ایکیول اپرچیونیٹیز: آپ ڈسکریمی نیشن کے بارے میں کیا کرسکتے ھیں
Equal Opportunities (4): What you can do about discrimination
آپ ڈسکریمی نیشن کے بارے میں کیا کر سکتے ھیں
اگر آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا جا چکا ھے ، پہلے سوچیں کہ آپ کیا کرنا چاھتے ھیں اس بات کا انحصار اس پر ھے کہ آپ کو کس طرح ڈسکریمی نیٹ کیا گیا ھے آپ شاید یہ چاھیں کہ
● آپ کی نوکری واپس کی جاۓ
● تلافی کی جاۓ
● معافی یا
● ایک صاف اشارہ کہ تنظیم اس طرح مستقبل میں دوبارہ ڈسکریمی نیٹ نہیں کرے گی
آپ جو بھی چاھتے ھیں، یہ بہتر ھے کہ آپ اس تنظیم یا انسان کے ساتھ معاملہ سلجھا لیں جنہوں نے آپ کو ڈسکریمی نیٹ کیا ھو (مثال کے طور پر آپ کا مالک)
اگر اس طریقے سے شکایت کرنے سے کچھ حاصل نہ ھو ، تو آپ کے اگلے قدم کا انحصار آپ کے ساتھ ھونے والی ڈسکریمی نیشن کی قسم اور جہاں یہ واقع ھوئی پر ھوگا
کام کی جگہ پر ڈسکریمی نیشن سے واسطہ
اگر آپ کو کام کی جگہ پر ڈسکریمی نیشن کا سامنا ھے تو آپ اس قابل ھونگے کہ اپنا مقدمہ ایمپلائمنٹ ٹربیونل کے پاس لے جائیں
تاھم ، نۓ قوانین جو اکتوبر 2004 کو بنے ھیں کہ مطابق آپ اور آپ کا مالک اس سے پہلے کہ ٹریبونل کے پاس اپنا مقدمہ لے جائیں (اے سٹیچوٹری گریوینس پروسیجر)ایک قوانین کے مجموعے کی ضرور پیروی کرے (جو قانون نے بناۓ ھیں ) اس کا مطلب ھے کہ آپ اپنے مالک کو ایک اطلاع نامہ بھیجیں گے جو کہ ایک خط ھو گا جس میں آپ سے ھونے والی ڈسکریمی نیشن کے متعلق درج ھوگا اوریہ سب کچھ اس واقع کے تین ماہ کے اندر ھونا چاھيۓ جس واقع کے متعلق آپ شکایت کرنے والے ھیں اگر آپ ایکیول پے(تنخواہ کی برابری) کے متعلق شکایت کر رھے ھیں تو وقت کی یہ مقررہ حد لاگو نہیں ھوتی اس مقدمہ میں آپ مندرجہ ذیل صورتوں کے مطابق ایک تحریری ثبوت بیجھوا سکتے ھیں :
● جب تک آپ اپنے مالک کے لیۓ کام کررھے ھیں تو آپ کسی بھی وقت یہ بھیج سکتے ھیں؛ یا
● جب آپ ان کے پاس کام کرنا چھوڑ دیں تو اس کے چھ مہینے کے اندر اندر
آپ کے مالک آپ کو اس واقع کے سلسلے میں آپ کو ضرور بلائیں گے آپ کے مالک آپ کو بتائیں گے کہ وہ آپ کی شکایت کے بارے میں کیا کرسکتے ھیں وہ آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ اگر آپ مالک کے فیصلے سے متفق نہیں ھیں تو آپ کس طرح اپیل کر سکتے ھیں
جب آپ ایک دفعہ اپنا ثبوت پیش کر چکے ھیں تو آپ کو 28 دن انتظار کرنا ھوگا اس سے پہلے کہ آپ ٹربیونل میں شکایت کریں وقت کی یہ مقررہ حد اس صورت میں لاگو ھوتی ھے کہ آپ کے مالک نے آپ کی شکایت پر ردعمل ظاھر کیا ھے یا نہیں
نئے ثبوت پیش کرنے کے طریقہ کار قانون میں ھیں اور مکمل طور پر ان کی پیروی بھی کرنی چاھیۓ، سواۓ چند مخصوص حالات میں مثال کے طور پر ، نۓ طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں ھوگا اگر
● آپ کی شکایت کے ساتھ غیر موزوں سلوک کیا گیا ھو جیسا کہ پارٹ ٹائم ورکرز ریگولیشنز اور فکسڈ ٹرم ایمپلائی ریگولیشنز کے تحت (دیکھیں پارٹ ٹائم ورک)
● آپ ایک تنظیم کے ملازم نہیں ھیں جہاں آپ کام کررھے ھیں کیونکہ مثال کے طور پر آپ خود بخود ملازم ھوۓ ھیں
● آپ کی شکایت نکالے جانے کے بارے میں ھے ، اور آپ کا مالک آپ کو نکال چکا ھے یا آپ کو نکالنے کا سوچ رھا ھے
اگر آپ پہلے ھی جوب چھوڑ چکے ھیں ، آپ اور آپ کا مالک بغیر کسی ملاقات کے صرف خطوط کے ذریعے ھی آپ کی شکایت کے بارے میں متفق ھیں لیکن آپ کا مالک آپ کو اس کے بارے میں متفق نہیں کر سکتا ھے
اگر جھگڑا ایمپلائمنٹ ٹربیونل تک پہنچ جاۓ اور ٹربیونل کو یہ پتا چل جاۓ کہ آپ شکایات والے طریقہ کار کی مکمل طور پر پیروی نہیں کررھے ھیں ، اس سے آپ کو ملنے والے فوائد میں کمی ھو سکتی ھے آپ کوئی نصیحت ڈھونڈ سکتے ھیں اگر آپ کو یہ یقین نہیں ھے کہ آپ اپنے مقدمے میں نۓ قوانین کو اپنا نہیں سکتے
اگر آپ کا مالک آپ کو نکالنا چاھے یا رکھنا چاھے ، تو انھیں ایک خاص قسم کے طریقہ کار کی پیروی کرنی ھوگی اگر وہ آپ کو کسی بھی خاص طریقہ کار کو اپناۓ بغیر نکال دیں تو ایمپلائمنٹ ٹربیونل خود بخود آپ کے نکالے جانے کو غیر قانونی خیال کرے گی، اور آپ کو کم از کم چار ھفتوں کی تنخواہ کی ادائيگی فائدہ کے طور پر کی جاۓ گی
اپنے حقوق کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیۓ اگر آپ کو نکال دیا جاۓ اور نکالے جانے کی تکالیف آپ برداشت کررھے ھوں ، تو کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ کتابچہ "ایمپلائمنٹ" دیکھیں
ایک ایمپلائمنٹ ٹربیونل کی طرف جانا
آپ اپنے مقدمے کو ایک ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں لے جا سکتے ھیں اگر :
● آپ شکایات والے طریقہ کار سے گزر چکے ھیں لیکن نتیجے سے بہت نا خوش ھیں
● آپ کے مالک نے شکایات کی پیروی نہیں کی یا طریقہ کار پر مناسب طریقے سے عمل نہیں کیا یا
● شکایات کا طریقہ کار آپ کے مقدمے پر لاگو نہیں ھوتا ھے
ان تمام معاملات میں ، آپ کو اپنی تمام شکایات اپنے مالک کو کم ازکم 28 دن پہلے دینی چاھيۓ
ٹربیونل کی طرف جانے کی لاگت کم بھی ھو سکتی ھے یہاں تک کہ آپ نے اپنا مقدمہ چھوڑ دیا ھے تو آپ کو اپنے مالک کی لاگت کی ادائیگی نہیں کرنی ھوگی یہاں تک کہ ٹربیونل اس بات کا فیصلہ کردے کہ آپ شکایت کرنے کے لیۓ بالکل غیر موزوں تھے
آپ ٹربیونل میں ایک درخواست کے ذریعے شکایت کر سکتے ھیں جسے ای ٹی آئی کہتے ھیں آپ یہ فارم اپنے مقامی جاب سنٹر پلس سے لے سکتے ھیں اس کے ساتھ ساتھ (سٹیزن ایڈوائس بیورو) شہریوں کو نصیحت کرنے والے ادارے سے یا نیٹ پر ایمپلائمنٹ ٹربیونل سروس کے ذریعے سے بھی حاصل کرسکتے ھیں (دیکھیں 'مزید مدد')
آپ عام طور پر ایمپلائمنٹ ٹربیونل کو شکایت کرتے ھیں تین مہینے کے اندر اندر لیکن ایک دن کم اس سے جس دن سب سے پہلے آپ نے ڈسکریمی نیشن کے بارے میں جانا ۔ تاھم ، اگر ڈسکریمی نیشن جاری رھے تو یہ مقررہ مدت لاگو نہیں ھوتی ھے
یہ مقررہ مدت اس صورت میں بھی لاگو نہیں ھوگی اگر آپ ایکیول پے کے لیۓ شکایت کررھے ھیں ان معاملات میں آپ ٹربیونل کو شکایت کر سکتے ھیں
● کسی بھی وقت جب آپ اسی مالک کے لیۓ کام کر رھے ھوں یا
● چھ مہینے جن میں سے ایک دن کم ھو جب آپ نے ان کے لیۓ کام کرنا روک دیا ھو
اگر آپ شکایات یا دباؤ کے طریقہ کار سے گزر چکے ھیں تو آپ کے پاس مزید زیادہ سے زیادہ تین مہینے اپنی شکایت کے لیۓ ھوں گے
● آپ اپنا شکایت نامہ اپنے مالک کو ٹھیک مقررہ وقت پر بھیجوا دیں؛ یا
● آپ کو نکالنا یا آپ پر دباؤ ڈالنا شروع ھو رھا ھو ، یا اس کے شروع ھونے کے سبب کا یقین ھو جاۓ
سوالات کے طریقہ کار کا استعمال
اگر آپ کسی ایمپلائمنٹ ٹربیونل کو شکایت کرنا چاھتے ھیں ، تو آپ عام طور پر ایک خاص فارم اپنے مالک(ایمپلائر) کو بھیجتے ھیں ، جس کو سوالات والا فارم کہتے ھیں، آپ یہ فارم مندرجہ ذیل سے حاصل کرسکتے ھیں
● ایک جاب سنٹر سے یا
● ایکیول اپرچیونٹی کمیشن سے، اگر آپ کی شکایت سیکس ڈسکریمی نیشن یا ایکیول ادائيگی سے متعلقہ ھے
اس فارم میں ، آپ اپنے مالک سے اپنے سلوک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ھیں مثال کے طور پر ، اگر آپ یہ یقین رکھتے ھیں آپ ایک جاب حاصل نہیں کر سکتے ھیں اپنے سیکس کی وجہ سے ، تو آپ وضاحت طلب کر سکتے ھیں :
● اپنے مالک کے انتخابی طریقہ کار سے اور
● ایک دوسرا آدمی جو جاب کررھا ھے اس کی تعلیم اور تجربے کا اپنے ساتھ موازنہ کریں
اگر آپ یہ یقین رکھتے ھیں کہ آپ ایکیول پے وصول نہیں کر رھے ھیں تو یہ فارم آپ کی مدد کرۓ گا یہ دیکھنے کے لیۓ کہ معاملہ کیا ھے اور کیوں ھے
آپ کو مالک کو ضرور فارم بھیجنا ھو گا
● تین مہینے کے اندر اندر جب ڈسکریمی نیشن واقع ھو چکی ھو یا
● اکیس (21) دن کے اندر اندر جب ایمپلائمنٹ ٹربیونل آپ کی شکایت وصول کر چکا ھو
آپ کو سوالات کا طریقہ کار استعمال نہیں کرنا پڑے گا لیکن یہ آپ کے مقدمہ میں معمولی سی آپ کی مدد ضرور کرے گا اس طرح ، مالک بعض اوقات فارم کو پر نہیں کرتے ھیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو یہ ان کے حق میں ھی بہتر نہیں ھے اور اگر آپ اسے استعمال کرتے ھیں ، تو آپ اپنی شکایت کو نکال سکتے ھیں اس سے پہلے کہ آپ کا معاملہ ٹربیونل تک پہنچے
تلافی کیسے ھوتی ھے
اگر ٹربیونل یہ رائے دیتا ھے کہ آپ غیر قانونی طور پر ڈسکریمی نیٹ کیے گئے ھیں تو یہ آپ کو مندرجہ ذیل میں چھوٹ دے سکتا ھے
● کمائی کا نقصان (اس میں وہ رقم بھی شامل ھے جو آپ نے اس وقت کمائی جب آپ ڈسکریمی نیٹ نہیں کیے گئے تھے)
● آپ کے احساسات پر رحم
● آپ کی ذات پر زخم ، اگر اس کی وجہ ڈسکریمی نیشن ھے
اگر آپ ٹربیونل کے فیصلے پر خوش نہیں ھیں
اگر آپ اور آپ کا مالک ٹربیونل کے فیصلے سے خوش نہیں ھیں ، آپ ایمپلائمنٹ اپیل ٹربیونل میں اپیل بھی کر سکتے ھیں لیکن آپ صرف درخواست کر سکتے ھیں اگر قانون صحیح لاگو ھوا ھے اس بات پر نہیں کہ ٹربیونل کا فیصلہ درست ھے یا نہیں فيصلے کے بعد درخواست جمع کروانے کيليے آپکے پاس 42 دن ھوتے ھيں
مزید مدد
کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ
مفت معلومات فراھم کرتی ھے، مدد اور نصیحت بھی ڈائریکٹ لوگوں کو مہیا کرتی ھے عام مقامی مسائل سے نبٹنے کے لیۓ
فون کریں 345 4 345 0845
ایک تعلیم یافتہ قانونی نصیحت دان سے بینیفٹس اور ٹیکس میں چھوٹ ، قرضہ جات ، تعلیم ، گھر ، یا روزگار یا دوسرے مسائل کے لیۓ مقامی ایڈوائس سروس سے مدد طلب کریں یا ویب سائٹ ویزٹ کریں
مقامی قانون دان اور نصیحت دان یا معاملات کا حل بتانے والوں سے رابطہ کریں اور نیٹ پر معلومات اور مدد کے دوسرے ذرائع سے بھی رابطہ کریں
ایکیول اپرچیونیٹیز کمیشن
فون : 901 015 08456
ایڈوائزری سنٹر فار ایجوکیشن (اے سی ای)
تعلیمی اداروں میں ڈسکریمی نیشن کے سلسلے میں نصیحت طلب کریں
سوموار سے جمعہ 2 بجے سے 5 بجے رات مدد طلب کریں
فون : 5793 800 0808
دی ایڈوائزری ، کونسیلی ایشن اینڈ آربیٹریشن سروس (اےسی اے ایس)
اپنے قریبی انکوائری پوائنٹ کو تلاش کریں
فون: 474747 08457
ایج کنسرن
فون:66 66 00 0800
ایمپلائمنٹ ٹریبونل سروس
ایمپلائمنٹ ٹریبونل انکوائری لائن
9775 95 08457
www.employmenttribunals.gov.uk
دی جینڈر ٹرسٹ
فار ٹرانس جینڈر پیوپل
فون :347 0790 0700
سٹون وال
لیسبین ، گے آدمی اور بیسکشول پیوپل کے لیۓ
فون: 9440 7881 020
ٹیرینس ھائیجینز ٹرسٹ
ایچ آئی وی یا ایڈز رکھنے والے لوگوں کے لیۓ
فون: 200 1221 0845
تھرڈ ایج ایمپلائمنٹ نیٹ ورک
فون:1590 7843 020
فار دی کوڈ آف پریکٹس آن ایج ڈائیورسٹی ان ایمپلائمنٹ ، کنٹیکٹ دی ایج پوزیشن ٹیم ود ان دی ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن
فون: 360 330 08457
یہ کتابچہ لیگل سروسز کمیشن (ایل ایس سی) کے ذریعہ شائع کیا جاتا ھے یہ لیسلی اوون کی سارا لیسلی کے ساتھ ایسوسی ایشن میں لکھا جاتا ھے
This document was provided by Community Legal Service Direct, December 2005, www.clsdirect.org.uk
Document Links
- www.clsdirect.org.uk
-
The Community legal Service Direct web site.
http://www.clsdirect.org.uk