ایچ_آئی_وی_اور _ایڈز: بنیادی معلومات
HIV AND AIDS: BASIC INFORMATION
ايچ آئی وی کیا ھے ؟
ايچ آئی وی "ھیومن ایمیونو ڈیفی شینسی وائرس" کی حیثیت سے پکارا جاتا ھے یہ ایک وائرس ھے جو لوگوں میں ایڈز پیدا کرنے کی وجوھات بناتا ھے ایچ آئی وی جسم کے ایمیونی نظام کو نقصان پہنچاتا ھے اور اس شخص میں خاص قسم کے انفیکشنز کے وقوع پزیر ھونے کا احتمال پیدا کرتا ھے اگر آپ اپنے جسم میں ایچ آئی وی رکھتے ھیں تو اسکا مطلب یہ نہیں ھے کہ آپ کو ایڈذ ھے ایمیونی سسٹم کو اتنا زیادہ نقصان پہنچے کہ ایک شخص ناکارہ ھو جاۓ ایسا کرنے میں ایچ آئی وی کو بہت سے سال لگتے ھیں اس عرصے کے دوران اس شخص کو ایچ آئی وی کے ساتھ بہتر کیا جا سکتا ھے اور ایڈز پیدا کیۓ بغیر اس وائرس کے ساتھ بہت سے سال زندہ رکھا جا سکتا ھے
ايڈز کیا ھے ؟
ایڈز " ایکیوائرڈ ایمیونی ڈیفی شینسی سینڈروم" کی حیثیت سے پکارا جاتا ھے ایڈز غیر معمولی انفیکشنز اور کینسرز کا مجموعہ ھے جو لوگوں میں ايچ آئی وی سے پیدا ھو سکتی ھے اگرایک شخص ایچ آئی وی کی وجہ سے ان خاص بیماریوں میں سے کوئی ایک حاصل کرتا ھے تو کہا جاتا ھے کہ اس شخص کو ایڈز ھے بہت سے اورگینزمز (جاندار) جو ان بیماریوں کی وجہ بنتے ھیں بہت معمولی اور بے ضرر ھوتے ھیں اس شخص کے لیۓ جو صحت مند ایمیونی سسٹم رکھتا ھے لیکن کسی ایک میں جسکا ایمیونی سسٹم بری طرح سے تباہ ھو جاتا ھے اس میں یہ شدید بیماری یا موت کا سبب بن سکتے ھیں
کیسے ایک شخص ایچ آئی وی سے متاثر ھوتا ھے ؟
ايچ آئی وی چار اھم راستوں سے منتقل ھو سکتا ھے
● اگر کوئی فرج یا مقعد سے کنڈوم چڑھاۓ بغیر کسی ایسے شخص کے ساتھ ھم بستری کرۓ جو ایچ آئی وی سے متاثر ھو
● دوسروں کے جسم میں نشہ داخل کرنے والے آلات (انجیکشن) استعمال کرنے سے جو ایچ آئی وی متاثرہ خون سے آلودہ ھوں
● ایک عورت سے جو ايچ آئی وی سے متاثر ھو اس کے بچے کو پریگنینسی(حمل) کے دوران ، پیدائش پر یا بچے کو اپنی چھاتی کا دودھ پلانے سے
● متاثرہ شخص کا استعمال شدہ انجیکشن یا خون لگوانے سے
مندرجہ ذیل روزمرہ کے معاشرتی تعلقات سے ایچ آئی وی آپ کے جسم میں منتقل نہیں ھو سکتا
● معاشرتی پیار (سوشل کسنگ) چھونے ، میل جول یا ھاتھ ملانے سے
● ایک تالاب میں نہانے سے ، ٹائیلیٹ استعمال کرنے ، کراکری(چھڑی،کانٹے) ، کھانے کے برتن استعمال کرنے سے یا کھانا کھانے سے جو ایچ آئی وی سے متاثرہ شخص نے پکایا ھو
● کھانسنے ، چھینکنے یا آنسوؤں سے ، یا کسی کیڑے یا جانور کے کاٹنے سے
جنسی تعلقات کے متعلق کیا ھے ؟
آپ ایچ آئی وی اور دوسری سیکشولی ٹرانسمیٹڈ انفیکشنز سے متاثر ھو سکتے ھیں اگر آپ کنڈوم کا استعمال کیۓ بغیر کسی ایسے شخص کی فرج یا مقعد سے ھم بستری کریں جو متاثرھو اگر آپ کسی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ھیں تو کنڈوم کا استعمال ایچ آئی وی کے خلاف با اثر ڈھال مہیا کرتا ھے کنڈومز دوسری سیکشولی ٹرانسمیٹڈ انفیکشنز سے بھی بچاتاھے اور اسکے ساتھ ساتھ غیر متوقع حمل سے بھی
منشیات کے متعلق کیا ھے ؟
آپ ایچ آئی وی اور دوسرے خون میں پیدا ھونے والے وائرسز جیسے" ھیپا ٹائیٹس سی" سے متاثر ھو سکتے ھیں اگر آپ اپنے جسم میں نشہ داخل کرنے کے لیۓ دوسروں کی استعمال شدہ سوئیاں اور سرنجیز استعمال کرتے ھیں اگر آپ اپنے جسم میں نشہ آور ادویات داخل کرتے ھیں تو اس کے لیۓ ھر دفعہ نئی سوئی اور سرنج استعمال کریں اور دوسروں کے نشہ داخل کرنےواے انجیکٹنگ آلات استعمال نہ کریں
بچے کی پیدائش کے متعلق کیا ھے ؟
اگر آپ حاملہ ھیں اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ھیں تو بچہ پیدا کرنے سے پہلے بچہ پیدا کرنے کے دوران ، اور بچہ پیدا ھونے کے بعد آپ کی زیادہ سے زیادہ احتیاط آپ کے بچے میں ایچ آئی وی کے منتقل ھونے کے خطرات 20 فیصد سے لے کر کم از کم ایک فیصد تک کم کر سکتی ھے ایچ آئی وی کی منتقلی کی شرح کو کم کرنے کے لیۓ آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتیں ھیں
● پريگننسی (حمل) کے دوران اینٹی ایچ آئی وی نشہ آور ادویات سے علاج کریں
● بچے کی پیدائش کے لیے بڑے آپریشن کا انتخاب کریں
● اگر ممکن ھو سکے تو اپنے بچے کو دودھ پلانے کے لیۓ بوتل کا استعمال کریں یہاں یہ اندازہ لگایا گیا ھے کہ ايچ آئی وی کے منتقل ھونے کے 10 فیصد خطرات ھیں اگر بچے کو اپنی چھاتی کا دودھ پلایا جاۓ تو
خون دینے یا لینے کے متعلق کیا ھے ؟
یو-کے (انگلینڈ)میں خون کا عطیہ دینا محفوظ ھے تمام آلات جراثیم سے پاک ھوتے ھیں اور ایک ھی دفعہ استعمال ھوتے ھیں تمام خون سے پیدا ھونے والی اشیاء ، اورگنز (جاندار) ،ٹشو(خلیے) کو دوسرے جسم میں منتقل کرنے سے پہلے اس کا ایچ آئی وی اینٹی بوڈیز کے لیۓ معائنہ کیا جاتا ھے بلڈ پروڈکٹس (خون سے متعلق اشیاء) میں ایچ آئی وی کو ختم کرنے کے لیۓ اسے بہت زیادہ حرارت بھی دی جاتی ھے نتیجے کے طور پر خون کی منتقلی سے ايچ آئی وی سے متاثر ھونے کا موجودہ خطرہ یو-کے میں نظر انداز ھوتا ھے
ايچ آئی وی ٹیسٹ کیا ھے ؟
عام طور پر خون کا ٹیسٹ کروانے سے ايچ آئی وی معلوم ھو جاتا ھے اور اس ٹیسٹ کو ایچ آئی وی ٹیسٹ یا ایچ آئی وی اینٹی بوڈی ٹیسٹ کے نام سے جانا جاتا ھے اگر ایچ آئی وی موجود ھے تو یہ ٹیسٹ ایمیونی سسٹم سے بنی ھوئی اینٹی بوڈیزکے لیۓ دیکھا جاتا ھے جب ایک شخص ايچ آئی وی سے متاثر ھو جاتا ھے تو یہ اسے ٹیسٹ میں دکھانے کے لیۓ ایمیونی سسٹم سے اینٹی بوڈیز کو ایک دیکھی جانے والی حد تک پیدا کرنے کے لیۓ تین مہینوں کا وقت لیتا ھے اس عرصے کو " ونڈو پیريڈ " یا "سیروکنورژن" کہتے ھیں
اگر ٹیسٹ میں اینٹی بوڈیز پائی جائیں تو اس کے نتائج کو پوزیٹو کہا جاتا ھے اس کا مطلب ھے کہ اس شخص کا ايچ آئی وی مثبت ھے اگر ٹیسٹ میں اینٹی بوڈیز نہ پائی جائیں تو نتائج کو نیگیٹو کہا جاتا ھے اس کا مطلب ھے کہ اس شخص میں ایچ آئی وی منفی ھے ، اتنے عرصے کے لیۓ جب ٹیسٹ تین مہینے ونڈوپیریڈ کے بعد لیا گیا تھا۔ اگر آپ ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروانے کے متعلق سوچ رھے ھیں تو آپ سکیشول ھیلتھ انفارمیشن سے لائن نمبر 567123 0800 پر رابطہ کریں جو آپ کو بتائیں گے کہ اس ٹیسٹ میں کون شامل ھے اور ٹیسٹ کروانے کے لیۓ کس جگہ جانا بہتر ھے
کیا ايچ آئی وی کا علاج کیا جاسکتاھے ؟
اینٹی ایچ آئی وی تھراپی علاج ھے نشہ آور ادویات کے ساتھ جو خود سے ایچ آئی وی پر حملہ کرتیں ھیں یہ نشہ آور ادویات اس راستے سے مداخلت کرتی ھیں جس سے وائرس انسانی سیل میں خود سے دوبارہ پیدا ھونی کی کوشش کرتا ھے لیکن یہ وائرس کو مکمل طور پرمار نہیں سکتیں
اینٹی ایچ آئی وی نشہ آور ادویات عام طور پر تین یا اس سے زیادہ کے مجموعے میں بیان کی جاتی ھیں اسے کمبینیشن تھراپی یا ھائی ایکٹو اینٹی ریٹروویرل تھراپی (ایچ اے اے آر ٹی)کہا جاتا ھے 1996 میں اس کا تعارف کروایا گیا ایچ اےاے آرٹی ایڈز کے حملے کو لیٹ کرنے اور ایچ آئی وی کو کنٹرول کرنے میں با اثر ثابت ھو چکی ھيں بہت سے لوگوں کے لیۓ لیکن ھر کسی کے لیۓ نہیں علاج بہت سے لوگوں کی مدد کر چکی ھیں لیکن یہ علاج برے اثرات بھی رکھتے ھیں جو بعض اوقات بہت زیادہ شدید بھی ھو سکتے ھیں یہ علاج کروانے میں مشکل پیدا کرسکتا ھے اور یہاں علاج پیچیدہ ھو سکتا ھے جس سے لوگوں کو علاج کے دوران پرھیز اور غذا کا خاص خیال رکھنا پڑتا ھے ایسی مشکلات میں ٹیبلیٹس (گولیاں) کھانے کا مطلب ھے کہ علاج فیل ھو سکتا ھے زیادہ عرصے تک علاج کروانے سے عین ممکن ھے کہ یہ علاج ناکام ھو جاۓ
علاج ناکام ھوتے ھیں جب ایچ آئی وی ادویات لیتے ھوۓ رکاوٹ بنتا ھے جب ایک کمبینیشن ناکام ھو جاتا ھے تو نشہ آور ادویات کا ایک اور کمبینیشن لینا پڑتا ھے لیکن ایک سے زیادہ وقتوں میں علاج کا ناکام ھونا اس کمبینیشن کو حاصل کرنے میں مشکل کردیتا ھے جو بہتر کام کرتا ھو
کیایہاں ایچ آئی وی انفیکشن سے بچاؤ کے لیۓ ادویات ھیں؟
موجودہ دور میں ایچ آئی وی انفیکشن سے بچاؤ کے لیۓ کوئی ویکسین نہیں ھے اور یہاں ابھی تک ایڈز کے لیۓ کوئی علاج نہیں ھے عملی تجربے پر مبنی ویکسینز پر تحقیق کی جا رھی ھے لیکن یہاں آنے والے وقت میں اثر رکھنے والی ویکسین کا کوئی اشارہ نہیں ھے
This document was provided by The National AIDS Trust, November 2003. www.nat.org.uk
Document Links
- www.nat.org.uk
-
The NAT website
http://www.nat.org.uk