لرننگ ڈس ایبیلٹی
Learning disability
خلاصہ
اس پرچہ (فیکٹ شیٹ) میں لرننگ ڈس ایبیلٹی کا تعارف پیش کیا جاتا ھے
● لرننگ ڈس ایبیلٹی کیا ھے ؟
● کتنے لوگ لرننگ ڈس ایبیلٹی کا شکار ھیں ؟
● اگر کوئی لرننگ ڈس ایبیلٹی کا شکار ھے تو اس کے متعلق آپ کیسے بیان کر سکتے ھیں ؟
● لرننگ ڈس ایبیلٹی کے شکار لوگوں کو کون سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے ؟
● لرننگ ڈس ایبیلٹی کے شکار شخص کو کیا حقوق حاصل ھیں ؟
وضاحت
لرننگ ڈس ایبیلٹی کیا ھے ؟
لرننگ ڈس ایبیلٹی یو ۔ کے میں عام ڈس ایبیلٹی میں سے ایک ڈس ایبیلٹی ھے لرننگ ڈس ایبیلٹی کی بہت سی مختلف اقسام ھیں ، وہ ایسی ھو سکتیں ھیں :
● ھلکی / نرم
● مناسب / کم درجے کی
● بہت سخت
● بہت گہری
وہ تمام ساری زندگی کے لیۓ ھوتی ھیں ایک لرننگ ڈس ایبیلٹی کسی آدمی کے لیۓ تعلیم حاصل کرنے کی اھلیت پر اثر انداز ھو سکتی ھے بات چیت کرنے پر یا روزانہ کے کاروبار کرنے پر اثر انداز ھو سکتی ھے یہ کوئی بیماری نہیں ھے لرننگ ڈس ایبیلٹی کو عام طور پر ذھنی ڈس ایبیلٹی (مینٹل ھینڈی کیپ) کے طور پر جانا جاتا ھے لیکن اس لفظ کو زیادہ طور پر استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ جو لوگ لرننگ ڈس ایبیلٹی کا شکار ھوتے ھیں یہ ان کے لیۓ تکلیف کا باعث ھوتا ھے
بہت سے لوگ جن کو لرننگ ڈس ایبیلٹی کا مسئلہ ھو ان کو روزانہ کے کام کرنے کے لیۓ مدد کی ضرورت ھوتی ھے جیسا کہ لباس پہننے کے لیۓ یا کھانا پکانے کے لیۓ یا بات چیت کرنے کے لیۓ ۔ جن لوگوں کو بہت سخت لرننگ ڈس ایبیلٹی ھوتی ھے ان کو 24 گھنٹے دیکھ بھال کی ضرورت ھوتی ھے خاص طور پر ان لوگوں کے لیۓ جن کو بہت گہری اور مختلف قسم کی لرننگ ڈس ایبیلٹیز ھوتی ھیں
بہت سے لوگ جن کو لرننگ ڈس ایبیلٹی ھوتی ھے خود مختار زندگی بسر کرتے ھیں یہ جاننا بہت ضروری ھے کہ لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگ اپنی شخصیت میں خود مختار ھوتے ھیں ان کی خواھشات اور مقاصد پسند اور نا پسند ھوتے ھیں لرننگ ڈس ایبیلٹی کسی کو بھی تعلیم حاصل کرنے اور زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں بنتی ۔ درست مدد دیتی ھے
کتنے لوگ لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا ھیں ؟
یہ خیال کیا جاتا ھے کہ یو ۔ کے میں تقریباّ ڈیڑھ ملین لوگ ھیں جن کو لرننگ ڈس ایبیلٹی ھے یہ تقریبا 100 میں 3 لوگ ھیں اور تعداد بڑھ رھی ھے تقریبا ھر ھفتے 200 بچے لرننگ ڈس ایبیلٹی کے ساتھ پیدا ھوتے ھیں وہ لوگ جن کو لرننگ ڈس ایبیلٹی ھوتی ھے وہ بہت لمبی زندگی گزارتے ھیں
اگر کوئی لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا ھے تو اس کے متعلق آپ کیسے بتا سکتے ھیں ؟
عام طور پر اگر کوئی شخص لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا ھے تو اس کے چہرے سے دیکھ کر بتانا ممکن نہیں ھوتا ۔ کچھ لوگ فزیکل فیچر رکھتے ھیں جو یہ ثابت کرتے ھیں کہ وہ لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا ھیں جیسا کہ ڈاؤن سنڈروم ۔ جس طریقہ سے ایک شخص گفتگو کرتا ھے یہ ظاھر کرتا ھے کہ وہ لرننگ ڈس ایبیلٹی کا شکار ھے جیسا کہ بہت آھستہ بولنا ۔ کچھ لوگ جو لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھتے ھیں وہ زبانی گفتگو (وربل کمیونیکیشن) نہیں کر سکتے اس لیۓ وہ خاص قسم کے اشاروں سے کام لیتے ھیں جیسا کہ گفتگو میں مدد حاصل کرنے کے لیۓ مکاٹون اور سگنالونگ وغیرہ
جو لوگ لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھتے ھیں ان کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے ؟
بہت سے مسائل ھیں جن کا لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا لوگوں کو سامنا کرنا پرتا ھے وہ بنیادی خدمات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے جیسا کہ صحت ، تعلیم اور رھائش
ان کو عام طور پر خوف و ھراس ، حراسمنٹ اور مختلف جرائم کا سامنا کرنا پڑتا ھے مالک (ایمپلائرز) ان کو ڈسکریمی نیٹ کر سکتے ھیں ان کی قابلیت اور ضرورت کو عام لوگ ، مالک (ایمپلائرز) ، میڈیا ، لوکل یا نیشنل گورنمنٹ سمجھ نہیں سکتے
لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کے کیا حقوق ھیں
ایک لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے شخص کے وھی حقوق ھیں جو ایک لرننگ ڈس ایبیلٹی نہ رکھنے والے شخص کے ھیں گزشتہ چند سالوں میں ان کے حقوق میں سے بہت سے قانون بن چکے ھیں
1970 میں ایجوکیشن ایکٹ نے ھر لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے بچے کے لیۓ تعلیم حاصل کرنا اس کا بنیادی حق بنا دیا
1990 میں کیمیونٹی کیئر ایکٹ نے نئے ھاؤسنگ چوائسز مہیا کیے اور لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کو معاشرے میں رھنے کا حق دیا (شمالی آئرلینڈ میں قانون مختلف ھیں لیکن یقین ایک جیسے ھی ھیں )
1995 میں ڈس ایبیلٹی ڈسکریمی نیشن ایکٹ جو کہ سب سے پہلا قدم تھا یہ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کو مساوی مواقع مہیا کرنے کا حق دیتا ھے
2001 میں گورنمنٹ نے ایک وائٹ پیپر کے ذریعے انگلینڈ میں لوگوں کو حق دیا اور اپنا وعدہ پورا کیا کہ ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کے لیۓ خدمات مہیا کرنے والا مرکز قائم کیا یہ سنٹر لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کو خدمات حاصل کرنے کا حق دیتا ھے
2005 میں ڈس ایبیلٹی ڈسکریمی نیشن ایکٹ کو تبدیل کیا گیا اور اس کو صحت اور تعلیم کی نئی ذمہ داریاں دے دی گیئں جن میں مندرجہ ذیل شامل ھیں :
● لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کی تمام ریل گاڑیوں تک آسانی سے رسائی
● بمعہ ان لوگوں کے جو ویل چيئر استعمال کرتے ھیں
● ڈس ایبیلٹی رکھنے والے لوگوں کے لیۓ بلیو بیج پارکنگ سکیم جاری کی گئی
● لینڈ لارڈز جو کہ مناسب بندوبست رکھتے ھیں ان کے فرائض بڑھا دیۓ اور
● دوسرے لوگ جو کرایہ کی جگہ رکھتے ھیں ان کے لیۓ ذمہ داریاں بڑھا دی گيئں
2005 ھی میں دی مینٹل کپیسٹی ایکٹ جاری ھوا ان لوگوں کے لیۓ جو بذات خود فیصلہ نہیں کر سکتے ان کو قانونی ڈھانچہ مہیا کرنے کے لیۓ
اگرچہ ایک لرننگ ڈس ایبیلٹی رکھنے والا بھی وھی حقوق رکھتا ھے جیسا کہ دوسرے لوگ ، بعض اوقات ان کے خلاف ڈسکریمی نیٹ کیا جاتا ھے یا ان کو چھوڑ دیا جاتا ھے اور ان کو ان مواقع تک رسائی نہیں ھوتی جو دوسرے لوگوں کو حاصل ھوتی ھے یا وہ خدمات جو وہ چاھتے ھیں ۔ جن لوگوں کو لرننگ ڈس ایبیلٹی ھوتی ھے وہ اپنی زندگی کے متعلق درست فیصلہ نہیں کر سکتے
ٹرمز (کچھ خاص شرائط)
1. لرننگ ڈس ایبیلٹی ۔ لرننگ ڈس ایبیلٹی تمام زندگی کے لیۓ ڈس ایبیلٹی ھوتی ھے جو ایک شخص کے کچھ سیکھنے کی صلاحیت پر اثر انداز ھوتی ھے
2. ڈاؤن سنڈروم ۔ ایک جینیٹک کنڈیشن جو ڈس ایبیلٹی کی وجہ بنتی ھے ان وجوھات میں سے یہ ایک ایکسٹرا کروموسومز 21 کی وجہ سے ھوتی ھے
3. میکاٹون ۔ میکاٹون سیمبل لکھے ھوۓ الفاظ کو سپورٹ اسی طرح کرتے ھیں جیسا کہ تقریر میں اشارے مدد دیتے ھیں
4. سگنالونگ ۔ سگنالونگ اشارے والے سسٹم کو سپورٹ کرتے ھیں جس کی بنیاد
برٹش سائین لینگوئج پر ھے
ویب لنکس
ویلیونگ پیپل سپورٹ ٹیم ۔ مزید معلومات کے لیۓ گورنمنٹ وائٹ پیپر اور ویلیونگ پیپل سپورٹ ٹیم کیا کرتی ھے
http://www.valuingpeople.gov.uk/
ڈیپارٹمنٹ آف ھیلتھ ۔ لرننگ ڈس ایبیلٹی اور ھیلتھ کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
http://www.dh.gov.uk/Home/fs/en
ڈس ایبیلٹی رائٹس کمشن ۔ ڈس ایبیلٹی ڈسکریمی نیشن ایکٹ 1995 اور 2005 کے متعلق معلومات کے لیۓ
http://www.drc-gb.org/thelaw/thedda.asp
ڈس ایبیلٹی رائٹس کمشن ۔ جو لوگ لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا ھیں ان کے حقوق کے متعلق معلومات کے لیۓ
میکنگ ڈسیشنز الائنس ۔ کپیسٹی پر مزید معلومات کے لیۓ
http://www.makingdecisions.org.uk
این ایچ ایس ڈائریکٹ ۔ صحت کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
ڈیپارٹمنٹ فار کنسٹی ٹیوشنل افیئرز ۔ مینٹل کپیسٹی ایکٹ 2005 کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
http://www.dca.gov.uk/menincap/bill-summary.htm
نیشنل ھیلتھ اینڈ کمیونٹی کیئر ایکٹ 1990 ۔ ایکٹ کے متعلق مکمل تفصیل کے لیۓ
http://www.opsi.gov.uk/acts/acts1990/Ukpga_19900019_en_1.htm
برٹس انسٹی ٹیوٹ فار لرننگ ڈس ایبیلٹی (بی آئی ایل ڈی ) ۔ لرننگ ڈس ایبیلٹیز کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
کنٹیکٹ اے فیملی (سی اے ایف) ۔ کسی خاص صورتحال اور لرننگ ڈس ایبیلٹی میں مبتلا بچوں کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
ایپیل لپسی ایکشن ۔ لرننگ ڈس ایبیلٹی اور ایپیل لپسی کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
فاؤنڈیشن فار پیپل ود لرننگ ڈس ایبیلٹیز ۔ لرننگ ڈس ایبیلٹی کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
http://www.learningdisabilities.org.uk
فاؤنڈیشن فار پیپل ود لرننگ ڈس ایبیلٹیز ۔ سٹیٹسٹکس آن لرننگ ڈس ایبیلٹیز کے لیۓ
http://www.learningdisabilities.org.uk/page.cfm?pagecode=ISBISTBI
ڈاؤنز سینڈروم ایسوسی ایشن ۔ ڈاؤنز سینڈروم کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
http://www.downs-syndrome.org.uk
میکاٹون ویکیبلری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ ۔ میکاٹون پروجیکٹ اور کیمونی کیشن کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
سگنالونگ ۔ سگنالونگ اور کیمونی کیشن کے متعلق مزید معلومات کے لیۓ
This document was provided by Mencap, http://www.mencap.org.uk