multikulti

اسائلم کے لیۓ دعوی کرنا

Claiming Asylum

اگر آپ رفیوجی ھیں تو آپ کے حقوق

یو _ کے میں اسائلم کی درخواست پر بہت سے طریقوں سے کاروائی کی جاتی ھے

یہ کتابچہ ان خاص چیزوں کی تشریح کرتا ھے جن کی ایک اسائلم تلاش کرنے والے کو ضرورت ھوتی ھے آپ کے ساتھ کیا سلوک ھوتا ھے یہ حالات پر منحصر ھے اور یو _کے کی گورنمنٹ کونسا طریقہ استعمال کرتی ھے یہ بھی آپ کے حالات پر منحصر ھے آپ کو اپنے کلیم کے متعلق جتنی جلدی ھو سکے ماھرانہ مشورہ لینا چاھیۓ

● اسائلم کے لیۓ کون اھلیت رکھتا ھے ؟

● مجھے اسائلم کے لیۓ کیسے درخواست دینی ھے ؟

● جب میں درخواست دیتا ھوں تو کیا ھوتا ھے ؟

● میں کیسے گذارہ کر سکتا ھوں جبکہ میں انتظار میں ھوں ؟

● جب میں انتظار میں ھوں تو میرے کیا حقوق ھیں ؟

● میں اپنے کلیم کے متعلق کہاں سے مدد لے سکتا ھوں ؟

● میرےکلیم کا کیا نتیجہ ھوگا ؟

● اگر میرا کلیم نامنظور ھوتا ھے تو کیا ھوگا ؟

● اگر میری اپیل ناکام ھوتی ھے تو کیا ھوگا ؟

اس سیریز کے کتابچوں میں آپ کے قانونی حقوق دیۓ گئے ھیں یہ مکمل قانون کی گائیڈ نہیں ھے اس کو اس طرح بھی گائیڈ نہیں سمجھنا چاھیۓ کہ قانون آپ پر یا کسی خاص حالت میں کیسے لاگو ھوتا ھے

اسائلم کے لیۓ کون اھل ھے ؟

اسائلم کے اھل ھونے کا انحصار اس پر ھے کہ کیا آپ ریفیوجی ھیں جیسا کہ ریفیوجی کنونشن ، یونائیٹڈ نیشن کے ریفیوجی کنونشن 1951 میں لکھا گیا ھے اس میں بیان کیا گیا ھے کہ ریفیوجی وہ ھے جو اپنے اصلی ملک سے باھر ھے اور جس کو مندرجہ ذیل 5 میں سے ایک وجہ سے مقدمہ بازی کا ڈر ھے

● ریس؛

● مذھبی؛

● قومیت؛

● خاص گروپ کی ممبر شپ یا

● سیاسی راۓ

ایک ریفیوجی کو یہ ضرور ثابت کرنا ھوگا کہ آپ کو واقعی خطرہ ھے اور آپ کو انٹرنیشنل تحفظ ان وجوھات کی بناء پر ضرورت ھے یہ اکثر بہت مشکل ھے اور بہت سی اسائلم کی درخواستوں میں قانونی مسائل پیدا ھو سکتے ھیں کسی ماھر کی مدد لینی بہت ضروری ھے

ریفیوجی کنونشن میں بیان کیا گیا ھے کہ آپ کو واپس اس ملک میں نہیں بھیجا جا سکتا جہاں آپ پر مقدمہ چلانے کا خطرہ ھو اس کا مطلب ھے کہ یو _کے حکومت آپ کو آپ کے پیدائشی ملک میں نہیں بھیج سکتی تاوقت یہ کہ یہ نہ ظاھر ھو کہ آپ کی حفاظت کو بہت کم خطرہ ھے یا بالکل نہیں ھے آپ اس ملک میں اس وقت تک ٹھہر سکتے ھیں جب تک امیگریشن اتھارٹیز آپ کے کیس کا فیصلہ نہیں کرتیں (ھوم آفس جو کہ یو _کے گورنمنٹ کا حصہ ھے )

تاھم یہ قانون وھاں لاگو ھوتا ھے جہاں آپ اس ملک میں واپس جا رھے ھیں جہاں آپ کو خطرہ ھے اس لیۓ آپ کے کلیم کو زیر غور لاۓ بغیر آپ کو کسی دوسرے محفوظ ملک میں بھیجا جا سکتا ھے

بہت سے کیسز میں جب آپ ایک فیصلہ کے خلاف اپیل کرتے ھیں اور آپ کو اسائلم سے انکار ھو جاتا ھے اس دوراں آپ ٹھہر سکتے ھیں لیکن اس کا انحصار آپ کے کلیم کی وجوھات پر ھے اور اس پر ھے کہ آپ کہاں سے آۓ ھیں

بہت سی وجوھات کی وجہ سے ھوم آفس آپ کی درخواست نا منظور کر سکتا ھے مثال کے طور پر اگر یہ ظاھر ھوتا ھے کہ آپ کو صرف آپ کے ملک کے کسی ایک حصہ میں خطرہ ھے تو آپ کو اسائلم سے انکار ھو سکتا ھے کیونکہ آپ کو واپس کیا جا سکتا ھے اور آپ اپنے ملک کے کسی دوسرے حصہ میں رہ سکتے ھیں

اسائلم کا مطلب ھے کہ آپ کی آئندہ ممکنہ حطرات سے حفاظت کی جاسکے جو کہ آپ کو پہلے درپیش ھو چکے ھیں آپ کو اس لیۓ بھی انکار ھو سکتا ھے کہ اگر ھوم آفس کو یقین ھو جاتا ھے کہ آپ کے ملکی حالات تبدیل ھو چکے ھیں اور آپ کو وھاں کوئی خطرہ نہیں ھے

اکثر یہ ثابت کرنا مشکل ھوتا ھے کہ آپ واقعی خطرہ میں ھیں آپ کو یہ ظاھر کرنا ھے کہ ممکنہ حد تک آپ پر مقدمہ چلایا جا سکتا ھے

کس کو کور نہیں کیا جاتا (اسائلم نہیں دیا جاتا)

کنونشن میں بیان کیا گیا ھے کہ مخصوص ٹائپ کے لوگ اسائلم کے اھل نہیں ھیں اس میں یہ لوگ شامل ھیں جو کہ سخت مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ھیں یا جو انسانی حقوق کی پامالی کے ذمہ دار ھیں

کچھ لوگ سیزشن کلاز میں بھی ھیں جن میں بیان کیا گیا ھے کہ آپ بعد میں اپنی حیثیت کھو سکتے ھیں اگر آپ مثال کے طور پر

● آپ کے ملک میں کافی حد تک حالات تبدیل ھو چکے ھیں اس وقت تک جب تک

ھوم آفس فیصلہ کرتا ھے یا

● آپ ریفیوجی ھونے کے بعد اپنے ملک میں واپس جاتے ھیں

اگر ایسا ھوتا ھے تو آپ ریفیوجی نہیں رہ سکتے لیکن آپ کے لیۓ ضروری نہیں ھے کہ آپ یو _کے کو چھوڑ دیں

سپیشل کیسز

مخصوص اقسام کے کلیم دوسروں سے زیادہ پیچیدہ ھوتے ھیں اس وقت قانون لاگو کرنا بہت مشکل ھو جاتا ھے

● آپ کو گورنمنٹ کے علاوہ کسی دوسرے سے مقدمہ بازی کا خطرہ ھے

● آپ سول وار (خانہ جنگی) سے بھاگ رھے ھیں یا

● بہت سے کیسز میں آپ کے مخصوص سوشل گروپ کی ممبر شپ کی وجہ سے آپ پر مقدمہ چلانے کا خطرہ ھے

اگر آپ ان کیٹاگریز میں سے کسی ایک کا کلیم کرتے ھیں تو آپ کو ماھرانہ مشورہ کی ضرورت ھے

انسانی حقوق کے کلیمز (ھیومن رائٹس کلیمز)

انسانی حقوق کی یورپین کنونشن کی آرٹیکل 3 پر مبنی کلیم کرنا ممکن ھو سکتا ھے یہ ذھنی اذیت ، غیر انسانی سلوک یا حتک آمیز سلوک سے منع کرتا ھے یو _ کے گورنمنٹ اگر آپ کو اس ملک میں واپس بھیج دیتی ھے جس سے آپ کو ایسا خطرہ ھے تو وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ھے

ریفیوجی کنونشن کی درخواستوں سے مختلف آپ کو کوئی غیر انسانی سلوک کے متعلق وجہ نہیں ظاھر کرنی ھوگی یا کسی پر الزام ظاھر نہیں کرنا ھو گا اگر آپ خطرہ ظاھر کر سکتے ھیں کہ زیر آرٹیکل 3 یہ منع کۓ گۓ سلوک کا آپ کو خطرہ ھے تو یو _ کے گورنمنٹ کو آپ کو ضرور ٹھہرنے کی اجازت دینا ھوگی اور عام طور پر آپ کو انسانی تحفظ مہیا کرنا ھوگا

آپ یہ بھی کلیم کر سکتے ھیں کہ آپ کو یو _کے سے نکالنے سے دوسرے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھوگی جیسا کہ آپ کی پرائیویٹ لائف یا آپ کی خاندانی عزت ۔

اکثر ان دلائل کے ساتھ کسی کیس کو جیت جانا بہت مشکل ھوتا ھے اگر آپ ایسا کلیم کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو اپنے قانونی نمائندہ سے بہت جلد اس کے متعلق بحث کرنا ھوگی

میں اسائلم کے لیۓ کیسے درخواست دے سکتا ھوں ؟

آپ ضرور کلیم کر سکتے ھیں

● ائیر پورٹ پر ڈیوٹی پر موجود امیگریشن آفیسر یا بندرگاہ پر جب آپ پہلی دفعہ وھاں پہنچتے ھیں

یا

● ھوم آفس اسائلم سکرینگ یونٹ کرائیوڈن یا لیورپول اگر آپ پہلے ھی یو _ کے میں ھیں

عام طور پر آپ کو اس وقت درخواست دینی چاھیۓ

● جب آپ پہلی دفعہ یو _ کے پورٹ پر پہنچتے ھیں

● اگر آپ قانونی طور پر پہلے ھی یہاں ھیں (مثال کے طور پر بطور طالب علم) جب آپ کو اپنے ملک کی طرف سے آپ پر مقدمہ چلانے کا خطرہ پہلی دفعہ ھوتا ھے

بہت سے لوگ دیر کر دیتے ھیں کیونکہ اس طرح ان کو اپنے خاندان اور دوستوں کو ملنے کا وقت مل جاتا ھے یا ان کو لیگل نمائندہ کی تلاش ھوتی ھے جبکہ آپ جتنی جلدی ھو سکے درخواست نہیں دیتے تو اتھارٹیز کو آپ کے درخواست کرنے کی وجوھات پر شک ھو سکتا ھے اگر وہ یقین نہیں کرتے اس پر جو آپ کہتے ھیں تو ممکن ھے آپ کو اسائلم نہیں دی جاۓ گی اگر آپ جلد از جلد درخواست کرتے ھیں تو آپ کو مدد بھی مل سکتی ھے

مزید مدد

کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

عام قانونی مسائل کے متعلق پبلک کو براہ راست مفت معلومات مہیا کرتا ھے

کال کریں 345 4 345 0845

اگر آپ لیگل مدد کے اھل ھیں تو آپ قانونی مشیر سے مفت مشورہ لے سکتے ھیں ان فوائد کے متعلق اور ٹیکس کریڈٹس ، ڈیبٹ ، ایجوکیشن ، ملازمت اور رھائش کے متعلق

آپ کو ایک لوکل لیگل مشیر یا وکیل بھی مل سکتا ھے

کلک کریں مزید معلومات کے لیۓ :

www.clsdirect.org.uk

ایمنیسٹی انٹرنیشنل

انگلینڈ کا فون نمبر: 1500 7033 020

ویلز میں : 5610 2037 029

www.amnesty.org.uk

امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن (آئی ایل پی اے )

مدد کے لیۓ معلومات حاصل کرنے کے لیۓ ڈائریکٹری آف ممبرز سے مشورہ کریں

فون : 8383 7251 020

www.ilpa.org.uk

امیگریشن ایڈوائزری سروس

www.iasuk.org

فون : 1200 7967 020 (ھیڈ آفس)

تمام انگلینڈ اور ویلز میں لوکل رابطہ کی تفصیل کے لیۓ ویب سائٹ دیکھیں

لاء سوسائٹی

لاء سوسائٹی آپ کو ان مشیروں کی تفصیل دے سکتی ھے جو اسائلم کیسز میں لیگل ریپری زنٹیشن کی پیشکش کر سکتے ھیں

فون : 6575 606 0870

www.solicitors-online.com

نیشنل اسائلم سپورٹ سروس

فرینک کوریگن ، 27 اولڈ گلوسسٹر سٹریٹ،

بلومز بری ، لندن ڈبلیو سی 1 این 3 ایکس ایکس

www.asylumsupport.info

آفس آف امیگریشن سروس کمیشن (او آئی ایس سی )

فون : 0046 000 0845

www.oisc.org.uk

ریفیوجی لیگل سنٹر

فون : 3200 7780 020

www.refugee-legal-centre.org.uk

ایک دوسرا کتابچہ ان لوگوں کے لیۓ لیگل ایڈوائس جن کو امیگریشن سروس نے نظر بند کر رکھ ھے کو لاء سوسائٹی مہیا کرتی ھے لاء سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ او آئی ایس سی ، سی ایل ایس اور آئی ایل پی اے ، اور ان اداروں میں سے کسی ایک سے حاصل ھو سکتا ھے

یہ کتابچہ امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن اور مک چاٹ ون کی مدد سے لکھا گیا ھے جو کہ امیگریشن لاء کے قانونی ماھر اور وکیل ھیں

This document was provided by Community Legal Service Direct, April 2006, www.clsdirect.org.uk

Document Links

www.clsdirect.org.uk
Community legal service direct website
http://www.clsdirect.org.uk
www.multikulti.org.uk