رکس(حربے)- شکنجےميں نہ پھنسيں، دھوکے یا فريب سے باخبر رھيں
Tricks - don't get caught out! Beware of Fraud & Deception
آپ کيا کريں گے اگر آپ ايک انجان فون کال يا خط وصول کريں جو آپ کو يہ بتاۓ کہ آپ ايک پرائز ڈراء ميں داخل ھوچکے ھيں ؟ اگر آپ اس کا ردعمل ظاھر کريں گے تو آپ ھزاروں پاونڈز ضائع کر سکتے ھيں يہ کتابچہ آپ کو سکيمز کے بارے ميں آگاہ کرۓگا دراصل سکيمز وہ ٹرکس( حربے) ھيں جن کے ذريعے آپ سے رقم نکلوائی جاتی ھے۔
سکيمز کی بہت ساری مختلف اقسام ھيں معجزاتی لوشن سے لے کر فضول قسم کے پرائز ڈرا تک۔ جتنا آپ ان کے بارے ميں زيادہ جانيں گے اتنا ھی کم ان کی طرف جائيں گے۔
ٹرکس(حربے) پايئرامڈ سکيمز
پايئرامڈ سکيمز آپ سے وعدہ کرتی ھيں اتنے پيسے دينے کا جتنے لوگ آپ لائيں گے اس سکيم کو اختيار کرنے کے ليے۔
جو رقم آپ بنانا چاھتے ھيں اس کے بارے ميں دعوے بھت غير واضع ھيں کيونکہ يہ صرف اس صورت ميں ممکن ھے کہ آپ دوسرے لوگوں کو سکيم ميں لا کر رقم حاصل کر سکيں۔ جو لوگ پايئرامڈ کی تہہ تک تقريبا پھنچ گئے ھوتے ھيں وہ ھميشہ يہ سمجھتے ھيں کہ يہ ممکن نھيں ھے کہ ان کو ان کی سرمايہ کاری بر اتنا ہی وصول ھو جتنا انھيں کہا گیا ھے ۔بہت زیادہ لوگ پايئرامڈ سکيمز کے حق ميں نھيں ھيں۔
نتيجتّا یہ صرف عام طورپر وہ لوگ ھوتے ھيں جو سکيم بناتے ھيں یا اس سے کچھ رقم کمانے کے قابل ھوتے ھيں۔
پايئرامڈ سکيم سے کوئی نئ رقم نھيں بنتی ھے پہلے سے موجود سرمایہ کار اپنا منافع نئے شامل ھونے والے لوگوں سے حاصل کرتے ھيں بعض اوقات جب کوئی نیا سرمایہ کار نھيں ملتاتو نتيجتّا آخری سرمایہ کار پايئرامڈ کے ھاتوں اپنی رقم کا نقصان کر بيٹھتےھيں وہ اس مقدمے کا بھی سامنا کرتےھيں کیونکہ پايئرامڈ سکيمز غيرقانونی ھيں ۔
ميل یا ای ميل کے ذريعے پايئرامڈسکيمزکو پھيلایا جاسکتا ھے ۔
مہنگے ٹيلی فون اور انٹرنٹ فون نمبرز
بہت سی سکيمز کے ليۓ دھوکے باز 090 نمبر استعمال کر سکتے ھيں ان ميں فون کال پر انعام اور چھٹيوں کی پیشکش شامل ھو سکتی ھے ۔
وہ اکثر شروع ھو تے ھيں جب دھوکے باز آپ کو خط بھيجتے ھيں جو یہ دعوی کرتے ھيں کہ آپ کچھ جيت چکے ھيں اور آپکو مخصوص نمبرز پر فون کر نے کے ليۓ کہتے ھيں۔
آپ سے ايک مفت انعام اور چھٹياں گزارنے کا وعدہ کیا جاتا ھے ليکن حقيقت ميں جو آپ کو ملتا ھے وہ بہت مایوس کن ھوتا ھے ۔
اگر آپ کو فون کال کے ليۓ کہا جاۓ کيونکہ آپ پرائز جیت چکے ھو تو ايسی صورت ميں سواۓ ايک مہنگے ٹيلی فون کال کے بل کے آپ کو کچھ حاصل نہ ھو گا بعض اوقات ايک سادہ فون کال کے ليۓ 15 پاؤنڈ ھو سکتے ھيں۔
اگر آپ فون کريں تو سيل والوں کا ايک لمبا پيغام ملے گا ياد رکھيں جتنی زيادہ آپ فون پر بات کريں گے اتنا ھی زيادہ آپ کو بل بھی پڑے گا آپ کو ايک دوسرے مہنگے نمبر کی طرف بھی بھيجا جا سکتا ھے مزيد معلومات کے ليۓ يا اپنے تحفے کے آرڈر کے ليۓ۔
آپ انٹرنيٹ پر ھونے والے فراڈ کا بھی شکار ھو سکتے ھو يہ اس وقت ھو گا جب آپ انٹرنيٹ پر ايک مہنگا ٹيلی فون نمبر ڈائل کريں گے اور آپ کا ايک کال پر بڑا خرچہ ھو گا اگر آپ انٹرنيٹ استعمال کرتے ھيں تو يہ بہت اھم ھے کہ آپ اپنا ٹيلی فون بل چيک کريں تا کہ آپ کو غير متوقع خرچے کا سامنانہ نہ کرنا پڑے۔
مہنگی سکيموں سے نمٹنے کےٹرکس( حربے)
· يادرکھيں مہنگے فون تھوڑی بات پر بھی زيادہ خرچہ ڈالتے ھيں جو کہ عام طور پر مقامی يا لمبے فاصلے کی کال سے زيادہ ھوتا ھے ۔
· کبھی بھی مہنگا نمبر ڈائل نہ کريں جب تک آپ مکمل طور پر یہ نہ جان ليں کہ آپ کا کتنا خرچہ ھوگا اور کتنا آپ اپنی مرضی سے ادا کر سکتے ھيں۔
· اپنے آپ کو اس سے بچائيں کہ اگر آپ ايک 090 نمبر ڈائل کريں اور آپ کو ايک پيغام سنناپڑے جو آپ کو ايک دوسرا 090 نمبر ڈائل کرنے کےليۓ کہے۔
ٹرکس(حربے)باخبر ھونے کی علامتيں کہ ايک بوڑھا رشتہ دار بھی شکار ھو سکتا ھے
بہت سےٹرکس( حربے) بوڑھے لوگوں پر بھی آزماۓ جاتے ھيں جن کو غير محفوظ سمجھا جاتاھے۔
مندرجہ ذيل باخبر ھونے کی علامتيں ھيں کہ ايک بوڑھا رشتہ دار يا دوست بھی ان حربوں کا شکار ھو سکتا ھے:
· مقابلوں کے ليۓ معمّوں والی ميل ميں خاطر خواہ اضافہ ھو رھا ھے اسی طرح ميل کی فہرستوں، پرائز ڈراء اور غيب دانی کی ميلوں ميں بھی
· فون کالوں کی تعداد ميں اضافہ اور فون کے بل ميں خاطر خواہ اضافہ
· خفيہ فون کاليں
· روز بہ روز بل کی ادائيگی کی اھليت ميں کمی يا ايک غير معمولی مقصد کے ليۓ رقم ادھار لينے کی ضرورت
پوسٹل ٹرکس(حربے)
ھر روز يو کے کے لوگ کسی غير متوقع ڈراء لاٹری يا کسی اور پر جوش انعام کے بارے میں پوسٹ کرتے ھيں ۔
آپ کو کيسے پتا چلے گا کہ يہ ايک ٹرک(حربہ) ھے؟
اگر آپ کو کہا جاۓ کہ کچھ رقم بھيجيں اپنے پرائز کے ليۓ تو سمجھيں کہ يہ ايک ٹرک (حربہ )ھے اکثر رقم کے بارے ميں کچھ اس طرح وضاحت کی جاۓ گی جيسا کہ يہ مينجمنٹ، ایڈمنسٹريشن يا سنبھالنے کی فيس ھےيا آپ سے بہت کم چيز خريدنے کے ليۓ پوچھا جاۓ گا يا آپ کو کہا جاۓ گا کہ اپنا انعام لينے کے ليۓ ايک مہنگے فون نمبر پر کال کريں۔
جس طريقے سے بھی وہ آپ سے بات کريں آپ رقم خرچ کريں گے صرف ايک وعدہ کيے ھوۓ انعام کے ليۓ جو آپ دوبارہ نھيں ديکھيں گے پس اگر آپ کو غيريقينی کی کيفيت ھے تو اپنے آپ سے مندرجہ ذيل سوالات پوچھيں
· مجھےکس چیز کےليۓ خرچ کرنے کے ليۓ کہا گیا ھے ؟
· کیا میں رقم کا ضیاع برداشت کر سکتا ھوں؟
· کیا یہ جتنا اچھا لگ رھا ھے مزید اس ميں سچائی ھے؟
با خبر ھونے کی ان مزید نشانيوں کو ديکھيں
· کہ آپ کو اپنا دعوی کرنے کے ليۓ ضرور ايک فيس بھيجنا ھوگی
· شہرت باخبر رھنے والوں کی بنياد پر کی جاۓ گی
· آپ کو رقم بيرون ملک يا پی او بوکس نمبر پربھيجنے کے ليۓ کہا جاۓ گا
· انعامات بيرون ملک کے روپوں کی صورت ميں دکھاۓ جائيں گے
· کہ آپ سے آپ کے کريڈٹ کارڈ يا بنک دستاويزات کی تفصيل کے بارے ميں پوچھاجاۓ
· کہ آپ کو اپنے انعام حاصل کرنےکے ليۓ دوسرے لوگوں کو بھی ضرور قائل کرنا ھو گا کہ وہ اس سکيم کو اختيار کريں
· يہ ايک نا معلوم خط ٹيلی فون ،لکھا ھوا پيغام یا ای ميل بھی ھو سکتا ھے
· کہ آپ اپنے انعام کا دعوی کرنے کےليۓ فوراّ ردعمل ظاھر کريں
· کہ آپ انعام کے بارے ميں دعوی کرنے کے ليۓ چيزيں بھی ضرور خريدیں
· کہ آپ ایک مہنگے نمبر پر کال کریں
اگر آپ غير يقينی کی کيفيت ميں ھو کہ یہ ايک ٹرک(حربہ) ھے يا نھيں تو اسے کوڑے کے ڈبے ميں ڈال ديں!!
This document was provided by Islington Law Centre. www.islingtonlaw.org.uk
Document Links
- www.islingtonlaw.org.uk
-
The Islington law Centre web site
http://www.islingtonlaw.org.uk