multikulti

اسائلم کے لیۓ دعوی : جب آپ انتظار میں ھوتے ھیں تو آپ کے کیا حقوق ھوتے ھیں ؟

Claiming asylum: your right while you are waiting

جب میں انتظار کر رھا ھوں تو اس دوران میں کیا کر سکتا ھوں؟

اگر آپ کے پاس رقم نہیں ھے تو آپ اپنے کیس پر غور ھونے کے دوران عام طور پر مدد کے لیۓ دعوی کر سکتے ھیں اس سکیم کو نیشنل اسائلم سپورٹ سروس (این اے ایس ایس ) چلاتی ھے جو بچے بذات خود درخواست دیتے ھیں ان کے ساتھ مختلف طریقے سے برتاؤ کیا جاتا ھے وہ لوکل کاؤنسل سے مدد حاصل کرسکتے ھیں

ھوم آفس اگر خیال کرتا ھے کہ آپ کو جتنی جلدی پناہ کے لیۓ درخواست دینی چاھیۓ تھی آپ نے اتنی جلدی نہیں دی تو وہ آپ کو مدد دینے سے انکار کر سکتا ھے اگر آپ کو اس وجہ سے مدد دینے سے انکار کیا گیا ھے تو آپ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کے قابل نہیں ھوتے لیکن آپ کو جتنی جلدی ھو سکے مشورہ لینا چاھیۓ

مدد کے لیۓ درخواست دینا

اگر آپ کو مدد کے لیۓ دعوی کرنے کی اجازت مل جاتی ھے تو آپ کو ایک لمبا فارم انگریزی میں پر کرنا پڑتا ھے آپ کہیں بھی يو _کے میں ٹھہرے ھوۓ ھیں آپ کو فارم بھرنے میں مدد مل سکتی ھے آپ یہ مدد اداروں سے جو زن سٹاپ سروس چلاتے ھیں لے سکتے ھیں آپ ان کی تفصیل ھوم آفس سے فارم حاصل کرتے وقت حاصل کر سکتے ھیں یا کسی لوکل ریفیوجی سپورٹ ایجنسی سے حاصل کر سکتے ھیں

آپ رھائش (مکان) کے لیۓ ، مالی مدد (رقم) کے لیۓ یا دونوں کے لیۓ درخواست دے سکتے ھیں آپ کو مدد اس وقت دی جاۓ گی جب اگر آپ مفلس ھیں (آپ کے پاس کوئی رقم نہیں ھے) اگر آپ کے پاس کوئی رقم ھے یا (این اے ایس ایس) کو یقین ھے کہ آپ رقم حاصل کرسکتے ھیں تو آپ کو اس پر گزارہ کرنا ھوگا اس سے پہلے کہ وہ آپ کو مدد دیں

اگر آپ کو مدد سے انکار ھو جاتا ھے یا آپ کی مدد اسائلم کی درخواست کا فیصلہ ھونے سے پہلے واپس لے لی جاتی ھے تو آپ انڈیپینڈنٹ اسائلم سپورٹ ایڈجوڈیکیٹرز سے اپیل کرسکتے ھیں آپ کو ایک اپیل فارم دیا جاۓ گا اگر آپ کی مدد نامنظور ھو جاتی ھے آپ اپیل تیار کرنے کے لیۓ مفت قانونی مدد لے سکتے ھیں لیکن وہ سماعت کے وقت آپ کی نمائندگی نہیں کرتا ایک لیگل نمائندہ بھی آپ کی سماعت کے وقت مفت مدد کے لیۓ مل سکتا ھے

آپ کیا حاصل کرسکتے ھیں

آپ کو مدد ووچرز کی شکل میں ادا کی جائے گی جس کو آپ پوسٹ آفس سے کیش میں تبدیل کروا سکتے ھیں لیکن آپ یا آپ کے گھر میں اگر کوئی میڈیکل ضرورت یا کوئی دوسری خاص ضرورت ھے جس کی قیمت آپ پوری ادا نہیں کر سکتے تو آپ اس کی قیمت کے لیۓ بھی کلیم کر سکتے ھیں

آپ کو رھائش کہاں ملے گی

اگر آپ کو مدد دی جاتی ھے اور آپ کہیں رھائش رکھنا چاھتے ھیں تو آپ پہلے ایمرجنسی رھائش حاصل کریں گے عام طور پر لندن یا کینٹ (جنوبی لندن) میں ایک ھوسٹل میں ۔ اس کے بعد آپ کو ملک کے کسی دوسرے حصے میں (ڈسپرسڈ) بھیج دیا جاۓ گا تا وقت یہ کہ آپ کے پاس لندن میں ٹھہرنے کی کوئی بہتر وجہ ھو مثال کے طور پر اگر آپ کو مخصوص توجہ کی ضرورت ھے کیونکہ آپ کو اذیت دی گئی ھے آپ کے لندن میں قریبی رشتہ دار ھیں یہ عام طور پر ایک اچھی وجہ نہیں ھے

اگر آپ کو کسی اور جگہ بھیجا جاتا ھے آپ کے پاس کوئی چوائس نہیں ھے کہ آپ کہاں جانا چاھتے ھیں تو ملک کے ھر حصہ میں ون سٹاپ سروس ھے جو آپ کو مشورہ اور مدد کرنے کے قابل ھوگی اور آپ کو اس کے ساتھ رابطہ کرنا چاھیۓ

اگر آپ ڈسپرسڈ نہیں ھونا چاھتے تو عموماّ آپ صرف مدد لینے کے قابل ھو سکتے ھیں نہ کہ رھائش ۔ آپ کو بذات خود کہیں رھائش تلاش کرنی ھوگی (مثال کے طور پر دوستوں کے ساتھ)

امداد کب بند ھوتی ھے

آپ کی امداد مندرجہ ذیل وجوھات پر بند ھو سکتی ھے

● اگر آپ کو ریفیوجی تسلیم کر لیا جاتا ھے (اسائلم مل جاتی ھے ) تو آپ کو ھیومینٹیرین پروٹیکشن یا ڈسکریشنری لیو دے دی جاتی ھے جس میں آپ 28 دن کے لیۓ اپنی ایمرجنسی رھائش کے باھر جا سکتے ھیں اور دوسری مدد حاصل کرسکتے ھیں ون سٹاپ سروس یا دوسری لوکل ایڈوائس ایجنسی آپ کو مدد دے گی

● اگر آپ کی اسائلم کی درخواست نامنظور ھو جاتی ھے آپ کو اپیل کرنے کے لیۓ وقت دیا جاتا ھے آپ مدد لیتے رھیں گے تا وقت یہ کہ آپ کی اپیل ختم ھو جاتی ھے اس کے مزید 21 دن کے بعد تک

● اگر وہ رھائش جو آپکو دی گئ ھے چھوڑ دیتے ھیں یا اس کو نقصان پہنچاتے ھیں یا این اے ایس ایس کو یہ یقین ھو جاتا ھے کہ آپ کے پاس اور بھی رقم ھے تو آپ کو مزید مدد نہیں ملےگی

ھارڈ کیسز

بعض اوقات آپ کی اپیل نا منظور ھونے کے بعد بھی ممکن نہیں ھوتا کہ آپ گھر واپس آئیں ایسا تب ھو سکتا ھے جب اس علاقے کے لیۓ کوئی فلائٹ نہ ھو اور آپ کے پاس واپس آنے کا کوئی ذریعہ نہ ھو یا اگر جنگ لگی ھوئی ھے اور ھوم آفس اسی وقت یہ نہیں چاھتا کہ آپ واپس آئیں اگر ایسا ھوتا ھے تو آپ کو کچھ وقت ٹھہرنے کی اجازت ھونی چاھیۓ لیکن جب آپ کا کیس ختم ھو چکا ھے آپ دعوی کرنے کے قابل نہیں ھیں آپ کچھ ڈسکریشنری مدد این اے ایس ایس سے حاصل کرسکتے ھیں آپ ان کو یہ بتا دیں کہ آپ یہ مدد حاصل کرنے کے لیۓ کوئی تمام لوگوں کی بھلائی کا کام کرنا چاھتے ھیں

اگر آپ کے گھر میں بچے ھیں تو آپ لوکل کؤنسل سے مدد حاصل کر سکتے ھیں جبکہ یہ مدد اس وقت بند کر دی جاتی ھے جب ھوم آفس یہ خیال کرتا ھے کہ آپ اپنے ملک واپس جانے کے بندوبست میں مدد نہیں کر رھے ھیں مثال کے طور پر آپ نے اپنی ایمبیسی سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیۓ درست درخواست نہیں دی ۔ جبکہ آپ صرف میڈیکل ضروریات کے لیۓ مدد لے سکتے ھیں اگر آپ ایسا کرتے ھیں تو آپ کی لوکل کؤنسل ان اخراجات میں آپ کی مدد کر سکتی ھے

جب میں انتظار میں ھوں تو میرے کیا حقوق ھونگے؟

بہت سے اسائلم کے متلاشی جب وہ پہنچتے ھیں اسی وقت درخواست دے دیتے ھیں ان کو نظر بند نہیں کیا جاتا لیکن اس کی بجاۓ عارضی داخلہ دے دیا جاتا ھے اگر آپ کو عارضی داخلہ مل جاتا ھے تو آپ کے لیۓ ضروری ھے کہ

● مقررہ تاريخ اور وقت جو آپ کو بتایا گیا ھے آپ کو امیگریشن اتھارٹیز کو واپس رپورٹ کرنا ھوگی؛

● مخصوص ایڈریس پر رھنا ھوگا ؛ اور

● کام نہ کرنا ھوگا

آپ کو امیگریشن آفس میں الیکٹرانک مانیٹرنگ یا ٹیگنگ کو دستخط کرنے یا منظور کرنے کے لیۓ باقاعدگی سے رپورٹ کرنا ھوگی عام طور پر اس کا مطلب ھے کہ آپ کو ایک مخصوص قسم کا ٹکرا پہننا پڑے گا جس سے ھوم آفس کو یہ چیک کرنے میں آسانی ھوگی کہ آپ مخصوص ایڈریس پر ٹھہرے ھوۓ ھیں

اگر آپ ٹمپریری ایڈمشن کی شرائط توڑتے ھیں تو آپ کو قید کیا جا سکتا ھے اور اگر آپ بتاۓ ھوۓ وقت پر رپورٹ نہیں کرتے تو آپ کو غیر قانونی طور پر داخل شدہ تصور کیا جاۓ گا اگر آپ کہیں جاتے ھیں یا ڈسپرسڈ ھوتے ھیں تو آپ کو براہ راست امیگریشن اتھارٹیز کو ضرور مطلع کرنا ھوگا

ھوم آفس انٹرویو کا وقت مقرر کرے گا اور آپ کو ایک نوٹس بھیجے گا اس ایڈریس پر جو آپ کے ٹمپریری ایڈمیشن فارم پر درج ھے ۔ اگر آپ حاضر نہیں ھوتے تو ھوم آفس پیروی نہ کرنے کی وجہ سے آپ کی درخواست نامنظور کردے گا اور آپ اپیل کا حق بھی کھو دیں گے اگر آپ کو نوٹس نہیں پہنچتا اور آپ اس وجہ سے اپنی ٹائم لمٹ بھی کھو دیتے ھیں

اگر آپ کو ٹمپریری ایڈمیشن نہیں مل سکتا

اگر آپ کو ٹمپریری ایڈمشن نہیں ملتا تو آپ کو نظر بند رکھا جائے گا لیکن آپ 7 روز کے بعد بیل کے لیۓ درخواست کر سکتے ھیں اگر آپ رھائی کی شرائط توڑتے ھیں تو جتنی جلدی آپ عدالت میں رقم جمع کروا دیں گے اتنی ھی جلدی آپ ڈیٹنشن سنٹر(قید خانہ ) چھوڑ سکتے ھیں یہ آپ کو اس وقت مدد دے سکتا ھے اگر آپ ایک یا دو لوگوں کو جو کہ یو ۔ کے میں رھتے ھیں جانتے ھیں اور جو آپ کی گارنٹی دینے کے لیۓ رضا مند ھیں کہ آپ بیل کی کسی بھی شرائط کی پابندی کریں گے یہ لوگ (شورٹیز کے نام سے جانے جاتے ھیں ) جنہیں رقم ادا کرنے کے لیۓ وعدے کا کہا جاۓ گا اگر آپ واپس رپورٹ نہیں کرتے جب آپ کو کہا جاتا ھے ان لوگوں کے لیۓ جن کو ڈیٹینڈ( قید) کیا گیا ھے ایک علیہدہ کتابچہ ھے "چیلنجنگ لیگل ڈیٹنشن" ایک لسٹ پریکٹس گائیڈ جو آپ کو حاصل کرنا چاھیۓ

● 'وزٹرز گروپ' جو ایک رضا کاروں کا گروپ ھے جو ان لوگوں کے پاس جاتا ھے جن کو ڈیٹینڈ (قید) کیا گیا ھے اور ان کی مدد کر سکتا ھے ؛ یا

● امیگریشن ڈیٹینیز کے لیۓ چیریٹی بیل کا بندوبست کر سکتا ھے

ٹمپریری ایڈمشن کی طرح ضمانت کی اور بھی شرائط ھو سکتی ھیں آپ کو باقاعدگی کے ساتھ پولیس سٹیشن یا امیگریشن آفس جانا پڑے گا اگر آپ یہ شرائط توڑتے ھیں تو آپ قانون توڑ رھے ھیں اور آپ شورٹیز وعدہ کے مطابق اپنی رقم ضائع کر سکتے ھیں

بیل کے لیۓ درخواست دینے کا خرچہ پبلکلی فنڈڈ لیگل ھیلپ میں کور ھو جاتا ھے اگر آپ اس کے اھل ھیں آپ اپنے لیگل نمائندہ کو کہیں کہ وہ آپ کی طرف سے درخواست دے

اگر ابھی تک اسائلم کے متلاشی ھیں تو آپ کو کام کرنے کی اجازت نہیں ھوگی جبکہ اگر ھوم آفس 12 ماہ سے زیادہ آپ کے کیس کا فیصلہ کرنے میں تاخیر کرتا ھے تب آپ کام کرنے کی اجازت کے لیۓ درخواست کر سکتے ھیں

دوسرے حقوق

بطور اسائلم کے متلاشی ، آپ مفت میڈیکل کیئر حاصل کر سکتے ھیں اور آپ اپنے آپ کو ایک لوکل ڈاکٹر کے پاس مفت ھیلتھ کیئر حاصل کرنے کے لیۓ رجسٹر کروا سکتے ھیں بہت سے علاقوں میں انگلش لینگوئج کلاسز مفت دستیاب ھیں اور آپ دوسرے ایجوکیشن کورس بھی کر سکتے ھیں

آپ کی اسائلم کی مدد کے علاوہ بہت کم رقم دستیاب ھے لیکن کچھ سفر کے اخراجات ادا کئے جا سکتے ھیں اس میں امیگریشن اتھارٹیز کے ساتھ انٹرویو اور اسائلم کی درخواست کی سماعت پر جانے کے لیۓ کرایہ شامل ھے اگر آپ کو پولیس یا امیگریشن آفس رپورٹ کرنا پڑتی ھے تو آپ کو کرایہ کی مدد کے لیۓ کہنا چاھیۓ لیکن کرایہ کی ادائیگی حاصل کرنے کے لیۓ آپ کو 5 سے 6 روز پہلے این اے ایس ایس بتانا ھوگا اگر آپ کو یو ۔ کے میں کسی دوسری جگہ بھیج دیا جاتا ھے تو آپ کرایہ حاصل کرسکتے ھیں ون سٹاپ سروس اس میں آپ کی مدد کرسکتی ھے

اگر آپ لیگل مدد پبلک فنڈ سے حاصل کر رھے ھیں تو آپ اپنے لیگل نمائندہ کے ساتھ انٹرویو کے لیۓ جانے کے لیۓ سفر کے اخراجات لے سکتے ھیں

میں اپنے دعوی( کلیم) کے لیۓ کہاں سے مدد لے سکتا ھوں

اگر آپ کے پاس لیگل نمائندہ کو ادا کرنے کے لیۓ کافی رقم نہیں ھے تو آپ مفت ماھرانہ مشورہ لینے کے قابل ھیں یہ بزریعہ وکیل اور رضا کار اداروں جن کا لیگل سروس کمشن سے کنٹریکٹ ھے سے دستیاب ھے

بڑے اداروں میں سے 2 جو آپ کو مشورہ دے سکتے ھیں وہ ھیں ریفیوجی لیگل سنٹر اور امیگریشن ایڈوائزری سروس

مفت سروس کچھ دوسرے ادارے اور کچھ لوکل ایجنسیز خاص طور پر لاء سنٹرز بھی مہیا کرتے ھیں ون سٹاپ سروس یا سٹیزن ایڈوائس بیورو ان کی تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ھیں اگرچہ آپ لیگل ایڈوائزر مدد دینے کے لیۓ حاصل کرنے کے جلدی قابل نہیں ھوتے

اگر آپ کو ڈیٹینڈ کیا گیا ھے اور آپ ان اداروں میں سے کسی کی مدد حاصل نہیں کرسکتے تو آپ کو کوشش کرنی چاھیۓ کہ بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کریں یا وزٹر گروپ کے ممبر سے کہیں یہ ایک رضاکاروں کا گروپ ھے جو ان لوگوں کے پاس جاتا ھے جن کو ڈیٹینڈ(قید) کیا گیا ھے اور جو باھر مختلف سرو‎سز سے آپ کا رابطہ کروا سکتے ھیں

آپ کا مشیر ضرور آپ کو تحریری طور پر بتا سکتا ھے :

● آپ کس قسم کی سروس کی امید کر سکتے ھیں

● اگر آپ کا معاملہ ایڈوائس سروس یا مشیر سے ھے تو آپ کو کس کے پاس شکایت کرنی ھے

● کیا آپ کو کوئی قیمت ادا کرنی ھوگی اور اگر ایسا ھے تو اس کا کیسے حساب لگایا جاۓ گا ؛ اور

● ایڈوائس سروس کی جب آپ کو ضرورت پڑتی ھے تو اس سے کیسے رابطہ کرنا ھے

یہ اداروں کے لیۓ خلاف قانون ھے کہ وہ آپ کو پناہ کے کیس میں آپ کو مشورہ دیں یا آپ کی مدد کریں تا وقت یہ کہ وہ وکیل ھوں یا امیگریشن سروس کمشنر آفس (او آئی ایس سی) کے رجسٹر پر ھوں کوئی بھی جو مشورہ مہیا کرتا ھے اور وہ مفت نہیں ھے وہ آپ کو ھمیشہ بتائیں گے کہ مفت مشورہ بھی دستیاب ھے

ترجمان کا استعمال کرنا

امیگریشن اتھارٹیز کسی بھی انٹرویو لینے کے لیۓ ایک ترجمان مہیا کرۓ گی آپ کے لیگل مشیر کو چاھیۓ کہ وہ بھی آپ کے کہنے پر ایک نمائندہ آپ کو مہیا کرۓ اگر آپ ترجماں کو نہیں سمجھ سکتے تو آپ کو جلدی بتا دینا چاھیۓ بعد میں غلطی کو درست کرنا بہت مشکل ھو جاتا ھے یاد رکھیں کہ وہ ترجمان آپ جو کچھ کہتے ھیں اس کا ترجمہ کرنے میں آپ کی مدد کرتا ھے وہی ترجمہ کرتا ھے جو کہا گیا ھے وہ مشورہ نہیں دیتا اور آپ کے لیۓ سوال کا جواب نہیں دیتا آپ تمام مدد کے لیۓ دوستوں کو یا فیملی ممبرز کو استعمال کرنے سے گریز کریں لیکن ماسواۓ سادہ مدد کے لیۓ

مزید مدد

کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ

عام قانونی مسائل کے متعلق پبلک کو براہ راست مفت معلومات مہیا کرتا ھے

کال کریں 345 4 345 0845

اگر آپ لیگل مدد کے اھل ھیں تو آپ قانونی مشیر سے مفت مشورہ لے سکتے ھیں ان فوائد کے متعلق اور ٹیکس کریڈٹس ، ڈیبٹ ، تعلیم ، ملازمت اور رھائش کے متعلق

آپ کو ایک لوکل لیگل مشیر یا وکیل بھی مل سکتا ھے

کلک کریں مزید معلومات کے لیۓ :

www.clsdirect.org.uk

ایمنیسٹی انٹرنیشنل

انگلینڈ کا فون نمبر: 1500 7033 020

ویلز میں : 5610 2037 029

www.amnesty.org.uk

امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن (آئی ایل پی اے )

مدد کے لیۓ معلومات حاصل کرنے کے لیۓ ڈائریکٹری آف ممبرز سے مشورہ کریں

فون : 8383 7251 020

www.ilpa.org.uk

امیگریشن ایڈوائزری سروس

www.iasuk.org

فون : 1200 7967 020 (ھیڈ آفس)

تمام انگلینڈ اور ویلز میں لوکل رابطہ کی تفصیل کے لیۓ ویب سائٹ دیکھیں

لاء سوسائٹی

لاء سوسائٹی آپ کو ان مشیروں کی تفصیل دے سکتی ھے جو اسائلم کیسز میں لیگل ریپری زنٹیشن کی پیشکش کر سکتے ھیں

فون : 6575 606 0870

www.solicitors-online.com

نیشنل اسائلم سپورٹ سروس

فرینک کوریگن ، 27 اولڈ گلوسسٹر سٹریٹ،

بلومز بری ، لندن ڈبلیو سی 1 این 3 ایکس ایکس

www.asylumsupport.info

آفس آف امیگریشن سروس کمیشن (او آئی ایس سی )

فون : 0046 000 0845

www.oisc.org.uk

ریفیوجی لیگل سنٹر

فون : 3200 7780 020

www.refugee-legal-centre.org.uk

ایک دوسرا کتابچہ ان لوگوں کے لیۓ لیگل ایڈوائس جن کو امیگریشن سروس نے نظر بند کر رکھا ھے کو لاء سوسائٹی مہیا کرتی ھے لاء سوسائٹی آف سکاٹ لینڈ او آئی ایس سی ، سی ایل ایس اور آئی ایل پی اے ، اور ان اداروں میں سے کسی ایک سے حاصل ھو سکتا ھے

یہ کتابچہ امیگریشن لاء پریکٹیشنرز ایسوسی ایشن اور مک چاٹ ون کی مدد سے لکھا گیا ھے جو کہ امیگریشن لاء کے قانونی ماھر اور وکیل ھیں

This document was provided by Community Legal Service Direct, April 2006, www.clsdirect.org.uk

Document Links

www.clsdirect.org.uk
Community legal service direct web site
http://www.clsdirect.org.uk
www.multikulti.org.uk