multikulti

این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو جاری رکھنا

Continuing NHS health care services,

ایک معذوری کی حیثیت سے، پرانی بیماری یا ھسپتال کے علاج کے بعد

اگر آپ مقامی اھلیت کی شرائط کو پورا کرتے ھيں تو آپ خدمات کو مختلف قسم کی جگہوں مثلاّ ھسپتال میں، گھر پر، ایک کيئر ھوم میں ایک ھسپتال میں یا سنٹر میں جو دن کے وقت کھلتا ھو یا ھاسپس میں حاصل کر سکتے ھيں ۔ حکومتی رھنمائی اس بات پر زور ڈالتی ھے کہ دیکھ بھال کا انتظام اکیلا یا اھم عنصر نہيں ھے جو این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال کو جاری رکھنے کے ليۓ اھلیت کا تعین کرۓ

خدمات میں نیچے دی ھوئی چیزیں شامل ھو سکتيں ھيں:

  • کیئر ھوم میں این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال اور دوسرے انتظامات کو جاری رکھنے کے ليۓ مکمل رقم مہيا کرنا؛
  • بیماری کے بعد صحت یابی اور صحت کو معمول پر لانے کے لیۓ خدمات؛
  • پیلی ایٹو کيئر (دیکھ بھال کے ذریعے ذھن کو سکون پہنچانے کی خدمات)؛
  • ریسپائٹ ھیلتھ کيئر( صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے تکلیف میں وقتی آرام یا سکون پہنچانا)؛
  • صحت کی دیکھ بھال میں مدد؛
  • صحت کی دیکھ بھال کے لیۓ ضروری سازوسامان؛
  • سپیشلسٹ ٹرانسپورٹ؛

کیئر ھوم میں این ایچ ایس صحت کی دیکھ بھال اور دوسرے انتظامات کو جاری رکھنے کے ليۓ مکمل رقم مہيا کرنا

اگر آپ کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جاتا ھے کہ آپ کو رھائش اور ذاتی دیکھ بھال کی ضرورت ھے لیکن صحت کی دیکھ بھال آپ کیبنیادی ضرورت ھے تو ایسی صورت میں آپ کی دیکھ بھال این ایچ ایس کی ذمہ داری ھو گی اور اس کے ليۓ رقم بھی این ایچ ایس فراھم کرۓ گی

بہت سی صورتحال میں یہ دیکھ بھال کیئر ھوم میں مہیا کی جاتی ھے اور تمام رھائش کے ، ذاتی دیکھ بھال اور نرسنگ دیکھ بھال کے اخراجات کو مہیا کرنا پی سی ٹی (پرائمری کیئر ٹرسٹ) کی ذمہ داری ھوتی ھے تاھم دیکھ بھال ایک کیئر ھوم میں نرسنگ کیئر کے ساتھ ، ایک ھاسپس یا ھسپتال میں مہیا ھوسکتی ھے

بیماری کے بعد صحت یابی اور صحت کو معمول پر لانے کے لیۓ خدمات

صحت کو معمول پر لانے اور صحت یابی کی خدمات اس قابل ھونی چاھيۓ جو آپ کی صحت یابی کو بڑھا سکيں اور آپ کی خود مختاری کو زیادہ سے زیادہ کريں اور یہ خدمات اس وقت بھی فراھم ھو سکيں جب آپ ایک بڑی سرجری کرواچکے ھوں، دل کے دورے میں مبتلا ھوں ایک دھچکے یا لمبے عرصے کی بیماری کی بحرانی کیفیت میں ھوں خدمات مہینوں یا ھفتوں کے ليۓ جاری رہ سکتیں ھيں اور ان خدمات میں ، الفاظ کو چبا کر یا انداز کلام کی مدد سے سپیچ تھراپی (بولنے کے نقص کا علاج) کرنا حرکت اور ذھنی یا جسمانی پھرتی کے ذرلیعے فزیو تھراپی(جسمانی خرابی کا مالش سے علاج) میں مدد، نشاندھی کرنے کے ليۓ اوکوپیشنل تھراپی (ذھنی یا جسمانی ورزش) معاون امداد کے پختہ کار استعمال کو بہتر بنانے اور گھریلو موافقت کی خدمات شامل ھو سکتیں ھيں

بحرانی کیفیت کے بعد بحالی کا عرصہ بھی اس میں شامل ھو سکتا ھے ھسپتال کا علاج گھر واپس جانے کے متعلق آپ کے کھوۓ ھوۓ اعتماد کو واپس دلانے میں مدد کرتا ھے

اس طرح کی خدمات کو پورا کرنے کے ليۓ درمیانی قسم کی دیکھ بھال سوچ س