2): Sex and sexual discrimination
سیکس ڈسکریمی نیشن
دو قوانین اس یقین دھانی کے لیۓ بنائے گئے ھیں کہ مرد اور عورتیں برابر ھیں :
● سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ 1975 (جس کی 1986 میں ترمیم ھوئی) نے اس بات کو غیر قانونی قرار دیا ھے کہ روزگار ، تعلیم ، گھروں میں یا چیزوں اور خدمات کے معاملے میں اور ان چیزوں کی مشہوری میں مردوں اور عورتوں میں فرق کیا جاۓ صرف کام کے سلسلے میں اگر کوئی ڈسکریمی نیشن کا شکار ھے صرف اس وجہ سے کہ وہ شادی شدہ ھے تو یہ بھی قانون کے خلاف ھے
● ایکیول پے ایکٹ 1970 (جس کی 1984 میں ترمیم ھوئی) کہتا ھے کہ عورتیں مردوں کے برابر کام کریں تو ان کو مردوں کے برابر ھی ادائیگی کی جاۓ اور (کام کی مقدار بھی برابر ھو) جاب ایولیویشن سکیم کے تحت کام بھی برابر کا ھو یورپین قانون بھی یہی کہتا ھے کہ مردوں اور عورتوں کو ایک جیسے کام کے لیۓ ایک جیسی رقم ملنی چاھیۓ اس بارے میں مزید جاننے کے لیۓ "ایکیول پے" دیکھیں
ملازمت کے لیۓ درخواست کرنا
سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کے تحت ایک مالک کے لیۓ یہ غیر قانونی ھے ، جب وہ کسی خالی پوسٹ کو بھرنے لگے تو آپ کو محض آپ کے سیکس یا اس وجہ سے کہ آپ شادی شدہ ھيں ڈسکریمی نیٹ کرے ۔ قانون تین باتیں واضح کرتا ھے جب فیصلہ ھو رھا ھو کس کو ملازمت کی پيشکش ھونی چاھيے تو اس عمل میں جاب ڈسکریپشن ، آدمی کے بارے میں وضاحت (مہارتوں ، تجربوں اور تعلیم جو ملازمت کے لیۓ ضروری ھے )، درخواست کا فارم ، آدمی عليحدہ کر کے لسٹ بنانا ، روبرو گفتگو کرنا اور فیصلہ کن انتخاب شامل ھوتا ھے
ملازمت کے بارے میں خاص خاص باتیں جیسا کہ تنخواہ ، چھٹیاں یا کام کرنے کا ماحول آپ کی درخواست میں ان چیزوں کو نہيںديکھا جاتا
یہ قانون کنٹریکٹ اور تھوڑے وقت کے لیۓ کام کرنے والے اسی طرح مکمل وقت کے لیۓ کام کرنے والے یا مستقل ملازمین کے بارے میں بتاتا ھے
ڈائریکٹ سیکس ڈسکریمی نیشن کی ایک مثال یہ بھی ھو سکتی ھے کہ آپ کو ایک ملازمت پر محض اس لیۓ نہ رکھا جاۓ کہ آپ ایک عورت ھو یا آپ ایک مرد ھو (مثال کے طور پر _ ایک آدمی کو سیکرٹری کی ملازمت دینے سے انکار کردیا جاۓ)
بلاواسطہ سیکس ڈسکریمی نیشن کی ایک مثال یہ بھی کہتی ھے کہ بغیر کسی مناسب وجہ کے یہ کہا جاۓ کہ ھر کوئی ملازمت کے لیۓ درخواست دے سکتا ھے جو فوج میں رہ چکا ھو عورتوں کے مقابلے میں آدمی فوج میں زیادہ ھوتے ھیں لہذا ایک عورت کے لیۓ ملازمت کے مواقع کم ھی ھوتے ھیں
سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کے تحت یہ بھی غیر قانونی ھے کہ ایک شادی شدہ آدمی کو کنوارے کی نسبت ملازمت کے لیۓ غیر موزوں سمجھا جاۓ یہ ایک ڈائریکٹ میرج ڈسکریمی نیشن ھے کہ ایک مالک ایک شادی شدہ عورت کو نوکری دینے سے محض اس لیۓ انکار کردے کہ ایک کنواری عورت کی نسبت اسے بچے کا مسئلہ ھوگا
بلاواسطہ میرج ڈسکیریمی نیشن بھی ھو سکتی ھے اگر مثال کے طور پر ، ایک مالک یہ کہے کہ ھر کوئی نوکری کے لیۓ درخواست دے سکتا ھے اگر وہ کسی نئ جگہ جا سکتا ھو یہاں تک کہ مالک مزید یہ کہہ دے کہ ملازمت کے لیۓ کسی دوسری جگہ جانا نہایت ضروری ھے
حالات جن میں مالک کو ڈسکریمی نیشن کی اجازت ھے
بعض حالات میں مالک کو یہ اجازت ھوتی ھے کہ وہ صرف مردوں ، یا صرف عورتوں کے لیۓ ملازمت کی پیشکش کرے اسے ' جینون آکوپیشنل کوالیفیکشن'(جی او کیو) کہتے ھیں
جن حالات کے پیش نظر مالک یہ کر سکتا ھے وہ یہ ھیں :
● پرائیویسی اور ڈیسنسی (رازداری اور تہذیب ) کے لیۓ : مثال کے طورپر ایک میل کیئر اسسٹنٹ کو اس لیۓ رکھنا کہ وہ ایک آدمی کے لباس پہننے اور ٹائيلٹ کے استعمال میں اس کی مدد کر سکے
● ذاتی ویلفیئر سروسز کے لیۓ : مثال کے طورپر عورت کو کونسلر رکھنا تا کہ وہ عورتوں کی بہبود کے لیۓ کام کر سکے
● جہاں پر ملازم کو کام کرنے والی جگہ پر ھی سونا ھو اور جہاں پر عورتوں اور مردوں کے لیۓ علیحدہ سونے کے لیۓ جگہ نہ ھو
● ایک سیکس انسٹی ٹیوشن میں نوکری کرنا جیسا کہ ھسپتال اور قید خانے
● ذاتی گھروں میں نوکری کرنا جیسا کہ دیکھ بھال کرنے والے گھر
● جہاں پر نوکری کے لیۓ جسمانی ضرورت ھو ، جیسا کہ ماڈل عورت کے لیۓ کپڑے ، کسی ڈرامے میں کردار ، یا کوئی دوسری کارکردگی
● بعض حالات میں جہاں ملازمت یو کے سے باھر ھو ؛ اور
● جہاں نوکری کے لیۓ ایک شادی شدہ جوڑے کی ضرورت ھو
تاھم ایک مالک شاید ان وجوھات کی وجہ سے اس طرح نہ کرے ، مثال کے طورپر ملازمت کے لیۓ مضبوطی یا قوت برداشت کی ضرورت ھو جو کہ عورتوں کی طرف سے آنے والی درخواستوں کو نہ دیکھنے کا موجب بنتی ھے
جوب سے نکالنا یا رکھنا
ایک مالک عورتوں اور مردوں میں ڈسکریمی نیٹ نہیں کررھا ھوتا جب وہ لوگوں کو زیادہ بھرتی کررھا ھو یا انھیں نکال رھا ھو اس کا مطلب یہ ھے کہ مندرجہ ذیل چیزیں ڈسکریمی نیشن کے قانون کے علاوہ ھیں
● ایک آدمی کو نکال دینا اگر وہ ایک بیمار بچے کی دیکھ بھال کے لیۓ جلدی کام ختم کرکے چلا جاۓ ، لیکن اگر ایک عورت ایسا کرے تو اسے نہ نکالا جاۓ
● ایک آدمی کو ملازمت سے اس وجہ سے نکال دینا کہ وہ اکثر دیر سے آتا ھے اور کسی دوسرے آدمی کو اسی بات کی وجہ سے نہ نکالنا
● یا کمپنی کی پالیسی میں یہ بات شامل ھونا کہ عملے کے جن لوگوں کی خدمات کا وقت کم ھے وہ زائد بھرتی والی لسٹ میں پہلے آئیں گے ، کیونکہ زیادہ تر عورتیں خاندانی وجوھات کی بناء پر نوکری چھوڑ دیتی ھیں
اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ کتابچہ "ایمپلائمنٹ" حاصل کریں
ایک بچے کی وجہ سے
ایک مالک کے لیۓ یہ بہتر نہیں ھے کہ ایک عورت اگر ماں بننے والی ھو یا اس سلسلے میں چھٹی جانا چاہ رھی ھو تو اس کے ساتھ غیر موزوں رویہ رکھے مثال کے طور پر ، اگر وہ
● نوکری سے نکال دی جاۓ یا زائد بھرتی ھو
● ترقی سے انکار
● بچہ پيداھونےکےبعد جب وہ کام پر واپس آۓ تواسے ایک کم فائدہ والی نوکری پر رکھ دیا جا ۓ
● یا کسی اور مختلف طرح کا سلوک کیا جاۓ
یہ بھی ڈسکریمی نیشن قانون کی خلاف ورزی ھوگی کہ ایک عورت سے غیر مناسب رویہ رکھا جاۓ کیونکہ اسے اپنے بچے کی دیکھ بھال کی ضرورت ھے مثال کے طور پر، اگر ایک دودھ پلانے والی ماں سےکہاجاۓ کہ وہ کام پر واپس آسکتی ھے اگر اسے فل ٹائم کے لیۓ رکھا جاۓ ۔ تو مالک کو یہ دیکھنا چاھيۓ کہ واقعی اسے فل ٹائم ملازمت کی ضرورت ھے ، مثال کے طورپر ،وہ اپنے کام کاکچھ حصہ گھر پر نہیں کر سکتی
برابر تنخواہ
برابر کی تنخواہ کا قانون آپ کو اجازت دیتا ھے کہ آپ برابری کی تنخواہ کی شکایت کر سکیں اس کام کے لیۓ جو ایک جیسا ھے اور کوئی دوسرا جو مخالف سیکس کا ھے اسی طرح کا کام کرتا ھے اسی مالک کے لیۓ جو آپ کا مالک ھے (اسے کمپیریٹر بھی کہتے ھیں ) یہ قانون آپ کو اجازت دیتا ھے کہ آپ سے کروایا جانے والا کام اگر بالکل مختلف ھے لیکن اسکی مقدار آپ کے کمپیریٹر کے کام کی مقدار کے برابر ھے یا اگر آپ کا کام جوب ایویلیوایشن سکیم کے تحت ایک جیسا ھے تو آپ برابر تنخواہ کا دعوی کر سکتے ھیں
برابر کی تنخواہ کا ایکٹ آپ کے روزگار کے لیۓ بعض دوسری باتیں بھی بتاتا ھے مثال کے طور پر
● کام کرنے کا وقت (گھنٹے)
● چھٹیاں
● بیماری کی تنخواہ ؛ اور
● پینشن
زیادہ تر برابر کی تنخواہ کی شکایات عورتوں کی طرف سے آتی ھیں لیکن قانون مردوں پر بھی لاگو ھوتا ھے جن کی برابر کام کے لیۓ عورتوں کے مقابلے میں کم ادائيگی کی جاتی ھے اگر آپ کو یقین ھے کہ آپ کو کم ادائیگی کی جا رھی ھے اس کام کے لیۓ جو ایک مخالف سیکس کا آدمی بھی کرتا ھے تو آپ کو پہلے اپنے مالک کو ان کے شکایت کرنے کے طریقہ کار کے تحت شکایت کرنی چاھيۓ(اگر ان کا کوئی طریقہ کار ھے تو)
اگر اس کا کوئی فائدہ نہ ھو تو اپنی برابر کی تنخواہ کی شکایت روزگار کے ٹربیونل کے پاس لے کے جائیں اگر ملازمتیں بالکل ایک جیسی ھوں، تو آپ ایک جیسے کام اور ایک جیسی تنخواہ کے بارے میں شکایت کر سکتے ھیں ٹربیونل آپ کے ایک جیسے کام کا پہلے مشاھدہ کرے گا اور اگر یہ کامیاب نہ ھوا تو ایک جیسی مقدار کی شکایت کرنی ھوگی
ایک جیسے کام یا ایک جیسی مقدار کے کام کے لیۓ شکایت کرنا مشکل ھو سکتا ھے حتی کہ اگر ٹربیونل فیصلہ کرے کہ آپ ایک جیسا کام یا ایک جیسی مقدار کا کام کرتے ھو، تو مالک اس قابل ھوگا کہ ان کو قائل کر سکے کہ ایک معقول وجہ ھے (جو کہ ایک اچھی وجہ ھے آپ کے سیکس کے علاوہ) جس کی وجہ سے آپ کو کم ادائیگی کی جاتی ھے آپ اس سلسلے میں ایکیول اپرچیونیٹی کمیشن سے مزید وضاحت اور نصیحت حاصل کرسکتے ھیں (دیکھیں مزید مدد)
آپ اپنی یونین سے اس بارے میں شکایت کرکے مدد یا نصیحت بھی حاصل کر سکتے ھیں یا لاء سنٹر ، سیٹیزن ایڈوائس بیورو یا وکیل سے بھی مدد لے سکتے ھیں
پارٹ ٹائم کام
سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ اور برابر کی تنخواہ کا ایکٹ تمام کام کرنے والوں کو بتاتا ھے ان میں وہ لوگ بھی شامل ھیں جو مندرجہ ذیل کام کرتے ھیں
● تھوڑی دیر کے لیۓ کام
● عارضی اور معمولی معاھدوں پر کام
برابر کی تنخواہ کے قانون میں تھوڑی دیر کے لیۓ (پارٹ ٹائم) کیے جانے والے کام کا تمام وقت کے لیۓ کیے جانے والے کام سے موازنہ کیا جاتا ھے یہ پروریٹا بیس پر کیا جاتا ھے (جو کہ آپ کے کام کو گھنٹوں کی گنتی کی بنیاد پر دیکھتے ھیں)
کیونکہ زیادہ تر پارٹ ٹائم کام کرنے والی عورتیں، اگر انکا فل ٹائم کام کرنے والوں کے مقابلے میں اچھا سلوک نہ کیا جاۓ تو یہ سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کے تحت ایک بلاواسطہ ڈسکریمی نیشن ھو گی آپ بلاواسطہ ڈسکریمی نیشن کی شکایت کر سکتے ھیں اگر آپ پارٹ ٹائم یا (فل ٹائم گھر پر یا نوکری پر ھیں) کیونکہ، مثال کے طور پر، آپ ایک بچے کی دیکھ بھال کرنا چاھتے ھیں اور آپ کا مالک بغیر کسی معقول وجہ کے انکار کر دیتا ھے
پارٹ ٹائم کام کرنے والے پارٹ ٹائم ورکرز ریگولیشن 2000 کے تحت محفوظ ھوتے ھیں جو انہیں پروریٹا کی بنیاد پر حقوق فراھم کرتی ھے ( مثال کے طور پرادائيگی اور چھٹیوں کی شرح)جیسا کہ فل ٹائم کام کرنے والے وھی کام کرتے ھیں مندرجہ بالا حقوق مستقل معاھدوں کے تحت کام کرنے والوں پر فکس_ٹرم ایمپلائی ریگولیشن 2002 کے تحت لاگو ھوتے ھیں ان دونوں معاملات میں ، یہ ضروری نہیں ھے کہ جن کام کرنے والوں کا موازنہ کیا جارھا ھے وہ ایک سیکس کے ھیں یا نہیں ، مزید جاننے کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ کتابچہ "ایمپلائمنٹ" دیکھیں
کام کے دوران جنسی حراسمنٹ
سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ ملازمت اور ٹریننگ کے دوران اور حراسمنٹ کے خلاف آپ کی حفاظت کرتا ھے حراسمنٹ ایک غیر قانونی رویہ ھے جو کہ
● آپ کی عزت پر تشدد (غیر انسانی ھے )؛ یا
● ڈرانا، مخالفانہ ، نیچادکھانا ، غیر انسانی یا کام کی جگہ پر نفرت انگیز ماحول پیدا کرنا
حراسمنٹ آپ کی جنس کی وجہ سے یا فطرت کی وجہ سے ھو سکتی ھے ۔ اس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ھیں
● جیسا آپ دکھتے یا نظر آتے ھیں اس پر راۓ دینا
● غیر اخلاقی (توھین آمیز) باتیں کرنا
● سیکس کی درخواست کرنا (کسی فائدے یا ترقی کے بدلے میں )
بغیر کسی مرضی کے حراسمنٹ کرنا بھی غیر قانونی ھے اس کا انحصار اس بات پر ھے کہ ایسا کیا ھوا ھے جو توھین آمیزی کا سبب بنا
یہ بھی غیر قانونی ھے کہ آپ کا مالک غیر موزوں طریقے سے آپ کے ساتھ سلوک کررھا ھے کیونکہ آپ کو پریشان کیا جارھا ھے اور آپ اسے روکنے کی کوشش کر رھے ھیں جو آپ کو پریشان کررھا ھے مثال کے طور پر ، آپ کا مالک قانون توڑ رھا ھے اگر آپ کو ترقی سے روکا جا رھا ھے کیونکہ آپ نے اس آدمی کی طرف اشارہ کیا جو آپ کی ظاھری شخصیت پر راۓ پیش کر رھا تھا یا اس لیۓ کہ آپ کو پریشان کررھا تھا
اگر کوئی آپ کو پریشان کر رھا ھے اور رک نہیں رھا ھے جب آپ نے ان سے پوچھا ھے (یا اگر آپ ان کا سامنا کرنے سے گھبرا رھے ھیں ) تو آپ کو اپنے مالک کو بتانا چاھیۓ ۔ یہاں تک کہ، بلکہ یقینا مالک ھی وہ بندہ ھے جو ایسا کر سکتا ھے
قانون کہتا ھے کہ مالک ھی وہ بندہ ھے جو اپنے ملازموں کے مابین ڈسکریمی نیشن کا ذمہ دار ھوتا ھے بہت سے مالک اپنے سٹاف کے ساتھ تولیدی حراسمنٹ کا کھیل ایک توھین آمیز کے طور پر کھیلتے ھیں اور وہ اس آدمی کو جو آپ کو پریشان کر رھا ھے قابو کر سکتے ھیں اگر آپ کا مالک کچھ نہ کر سکے ، تو آپ ان کے خلاف ایمپلائمنٹ ٹربیونل کی طرف جا سکتے ھیں بعض معاملات میں آپ اس آدمی کو جو پریشان کر رھا ھے اور اپنے مالک کو بھی عدالت میں لے جا سکتے ھیں آپ کو قانونی نصیحت کرنی چاھیۓ (دیکھیں 'مزید مدد')
اگر آپ کام کرنے والی جگہ پر کسی سے تعلقات رکھتے ھیں
بعض مالک ملازم نہیں رکھتے :
● خاوند یا بیوی کو ؛
● شراکت دار کو؛ یا
● رشتہ دار کو ؛
کسی بھی اس شخص کے جو پہلے ھی ان کے لیۓ کام کر رھا ھے
بعض مالک کام کرنے کی جگہ کو مسائل کا اڈہ نہیں بنانا چاھتے مالک سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کو توڑ نہیں سکتے ھیں اس وقت تک جب تک کہ وہ آدمیوں ، عورتوں ، شادی شدہ اور غیر شادی شدہ عملے کو ایک جیسا نہ سمجھتے ھوں اس کے علاوہ اس کو ڈسکریمی نیشن ھی سمجھا جاۓ گا ایک مثال ڈسکریمی نیشن کی یہ ھے کہ اگر ایک عورت کو ایک دوسرے آفس یا ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا جاۓ (تبادلہ کیا جاۓ) جہاں وہ نہیں جانا چاھتی کیونکہ کام کی جگہ پر وہ تعلقات رکھتی ھے اور ایک آدمی کو اس طرح کے حالات میں تبادلہ نہ کیا جاۓ
ڈسکریمی نیشن یا پریشان کرنا آپ کی ملازمت چھوڑنے کے بعد
ایک مالک ڈسکریمی نیٹ نہیں کر سکتا آپ کے خلاف یا جب آپ ملازمت چھوڑ چکے ھوں آپکو پریشان کرنا مثال کے طور پر ، یہ بھی غیر قانونی ھے اگر ایک مالک آپ کو اپنا حوالہ دینے سے انکار کردے کیونکہ جب آپ یہاں ملازمت کرتے تھے تو آپ نے ان کے خلاف ڈسکریمی نیشن کی وجہ سے شکایت کی تھی
اگر آپ ایک گھر یا کمرہ کراۓ پر لے رھے ھیں یا خرید رھے ھیں
جب آپ ایک گھر یا فلیٹ کراۓ پر لے رھے ھیں یا خرید رھے ھیں تو یہ بھی غیر قانونی ھے کہ کسی کو اس کے سیکس کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیا جاۓ یہ بھی غیر قانونی ھے کہ کرایہ داروں کيساتھ مختلف طریقے سے سلوک کیا جاۓ ان کے سیکس کی وجہ سے تاھم سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ لاگو نہیں ھوتا اگر مالک ( یا ان کا کوئی قریبی رشتہ دار) اسی عمارت میں رہ رھا ھو جس میں کرایہ دار رہ رھے ھیں اور رھنے کی جگہ کا کچھ حصہ بھی استعمال کرے (جس میں باورچی خانہ یا نہانے کی جگہ بھی شامل ھو لیکن سیڑھیاں اور ھال کمرہ شامل نہ ھو
یہ بھی غیر قانونی ھے ایک بنک یا بلڈنگ سوسائٹی کے لۓ کہ وہ کسی کے ساتھ اس کی جنس یا اس کے حاملہ ھونے کی وجہ سے اچھا سلوک نہ کریں مثال کے طورپر ، ایک جوڑے نے اجتماعی مورگیج کے لۓ درخواست دی ھے اور عورت آدمی کے مقابلے میں زیادہ کماتی ھے تو قرضہ دینے والے کے لیۓ یہ ضروری ھے کہ وہ عورت کی آمدنی کو زیادہ تصور کرتے ھوۓ اس کے حساب سے قرضہ دے ۔ اور مورگیج کے بدلے قرضہ دیتے وقت یہ دیکھنا بھی ڈسکریمی نیشن میں آتا ھے کہ آیا جسے قرضہ دیا جارھا ھے وہ فل ٹائم جاب کرتا ھے یا نہیں کیونکہ زیادہ تر عورتیں مردوں کی نسبت پارٹ ٹائم کام کرتی ھیں
سکول یا یونیورسٹی جانا
مخلوط سکولوں ، کالجوں ، بالغوں کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں والدین اور بچوں کے درمیان جنس کی بناء پر فرق نہیں ھونا چاھیۓ مثال کے طورپر شعبے کے بارے میں نصیحت کرنے والوں(کریئرایڈوائزرز) کو ایک ھی طریقے سے لڑکوں اور لڑکیوں کو مشورہ دینا اور مدد کرنا چاھیۓ ایک ھی جنس والے سکولوں میں لڑکوں ، لڑکیوں یا شاگردوں کے لیۓ پڑھاۓ جانےوالے مضامین میں فرق نہیں ھونا چاھیۓ سکولوں اور کالجوں میں سیکشول حراسمنٹ کو بالکل اسی طریقے سے نمٹنا چاھیۓ جس طرح مالک کرتے ھیں
اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کا بچہ سیکس ڈسکریمی نیشن کا سکول میں سامنا کررھا ھے تو آپ کو سب سے پہلے استاد یا ھیڈ استاد سے مسئلے پر بات چیت کرنی چاھیۓ اگر وہ کام نہ کریں پھرآپ کو سکول گورنر سے یا مقامی تعلیمی سربراہ سے شکایت کرنی چاھیۓ
اس طرح کے مسئلے میں نصیحت کے لیۓ ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن یا ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن سے رابطہ کرنا چاھیۓ سکول میں قانونی حقوق کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ کے کتابچے "ایجوکیشن" کو دیکھیں
چیزوں اور خدمات کو خریدنا اور استعمال کرنا
سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کے تحت یہ کاروبار کے اصول کے خلاف ھے کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان چیزوں (اشیاء)، سہولتوں اور خدمات میں فرق کیا جاۓ جو وہ مہیا کرتے ھیں ۔ اس کا مطلب ھے کہ ایک خدمت سے انکار کرنا یا بظاھر اسی طریقے یا معیار سے مہیا نہ کرنا ۔ یہ ان اشیاءکے بارے میں بتاتی ھے جوکہ یا تو مفت ھوتی ھیں یا اداشدہ ھوتی ھیں اور مندرجہ ذیل پر لاگو ھوتی ھیں؛
● دکانیں؛
● مقامی جگہیں ، جیسے ھوٹل ، ریسٹورنٹس ، بارز ، نائٹ کلبز اور فارغ وقت گزارنے کے سنٹرز (مثال کے طورپر صرف عورتوں کو داخلہ یا شراب مفت یا سستی مہیا کرنا ، سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ھوگی
● بنک اکاؤنٹس ، قرضے ، کریڈٹ کارڈز اور انشورنس
● سفری اور آمدورفت خدمات جو کہ مقامی ھوتی ھیں اور نجی کمپنیوں یا ٹریول ایجینٹس اور
● خدمات جو کہ مقامی اداروں کی طرف سے مہیا کی جاتی ھیں
بہت سے ادارے ايسے ھیں جس میں مردوں اور عورتوں کے درمیان فرق یا امتیاز کی اجازت ھو سکتی ھے ۔ جیسے
● پرائیویٹ ممبر ، کلبز؛
● خدمات جو کہ صرف مردوں یا صرف عورتوں کے لیۓ ھوتی ھیں تاکہ سنجیدہ قسم کی پریشانیوں سے بچا جاسکے(مثال کے طور پر عورتوں کے لۓسونا)
● رضا کار تنظیمیں ، دیکھ بھال والی جگہیں ، خیراتی ادارے جو کہ صرف مردوں یا صرف عورتوں کو خدمات مہیا کرتے ھیں
● انشورنس پالیسیاں جہاں یہ بتایا جاتا ھے کہ عورتیں مردوں کی نسبت انشورنس کے رسک کے لیۓ اچھی ھیں یا نہیں (اس طرح سے یہ پتا چل جاتا ھے کہ آئندہ کس کی انشورنس کرنی ھے اور کس کی نہیں )
ٹرانس جینڈر لوگ
اگر آپ' جینڈر ری اسائنمنٹ' رکھتے ھیں (عام طورپر اسے جنس میں تبدیلی کہتے ھیں) تو آپ کو کچھ قانونی تحفظ ملتا ھے سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ ٹرانس جینڈر لوگوں کو کام کے دوران ڈسکریمی نیشن اور حراسمنٹ کے خلاف حفاظت فراھم کرتا ھے لیکن یہ ایکٹ گھر ، تعلیم ، اور خدمات کے بارے میں نہیں بتاتا
اگر آپ کو ان وجوھات میں سے کسی ایک کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن کا سامنا کرنا پڑرھا ھے توآپ سیکس ڈسکریمی نیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ کرسکتے ھیں ۔ مالکوں کوفرق نہیں کرنا چاھیۓ جب لوگوں کو ملازمت کے لیۓ منتخب یا برخاست کررھے ھوں مثال کے طور پر ایک مالک کو آپ کو طبی علاج کے لیۓ کام سے چھٹی بالکل اسی طرح دینی چاھیۓ جس طرح وہ دوسرے لوگوں کو طبی علاج مہیا کرتا ھے ان کو ایکشن لینا چاھیۓ اگر دوسرے ورکرز آپ کو پریشان کررھے ھوں
دی ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن ایک رھنمائی" سیکس ایکیولٹی اینڈ ٹرانس سیکشولزم" رکھتا ھے جوکہ ڈسکریمی نیشن کے اس طرح کے معاملات کو تفصیل کے ساتھ حل کرنے کے لیۓ مدد مہیا کرتا ھے حتی کہ اس طرح کے سیکس کے فیصلوں کی مثال بھی دیتا ھے
آپ کے " گے " یا " لیسبین " ھونے کی وجہ سے ڈسکریمی نیشن
ایمپلائمنٹ ایکیولٹی (سیکشول اوریئن ٹیشن) قانون 2003 کے تحت ، یہ غیر قانونی ھے کہ آپ کو آپ کی سیکشول مشق یا جنس کی وجہ سے ڈسکریمی نیٹ کیا جاۓ اس قانون میں کام سے ملحقہ مشقیں بھی شامل ھیں
یہ قانون کہتا ھے کہ یہ غیر قانونی ھے کہ آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا جاۓ کیونکہ آپ (یا لوگ سوچتے ھیں کہ آپ) گے ھیں ، لیسبین ھیں ، ھیٹروسیکشول ھیں یا اس میں مندرجہ ذیل شامل ھیں
● آپ کو ملازمت نہ دینے کا فیصلہ کرنا
● آپ کو نکال دینا
● آپ کو کام کی جگہ پر بد ترین شرائط کا سامنا ھونا
● آپ کو وہ فوائد نہ دینا جو مختلف جنسی مشقوں والے افراد کو حاصل ھیں (یہاں تک کہ فوائد صرف شادی شدہ لوگوں تک محدود ھوں)
ایکیولٹی کے بارے میں قانون صرف دو قسم کی ڈسکریمی نیشن کو بیان کرتا ھے
● بالواسطہ ڈسکریمی نیشن ، جب آپ کو آپ کے سیکس کی مشق کی وجہ سے غیر موزوں طریقے سے استعمال کیا جاۓ مثال کے طورپر آپ کی ترقی کو محض اس لیۓ روک دینا کہ آپ گے ھیں یہاں تک کہ آپ کے پاس مہارتیں یا تجربہ ھو جو آپ کو ضروری لگتا ھے
● بلاواسطہ ڈسکریمی نیشن ، جس میں یہ پالیسیاں اور مشقیں بھی شامل ھیں جو کہ ھر کسی پر لاگو ھوتے ھیں لیکن لوگوں کے ایک گروہ کو دوسرے کی نسبت زیادہ متاثر کرتے ھیں ، بغیر کسی مناسب وجہ کے بلاواسطہ ڈسکریمی نیشن کی مثال میں یہ ھے کہ جہاں مالک کو ایک ھوٹل یا مشہوری کے لیۓ دو لوگوں کی ضرورت ھو جن میں شوھر اور بیوی شامل ھوں یہ گے اور لیسبین جوڑوں میں شاید ڈسکریمی نیٹ ھو
ایک مالک آپ کو ڈسکریمی نیٹ یا پریشان نہیں کر سکتا جب آپ نوکری چھوڑ چکے ھیں
ایک ھی جنس کے شراکت داروں کے لۓ فوائد
اگر ایک مالک غیر شادی شدہ مختلف جنسوں والے شراکت داروں کو انشورنس اور ذاتی صحت کی دیکھ بھال جیسے فوائد دیتا ھے ،اور اس طرح کے فوائد ایک جیسی جنس والے شراکت داروں کو دینے سے انکار کرنا بھی ڈسکریمی نیشن میں ھی آۓ گا
مالکوں کو خاص طور پر شادی شدہ ، گے جوڑوں کو ھی فوائد نہیں دینے چاھیۓ یہاں تک کہ دونوں قسم کے جوڑے ایک جیسی شراکت کے لیۓ یا رکھنے کے لیۓ چھٹی لے سکتے ھیں اگر وہ اس کے مجاز ھیں
ھنگامی حالات کے لیۓ چھٹی لینا
ایمپلائمنٹ ایکٹ رائٹس 1996 کے تحت ، آپ بغیر تنخواہ کے چھٹی لینے کے مجاز ھیں اگر آپ کو غیر متوقع اور اچانک مسائل سے دوچار ھونا پڑے جو آپ کی فیملی کے قریبی لوگوں ، یا ان لوگوں سے متعلقہ ھوں جو آپ پر انحصار کرتے ھیں اس میں ایک جیسے جنس والے شراکت دار بھی شامل ھیں
حالات جن میں ایک مالک ڈسکریمی نیٹ کر سکتاھے
بعض حالات میں ، ایک مالک ڈسکریمی نیٹ کر سکتا ھے اگر یہ ملازمت کی حقیقی پیشہ وارانہ ضرورت ھے کہ ملازمت کرنے والا کسی خاص جنس کی مشق کرنے والا ھے
مثال کے طورپر ، بعض حالات میں ، یہ ایک تنظیم کے لیۓ قانونی ھے کہ جب وہ گے ، لیسبین ، اور بیسیکشول لوگوں کی بہبود کے لیۓ کام کررھے ھوں کہ کچھ ملازموں کو خاص قسم کی جنسی مشقوں کے لیۓ مجبور کیا جاۓ
یہ بھی خاص طور پر اھم ھے ھر ایک سیٹ کو علیحدہ دیکھا جاۓ ایک مالک خاص پیشہ کی ضرورت کے بارے میں شکایت نہیں کر سکتا یہاں تک کہ کام ایک خاص جنسی مشق کرنے والے نہ کررھے ھوں، صرف اس وجہ سے ھی نہیں کہ مالک نے ان کو برتر دیکھا ھے
ایک مالک پیشے کی ضرورتوں سے متعلق شکایت اس طرح بھی نہیں کر سکتا اگر ان کے پاس پہلے ھی زیادہ ملازم ھوں جو پہلے ھی وہ کام کر رھے ھوں جس کی کسی کو حاص جنسی مشق کے ساتھ ضرورت ھو مثال کے طور پر ، اگر ملازمت کا ایک حصہ(ایک ملازمت جس میں گے یا لیسبین لوگوں کو مشورہ دینے کی خدمات مہیا کرنا شامل ھے ) خاص پیشے سے متعلقہ ضرورتوں کو پورا کرتا ھے اس طرح ملازمت تبدیل بھی کی جاسکتی ھے تاکہ خاص پیشے سے متعلقہ ضرورتیں ایک خاص ملازمت کے لیۓ لاگو نہیں ھوتی ھیں
اس بات کی یقین دھانی کے لیۓ کہ یہ ابھی تک ٹھیک ھے ، ایک خاص پیشے سے متعلقہ ضرورتیں ھر اس وقت دیکھنی چاھیۓ جب ایک سیٹ خالی ھو
آپ کی جنسی مشق کی وجہ سے حراسمنٹ
حراسمنٹ ایک اچانک ھونے والا رویہ ھے جیسا کہ
● آپ کی عزت پر تشدد (غیر انسانی ھے ) یا
● ڈرانا ، مخالفت کرنا ، نیچادکھانا ، غیرانسانی یا نفرت انگیز ماحول کام کی جگہ پر پیدا کرنا
آپ کی جنسی مشق کی وجہ سے یہ آپ پر اثر انداز ھوگا یا یہ آپ کی کام کرنے کی جگہ پر آپ کی ثقافت کا حصہ ھو ، مثال کے طور پر ، نہ ھنسی آنے والے لطیفے برداشت کرنا اور طنز کو برداشت کرنا حراسمنٹ غیر قانونی نہیں ھے کیا بغیر مرضی کے حراسمنٹ غیر قانونی ھے اس کا انحصار اس بات پر ھے کہ آخر ایسا کیا ھوا جو اس بات کا موجب بنا
آپ کو لیسبین ، گے ، یا بیسیکشول نہیں ھونا کہ آپ کو کام کی جگہ پر حراسمنٹ کیا جاۓ مثال کے طور پر آپ مختلف جنس والے ھو لیکن لوگ آپ کو گے تصور کرتے ھیں اور آپ کو کام کی جگہ پر اس بارے میں طنز کیا جاتا ھے اور ناموں سے پکارا جاۓ اسے بھی حراسمنٹ کہیں گے یہاں تک کہ آپ کی جنسی مشق اس طنز کا باعث نہ ھو
مالک اپنے عملے کے تمام کارناموں کا ذمہ دار ھوتا ھے اور اس طرح انفرادی طور پر عملہ بھی ذمہ دار ھوتا ھے یہاں تک کہ یہ بھی دیکھا گیا ھے کہ مالک تمام ممکنہ اقدامات کرے حراسمنٹ کو روکنے کے لیۓ
ایچ آئی وی یا ایڈز سے متاثرہ لوگ
اگر آپ ایچ آئی وی یا ایڈز کا شکار ھیں تو آپ کو ڈسکریمی نیشن کا سامنا کرنا پڑے گا آپ گے ھیں یا نہیں آپ کو ڈس ایبیلیٹی ڈسکریمی نیشن ایکٹ کے تحت محفوظ ھونا ھوگا مزید معلومات کے لیۓ کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ کتابچہ "رائٹس فار ڈس ایبیلڈ پیوپل " پڑھیں
مزید مدد
کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ
عام قانونی مسائل میں لوگوں کی بالواسطہ مدد اور نصیحت کرتی ھے
فون کریں : 345 4 345 0845
کوالی فائڈ لیگل ایڈوائزر سے فوائد ٹیکس کریڈٹ ، تعلیم ، گھر ، یا ملازمت یا دوسرے کسی مسئلے کے بارے میں بات کریں
کلک
آن لائن معلومات اور دوسرے ذرائع کے بارے میں کوالٹی لوکل ایڈوائزر یا وکیل سے مدد لیں
ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن
فون : 901 015 08456
ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)
سکول میں ڈسکریمی نیشن کے بارے میں نصیحت
ھیلپ لائن سوموار اور جمعہ کو 2 بجے سے 5 بجے شام تک
فون : 5793 800 0808
دی ایڈوائزری ، کونسیلی ایشن اینڈ آربیٹریشن سروس(اےسی اے ایس)
اپنے قریبی پبلک پوائنٹ کے لیۓ
فون : 474747 08457
ایج کنسرن
فون:66 66 00 0800
ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروس
ایمپلائمنٹ ٹریبونل انکوائری لائن
9775 95 08457
www.employmenttribunals.gov.uk
دی جینڈر ٹرسٹ
فار ٹرانس جینڈر پیوپل
فون :347 0790 0700
سٹون وال
لیسبین ، گے آدمی اور بیسکشول پیوپل کے لیۓ
فون: 9440 7881 020
ٹیرینس ھائیجینز ٹرسٹ
ایچ آئی وی یا ایڈز رکھنے والے لوگوں کے لیۓ
فون: 200 1221 0845
تھرڈ ایج ایمپلائمنٹ نیٹ ورک
فون:1590 7843 020
فار دی کوڈ آف پریکٹس آن ایج ڈائیورسٹی ان ایمپلائمنٹ ، کنٹیکٹ دی ایج پوزیشن ٹیم ود ان دی ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن
فون: 360 330 08457
یہ کتابچہ لیگل سروسز کمیشن (ایل ایس سی) کے ذریعہ شائع کیا جاتا ھے یہ لیسلی اوون کی سارا لیسلی کے ساتھ ایسوسی ایشن میں لکھا جاتا ھے
This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk
Document Links
- www.clsdirect.org.uk
-
The Community Legal Service Direct web site.
http://www.clsdirect.org.uk