چیزيں خريدنا اور آپ کے حقوق
Buying Goods: Your Rights
چیزيں خريدنا: آپ کے حقوق
آپ کے حقوق
جب آپ کسی تاجر،دکان ،بازار یا سٹال سے پرانی یا نئ چيزيں خريديں تو ان کا معیار تسلی بخش ھونا چاھيۓ
تسلی بخش معیار کیا ھے؟ اسکا اندازہ قیمتوں کی تفصيل سے لگایا جاۓ گا چیزوں کو کس طرح بیان کیا گیا تھا اور اس سے متعلقہ دوسرے عوامل جيسے ان چيزوں کی عمر
ان تمام عوامل کوذھن میں رکھتے ھوۓ چیزوں کو اس طرح کا ھونا چاھيۓ
· جس مقصد کے ليۓ چيز خريدی گئ ھو وہ اس مقصد کو پورا کرنے کے قابل ھو
· ظاھری طور پر اور بناوٹ ميں اطمينان بخش ھو
· معمولی نقائص سے پاک ھو
· محفوظ اور پائيدار ھو
· مثال کے طور پر جيسے دکاندار نے کہا ھے یا جو لیبلز پر لکھا ھوا ھے
اگر خريدنے کے بعد کوئی نقص محسوس کريں تو فوراّ دکاندار سے رابطہ کريں اور اسے اس صورتحال سے آگاہ کريں اگر نقص ايسا ھے کہ آپ کو چيز خريدنے سے پہلے ھی اسکا پتا چل گیا تھا کیونکہ یہ ظاھر تھا اور آپ کو نظر آرھا تھا ليکن آپ اس کو خريدنے کا فيصلہ بھی کرچکے تھے تو آپ اس چيز کو رد نہيں کرسکتے اور نہ ھی اپنے ذھن کو بدل سکتے ھيں کہ یہ اطمینان بخش نہيں ھے۔
آپ کیا کرسکتے ھيں
آپ کے قانونی حقوق دکاندار کے خلاف ھوتے ھيں خواہ بازار ھو یا دکان۔ دکاندار سے معذرت کو قبول نہ کريں "یہ بنانے والےکی غلطی ھے"
اگر چيزيں پہلے ھی تجربے کے بعد کام نہ کريں تو آپ انہيں رد کرسکتے ھيں اور اپنے پيسے واپس لے سکتے ھيں
آپ ایک کريڈٹ نوٹ قبول نہيں کر سکتے ھيں
اگر آپ اسے مرمت کروانے کے ليۓ تیار ھو جاتے ھيں اور اگر مرمت کروانے کے بعد بھی یہ اطمینان بخش نہيں ھوتی تو پھر بھی آپ اپنی رقم واپس لے سکتے ھيں
آپ اسے اپنے علم ميں رکھنے کےليۓ ایک تحریری نوٹس کے ذریعے بھی رد کرنے کا حق رکھتے ھيں
اگر آپ کو چيزيں جانچنے کے ليۓ موزوں وقت دیا گیا ھو یا آپ چيزوں کو آزمائش کے ليۓ کافی عرصہ استعمال کرچکے ھوں اور وہ خراب ھو جائیں یا نتيجے پر پوری نہ اتريں تو آپ انہيں رد نہيں کرسکتے ليکن آپ اس کے معاوضہ کے ليۓ دعوی کرسکتے ھيں
ان چیزوں کی قیمت کے برابر نقصان اور ایسا نقصان جو ان چيزوں کے استعمال سے آپ کو ھوا ھے آپ اس کے ليۓ دعوی کر سکتے ھيں یا یہ چیزیں بالکل استعمال کے قابل ھی نہ ھوں تو پھر آپ کو بلامعاوضہ مرمت ، چیزوں کے بدلنے یا قيمت ميں کمی جیسی سہولت دی جا سکتی ھے
اپنی خریداری کی رسید کو اپنے پاس ثبوت کے طور پر رکھنا ایک اچھی عادت ھے تاھم صرف یہ ثبوت دعوی کے ليۓ کافی نہيں ھے آپ اپنی بنک سٹیٹمنٹ بھی اس کے ليۓ استعمال کرسکتے ھيں اگر یہ آپ کی اس خریداری کی فہرست کو دکھاۓ
اگر آپ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرچکے ھيں
جیسا کہ کريڈٹ کارڈ استعمال ميں بھی بہت آسان ھيں اور یو کے اور ابروڈ دونوں ميں تاجروں کی اکثريت اسے قبول کرتی ھے ، اور یہ ادھار کے ليۓ بہت عام استعمال ھوتے ھيں اگر چيزیں خراب ھوں تو بالکل ویسے ھی ھوگا جیسے اوپر بیان کیا گیا ھے
اگر آپ چیزيں یا خدمات کریڈٹ کارڈ یا 100£ کی قیمت کے برابر بنک کے ذریعے سے خريدتےھيں اور چیزيں خراب نکلتی ھيں تو آپ کريڈٹ کارڈ یا فنانس کمپنی کے خلاف چیزوں کی پوری قیمت کے برابر دعوی کرسکتے ھيں
یہ بالکل صحیح ھے یہاں تک کہ آپ 100£ کی کچھ ادائیگی کريڈٹ کارڈ اور باقی کی رقم کيش ميں ادا کريں تو پھر آپ کارڈز، ڈیبٹ کارڈز اور سوئچ کارڈز کے ليۓ درخواست نہيں دے سکتے
تنظيميں جو آپ کی مدد کريں گيں
ان ویب سائيٹس ميں خدمات کو استعمال کرنےوالوں کے ليۓ اور قومی طور پر صارف کو نصیحت مہیا کرنے کے ليۓ بہت سی معلومات ھيں
Http://www.ConsumerComplaints.org.uk
http://www.consumercomplaints.org.uk/>
Http://tradingstandards.org.uk< http://tradingstandards.org.uk/>
تمام مجموعی تحقیقات اور صارف کی شکایات کے ليۓ براۓ مہربانی رابطہ کريں
آفس آف فيئر ٹريڈنگ (OFT) انکوائريز آن 99 44 22 08457 یا ای میل
This document was provided by Islington Law centre. www.islingtonlaw.org.uk
Document Links
- www.islingtonlaw.org.uk
-
The Islington Law Centre web site
http://www.islingtonlaw.org.uk