ایسپرجر-سینڈروم:ھمارے- لیۓ –اسکے- کیا- معنی- ھیں
Asperger syndrome: what it means to us
ایسپرجر سینڈروم کیا ھے ؟
ھو سکتا ھے آپ نیشنل آٹسٹک سوسائٹی کے کتابچے ميں پڑھ چکے ھوں کہ ایسپرجر سینڈروم کیا ھے ؟ ھم نے لندن کے سوشل گروپ سے تعلق رکھنے کی حیثیت سے محسوس کیا ھے کہ بعض جگہوں پر ھمارے تجربات نے نوجوان گروپوں پر اثر نہيں کیا اور اسطرح اس کتا بچے ميں بیان کر چکے ھيں کہ کیسے ایسپرجر سینڈروم دن بہ دن ھم پراثر انداز ھوتا ھے اور ھماری کیا مدد کرتا ھے
ھم اپنے تجربات بیان کر چکيں ھيں ، لیکن اس میں کوئی شک نہيں کہ ایسپرجر سینڈروم سے فرد ھی متا ثر ھوتا ھے اور بہت سی مختلف آسانیاں اور مشکلات جو مختلف قسم کی ھو تيں ھيں پیش آتی ھيں
ایسپرجر سینڈروم ایک معذوری ھے جو کہ آٹسٹک سینڈروم کا ایک حصہ ھے یہ ان لوگوں کا مشاھدہ ھے جو کہ سپیکٹرم کی آخری حد تک پہنچے ھوتے ھيں
سپکٹرم کی دوسری شناختوں ميں آٹزم اور بہت زیادہ شدت والا آٹزم بھی شامل ھے ایسپرجرسینڈروم اور بہت زیادہ شدت والا آٹزم اکثر متبادل ھی ھوتے ھيں ایسپرجر سینڈروم کی درجہ بندی نشوونما کو برقرار رکھنے والی بیماری (پی ڈی ڈی ) کے طور پر کی جاتی ھے : اس کا مطلب ھے کہ یہ ھماری زندگی کے ھر حصہ پر اثرانداز ھو تا ھے
جان کی کہانی
جب لوگ پہلی دفعہ جان سے ملے تو وہ محسوس نہيں کر سکے کہ جان کسی مشکل کا شکار ھے جان شدت کے ساتھ سکول ميں متوازن سطح پر آنا چاھتا تھا اور اس نا کامی کو محسوس کرتا تھا کہ وہ حصہ نہيں لے سکتا اسے سکول کی ٹیم ميں کبھی بھی نھیں چنا گیا تھا اور نہ بی وہ جانتا تھا کہ کھیل کے میدان ميں ان سے کیسے ملا جاۓ تاھم وہ حساب اور کمپیوٹر ميں بہت اچھا تھا اور اسے یہ پتا چلا کہ وہ اپنے ساتھیوں کو اپنی مزاح کی عادت سے لطف اندوز کر سکتا ھے اٹھارہ (18) سال کی عمر میں اسے ایسپرجر سینڈروم کے بارے ميں پتا چلا اس نے دیر سے ڈیسپریکسیا کو جانا تھا اور دباؤ کا بھی شکار تھا
جیسے جیسے وہ جوان ھوا اگرچہ اس نے جی۔سی۔ایس۔ای ميں اور اے لیول ميں بہت اچھے گريڈ حاصل کيۓ تاھم اسے کالج ميں کام کرنے ميں مشکل پیش آئی حتی کہ اسے ایک ماھر کی مدد دی گئی تھی اسے نوکری حاصل کرنا بھی مشکل لگا حتی کہ اسے انٹرویو کی اھم باتوں کے بارے ميں ماھر کی مدد حاصل تھی اور کام کے دنوں ميں خود کو منظم کرنے کی بھی۔ اور یہ اس کے لیۓ بہت زیادہ مواقع فراھم کر سکتا تھا اس کے مالکوں نے اسے بہت محنتی اور قابل محسوس کیا کیونکہ وہ ھر چیز کا گہرائی سے جائزہ لیتا تھا
جینی کی کہانی
جینی کے سکول ميں بہت زیادہ دوست نہيں تھے وہ کھیل کے میدان ميں تخلیاتی کھیلوں ميں بہت الجھن محسوس کرتيں تھيں بعض اوقات اس کے کلاس کے ساتھی اسے روکھا کہتے تھے کیونکہ وہ چیزوں پر تنقید کرتيں تھيں کہ دوسرے لوگ سوچتےھيں لیکن کہتے نہيں ھيں جوان ھونے کی حیثیت سے اس نے باھر جانا اور غیر رسمی طور پر لوگوں سے ملنے ميں مشکل محسوس کی لیکن وہ شطرنج کو پسند کرتيں تھيں اور اپنے شوھر سے شطرنج کے کلب ميں ملی
اسکے شوھر اور بچوں نے جان لیا تھا کہ جینی معمول کے مطابق کام کو پسند کرتيں ھيں اور اگر چیزوں کو اچانک تبدیل کیا گیا تووہ پریشان ھو جاۓ گی اس لیۓ انھوں نے اپنی گھریلو زندگی کو اس کے مطابق ڈھال لیا
جینی کو ایک اکاؤنٹنٹ کی نوکری ملی اور اورگنائزيشن (تنظیم) کے دوبارہ بننے تک اچھا کام کیا، اور جہاں سٹاف ميں بہت زیادہ تبدیلیاں بھی آئيں تھيں جینی بہت تیزی سے ذھنی طور پر پریشان ھو گئی، اور وہ اپنے ڈاکٹر کے پاس گئی اس کی ڈاکٹر نے جینی کو ایک نفسیاتی معالج کے پاس بھیجا جس نے آخر کار یہ تشخیص کی کہ وہ ایسپرجر سینڈروم کی شکار ھيں
ایسپرجر سینڈروم زدہ لوگوں کو کیا مسائل پيش آتے ھيں ؟
ایسپرجر سینڈروم ایک پر اسرار حالت ھے ایک نہ دکھائی دینے والی اور نتیجتا کچھ لوگ سمجھ نہيں پاتے ھيں جیسا کہ یہ پر اسرار ھوتی ھے اس ليۓ اسے شناخت کرنا بھی مشکل ھوتا ھے بعض اوقات اسے "ٹرائيڈ امپيرمنٹ" کے طور پر بھی بیان کی�